ایک سال کے دوران زرمبادلہ ذخائر میں کتنے ارب ڈالرز کا اضافہ ہوا؟

zarem1b1h.jpg

پاکستان کے زر مبادلہ کے ذخائر بڑھ گئے,وزارت خزانہ کے مطابق ایک سال کےدوران زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر میں ایک ارب 59 کروڑ 80 لاکھ ڈالرز کا اضافہ ہوا۔

وزارت خزانہ کی رپورٹ کے مطابق ایک سال میں ایک ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر 21روپے 13 پیسے بڑھ گئی۔

رپورٹ کے مطابق اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں ایک سال میں ایک ارب 53 کروڑ ڈالرز اورکمرشل بینکوں کے ذخائر میں6 کروڑ 80 لاکھ ڈالرز کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جب کہ زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 14 ارب 77 کروڑ 60 لاکھ ڈالرز ہوچکے ہیں۔

آئی ایم ایف کے نئے قرض پروگرام کی منظوری کےبعد زرمبادلہ کے ذخائر اور روپے کی قدر مزید بڑھنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق اسٹیٹ بینک کے ذخائر 9 ارب 40 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز ہیں اورکمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 37 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز کے ذخائر ہیں,ایک سال قبل زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 13 ارب 17 کروڑ 80 لاکھ ڈالرز تھے جس میں اسٹیٹ بینک کے پاس7 ارب 87 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز اور کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 30کروڑ 50 لاکھ ڈالرز کے ذخائر تھے۔

ایک ڈالر 278 روپے 51 پیسے پر آگیا ہے جب کہ ایک سال قبل ایک ڈالر 299 روپے 51 پیسے کا تھا۔
 

Dr Adam

President (40k+ posts)

١٢ ارب ڈالرز تو بالترتیب سعودی عرب پانچ ارب، چین چار ارب اور متحدہ عرب امارات تین ارب ڈالرز کے ہیں جو انہیں واپس کرنے ہیں . ان سب پر ٣.٨ سے لے کر ٦.٩ فیصد سود ادا کیا جا رہا ہے . سونے پر سہاگہ ابھی تک ان میں سے صرف ڈیڑھ ارب ڈالرز امارات نے رول بیک کرنے کا وعدہ کیا تھا اور یہ ایک ارب 53 کروڑ ڈالرز وہی ہیں یعنی پرایا سرمایہ . علاوہ ازیں سعودی عرب نے ادھار تیل کی فیسیلیٹی بھی بند کر دی ہے . نوسرباز چور حکومت پاکستانیوں کو صرف یہ بتائے کہ اسکے علاوہ کتنے ڈالرز خزانے میں ہیں جو خالصتا پاکستان کے ہیں . جھوٹی اور الٹی سیدھی الف لیلیٰ کی کہانیاں نہ سنائیں
 
Last edited:

taban

Chief Minister (5k+ posts)
0000000000000000000000000000000000000000000000000000000000000000000000000000
ارب کا اضافہ اور یہ بہت بڑی بات ہے اتنا اضافہ کوئی بہت ہی بڑا چور کر سکتا ہے
 

Back
Top