
پاکستان ایک بار پھر ایف اے ٹی ایف کی گرےلسٹ سے نکلنے میں ناکام ، فنانشل ایکشن ٹاسک فورس(ایف اے ٹی ایف) نے پاکستان کو بدستور گرے لسٹ میں رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق تین روزہ اجلاس کے بعد ایف اے ٹی ایف کے صدر ڈاکٹر مارکوس پلییئر نے ورچوئل پریس کانفرنس سے خطاب کیا اور کہا کہ پاکستان نے مالی معاملات کی شفافیت کے حوالے سے بہتری دکھائی ہے تاہم پاکستان کو ابھی بدستور نگرانی میں رکھیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی حکومت نے ایف اے ٹی ایف کے دیئے گئے 34 نکات میں سے 30 میں بہتری دکھائی ہے ، پاکستان مجموعی طور پر نئے ایکشن پلان پر بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کررہا ہے۔
پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے گھانا اور موریشس کو گرے لسٹ سے نکلنے میں کامیاب ہونے کا اعلان کیا اور ان ممالک کو مبارکباد بھی دی۔
واضح رہے کہ پاکستان کو ایف اے ٹی ایف نے 2018 میں اپنی گرے لسٹ میں شامل کