ایک دکھی داستان

FaisalKh

Chief Minister (5k+ posts)
کسی بدقسمت لوگوں کے زمانے کا ذکر ہے کہ دو بھائی ہوا کرتے تھے شریف گل اور زریف گل، شریف گل بڑا تھا اور زریف گل چھوٹا. جب تک انکے ابا حضور زندہ تھے تب تک مک مکا یعنی مل جل کر رہتے تھے

ابا کے مرنے کے بعد جائیداد کو تقسیم کرنے کا معاملہ آیا، چونکہ ابا نے وراثت میں ایک گاۓ، ایک کجھور کا درخت اور ایک کمبل چھوڑ رکھا تھا اس لئے بٹوارہ کرنے میں کافی مشکلات درپیش تھیں

بڑا بھائی الحمد لللّہ بچپن سے ہی کافی شاطر قسم کا واقع ہوا تھا حالانکہ شکل کسی بھولے بھالے انسان سی تھی اس لئے اکثر لوگ دھوکہ کھا جاتے تھے تو بڑے بھائی نے چھوٹے بھائی کو کہا "دیکھو میاں الحمد لللہ میں نے کبھی تم سے جھوٹ نہیں بولا نہ ہی تم سے کوئی دھوکہ کیا تو میں بٹوارہ کرتا ہوں اور وہ اس طرح ہوگا کہ کمبل دن کو تمھارے پاس ہوگا اور رات کو میرے پاس، درخت کا نچلا حصہ تمہارا اور اوپر والا حصہ میرا اور گاۓ کا اگلا حصہ تمہارا اور پچھلا حصہ میرا. چھوٹا بھائی بڑے بھائی کے انصاف سے کافی متاثر ہوا اور کہا ٹھیک ہے. اب اس طرح ہوتا کہ چھوٹا بھائی کیوں کہ دن کو کمبل کی ضرورت نہیں ہوتی تھی تو استعمال نہ کرتا اور جب رات میں سردی پڑتی تو بڑا بھائی مزے سے آرام کرتا اور چھوٹا سردی کے مارے کانپتا رہتا، اسی طرح درخت کو پانی وغیرہ چھوٹا بھائی دیتا اور پھل سارا بڑے بھائی کو ملتا اور گاۓ کو چارہ پانی چھوٹا بھائی پلاتا اور کھلاتا اور بڑا بھائی سارا دودھ خود ہڑپ کر جاتا

پھر ایک دن کسی طرح پانے استاد کہیں سے انکے علاقے میں آ دھمکا اور رہنے لگا جب پانے استاد کو اس بے انصافی کا پتا چلا تو اس نے چھوٹے کو سمجھایا اور طریقے بتاۓ کہ کس طرح شریف گل کو راہ راست پر لایا جا سکتا ہے پھر جب بڑا بھائی کمبل لینے آیا تو وہ بھیگا ہوا تھا بڑے بھائی نے غصے سے پوچھا یہ کیا کیا تم نے تو چھوٹے بھائی نے جواب دیا کہ دن کو یہ میرا تھا تو میری مرضی میں جو کروں، پھر جب پھل اتارنے کے لئے بڑا بھائی اوپر چھڑا تو نیچے سے چھوٹے نے درخت کاٹنا شروع کر دیا بڑے بھائی نے پوچھا یہ کیا کر رہے ہو میں نیچے گر جاؤنگا چھوٹے نے کہا کہ نچلا حصہ میرا ہے میں جو مرضی کروں. اس موقع پر چھوٹے نے یہ بھی کہا کہ مجھے پتا ہے آپ نے دھاندلی کی ہے لیکن میں آپ کو گرنے نہیں دونگا، اسی طرح دودھ دوہنے کے لئے جب بڑا بھائی گاۓ کے پاس بیٹھا تو چھوٹے نے گاۓ کو مارنا شروع کر دیا بڑے بھائی نے کہا یہ کیا کر رہے ہو تو چھوٹے بھائی نے کہا اگلا حصہ میرا ہے میں جو مرضی کروں

آخری خبریں آنے تک بڑا بھائی چھوٹے بھائی کو منانے میں لگا ہوا ہے کہ جو ہوا مٹی پاؤ اب مل بانٹ کر کھائیں گے
 
Quora1

Banned
its moment to make a Great new Impression.. Today about million of Christians were on streets in Brazail to show the world that, they hate corrupt politicians and stand for honesty, justice, fair opportunities as Christian r honest and want Honest country.
The definition of values is straightforward by Christianity to stand against corruption , its now Muslim turn: Brazil and Pak has same population.
It takes just one day to form a great impression in world about Islam by launch of million men protest in Pakistan... - make sure you, The Pakistani use those precious moments wisely and show the world that Muslims still hate corruption as non-Muslims and Christians ..

What Muslims r doing protest in favor of corruption in world watch the video

Look these beautiful Christian girls r in protest against Brazail govt!!

324A6C4500000578-3496537-image-a-49_1458228677955.jpg

Read more: http://www.dailymail.co.uk/news/art...or-avoid-arrest-corruption.html#ixzz467V06V9q
 
Last edited:

FaisalKh

Chief Minister (5k+ posts)
its moment to make a Great new Impression.. Today about million of Christians were on streets in Brazail to show the world that, they hate corrupt politicians and stand for honesty, justice, fair opportunities as Christian r honest and want Honest country.
The definition of values is straightforward by Christianity to stand against corruption , its now Muslim turn: Brazil and Pak has same population.
It takes just one day to form a great impression in world about Islam by launch of million men protest in Pakistan... - make sure you, The Pakistani use those precious moments wisely and show the world that Muslims still hate corruption as non-Muslims and Christians ..

What Muslims r doing against corruption in world watch the video

Brazilian people have wisdom. Pakistani people have got only "Wisdom Teeth" and it is not helping them...
 
Back
Top