
پاکستان میں سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (ٹویٹر) 41 گھنٹوں بعد بحال ہونے کے بعد پھر سے ڈاؤن ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان بھر میں 41 گھنٹوں کے بعد سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس بحال ہونا شروع ہوئی تو صارفین کو سروس استعمال کرنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔
صارفین کو ویب سائٹ اور لنک ڈاؤن ہونے کی وجہ سے سروس تک رسائی حاصل نہیں ہوسکی، صارفین کا کہنا ہے کہ تاحال ویب سائٹ کا لنک ڈاؤن ہے اور سروس بحال نہیں ہوئی ہے۔
خیال رہے کہ پاکستان میں ہفتہ کی رات 9 بجے سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس کا لنک ڈاؤن ہوگیا تھا جس سے سروس تک رسائی بند ہوگئی تھی، لنک ڈاؤن ہونے کی وجہ سے ایکس صارفین کو معلومات تک رسائی اور معلومات شیئر کرنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑررہا تھا۔
سروس کی معطلی کے حوالے سے تاحال کسی بھی طرف سے کوئی وضاحت یا ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/xh11h1h3.jpg