ایڈمن حضرات سے گزارش

asadrehman

Chief Minister (5k+ posts)
جناب سیدھی سی ایک بات ہے۔ ریکوئسٹ سمجھنی ہے ریکوئسٹ سمجھ لیں۔ تڑی سمجھنی ہے تڑی سمجھ لیں۔ لیکن یہ کوئی طریقہ نہیں ہے کہ آپ نے ہر تھریڈ کو اوپن کرنے پہ پھر سے اشتہار کی اور تھریڈز کی لسٹ لگا دی ہے۔

نہ کچھ پڑھا جاتا ہے اور نہ ہی کچھ لکھنے کو دل کرتا ہے۔ اس لیے اس سائیڈ بار کو ہٹا دیں۔ پتہ نہیں ایسے فضول آئیڈیے کون آپ کو دیتا ہے۔ دوسرا یہ کہ یہ پٹا ہوا ڈیزائن آپ پہلے بھی لگا کر ممبران کے احتجاج کے بعد ختم کر چکے ہیں۔ اس کے بعد بھی وہی کام کرنے کا کوئی تک نہیں بنتا۔

بہت شکریہ
 
Last edited by a moderator:

shami11

Minister (2k+ posts)
Siasat.pk Administration

greed-money.jpg
 
asadrehman

Chief Minister (5k+ posts)
ایڈمن ایسا کرو۔ پورے فورم پہ اشتہار لگا دو اور زیم ٹی وی کی طرح عجیب و غریب سستے قسم کے عنوانات کے ساتھ وڈیو اور چار لائینوں والے تھریڈ لگا دو کہیں کہیں۔ اور ہر تھریڈ کلک پہ زیم ٹی وی کی طرح چھے دفعہ اشتہار اوپن کرواؤ اور پھر پیج اوپن کرواؤ اور اس میں پچاس اشتہار لگاؤ اور نیچے کہیں جا کر چار لائینیں دکھا دو۔ پیسے بھی بنتے جائیں گے اور اپنے نمونے قسم کے ڈیزائنز کے تجربے بھی کر لینا۔ اشتہار لگاؤ، کسی طریقے سلیقے سے لگاؤ۔ آگے بہت سیاسی ہنگامہ آ رہا ہے، کوالٹی قائم رکھو گے تو ٹریفک خود بخود سیاسی ہنگامے کی وجہ سے بڑھ جائے گی اور آمدنی بھی۔ سیاست پی کے نہ ہو گیا، جنگ اخبار ہو گیا کہ بس اشتہار ہی اشتہار اور بیچ میں کہیں کہیں خبر۔ یا لئیز کا پیکٹ ہو گیا۔ جتنا مرضی بڑا پیکیٹ خرید لو، چپس چار اور ہوا بے شمار نکلے گی اس میں سے۔
 
samkhan

Chief Minister (5k+ posts)
جو اس طرح کہ ایشو پر آواز اٹھاتی تھی وہ آج خود ایڈمن بن گئی ہیں

:)

ایڈمن صاحبہ اور صاحبان خدارا کچھ ہم غریبوں کی اس فریاد پر غور کرو اور پرانا لے آوٹ بحال کرو
 
asadrehman

Chief Minister (5k+ posts)
Siasat.pk Administration

greed-money.jpg

انہوں نے بھی شاید لندن میں پارک لین میں فلیٹ خریدنے ہیں۔ ایک ایک سونے کا انڈہ اکٹھا کرنے کا حوصلہ ہی نہیں ہو رہا ان میں، اب مرغی ذبحہ کرنے پہ تُل گئے ہیں۔ عجیب سوچ ہے اس سائیڈ بار لگانے والے کی، ٹھنڈی کر کے نہیں کھانی، منہ جلا لینا ہے۔
 
asadrehman

Chief Minister (5k+ posts)
جو اس طرح کہ ایشو پر آواز اٹھاتی تھی وہ آج خود ایڈمن بن گئی ہیں

:)

ایڈمن صاحبہ اور صاحبان خدارا کچھ ہم غریبوں کی اس فریاد پر غور کرو اور پرانا لے آوٹ بحال کرو

انڈے سونے کے عدیل نے کھانے ہیں اور بدنام مفت میں کارکن ایڈمن ہو رہے ہیں۔ کوئی بہت ہی سستا قسم کا ڈیزائنر اور انٹرنیٹ مارکیٹنگ کے بندے رکھے ہوئے ہیں ان صاحب نے۔
 
asadrehman

Chief Minister (5k+ posts)
Respected members, Adeel has been informed about your concern.
شکریہ سائیں۔ عدیل خرچہ پانی تو تم لوگوں کو نہیں دیتا پھر بھی تم لوگوں کی جانفشانی قابلِ قدر ہے۔ لگتا ہے آج کل عدیل نے برانڈ نواز شریف کی عینک لگائی ہوئی ہے۔
 
asadrehman

Chief Minister (5k+ posts)
one more request if "Go Advance" main sy yeh option "Quick reply" main mil jyen tu bht acha ho.....
CzoizgtXcAAJO6A.jpg
میرا نہیں خیال کہ وہ اس درخواست کو بھی سنجیدگی سے لیں گے۔ جو اصل کرنے والا کام ہے وہی کر لیں تو بہت ہے۔
 
shami11

Minister (2k+ posts)
میں تو کہتا ہو دھرنا دے دیتیں ہیں - شاید کچھ ہو جاے پھر

انہوں نے بھی شاید لندن میں پارک لین میں فلیٹ خریدنے ہیں۔ ایک ایک سونے کا انڈہ اکٹھا کرنے کا حوصلہ ہی نہیں ہو رہا ان میں، اب مرغی ذبحہ کرنے پہ تُل گئے ہیں۔ عجیب سوچ ہے اس سائیڈ بار لگانے والے کی، ٹھنڈی کر کے نہیں کھانی، منہ جلا لینا ہے۔
 
zaheer2003

Chief Minister (5k+ posts)
میرا نہیں خیال کہ وہ اس درخواست کو بھی سنجیدگی سے لیں گے۔ جو اصل کرنے والا کام ہے وہی کر لیں تو بہت ہے۔

دل کا کیا کہنا بھائی ہو سکتا ہے کر ہی دیں
 
atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
پہلے بھی توجہ دلا چکا ہوں ایک دفعہ پھر عرض ہے. ہوم پیج کی پیشانی پر سفید پٹی میں مینار پاکستان جیسا کھمبا کب تک کھڑا رہے گا. اتنی پرائم سپیس کا کچھ استعمال نہیں. لوگو کو بائیں طرف کر کے
کو اوپر لے آئیں What's New اور Being Discussed Right Now

اس جگہ کو اشتہارات کے لئے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے
 
30-Maar Khan

Senator (1k+ posts)

انہوں نے بھی شاید لندن میں پارک لین میں فلیٹ خریدنے ہیں۔ ایک ایک سونے کا انڈہ اکٹھا کرنے کا حوصلہ ہی نہیں ہو رہا ان میں، اب مرغی ذبحہ کرنے پہ تُل گئے ہیں۔ عجیب سوچ ہے اس سائیڈ بار لگانے والے کی، ٹھنڈی کر کے نہیں کھانی، منہ جلا لینا ہے۔

Na bha na...London kay flates aisay paisu say nahi aatay....Wo tu game hi dooari hay.
 
Annie

Moderator
جو اس طرح کہ ایشو پر آواز اٹھاتی تھی وہ آج خود ایڈمن بن گئی ہیں

:)

ایڈمن صاحبہ اور صاحبان خدارا کچھ ہم غریبوں کی اس فریاد پر غور کرو اور پرانا لے آوٹ بحال کرو

نا جی میں آپکے ساتھ ہوں ، کل بھی آپکے ساتھ تھے آج بھی آپکے ساتھ ھیں ، دھرنا ھوگا ،مرنا ھوگا .. سائڈ بار کا کچھ کرنا ھوگا ،
پہلے اردو گوگل نے تپایا ہوا ھے اب یہ سائڈ بار گلے پڑ گیی ھے ،
(cry)
 
Back
Top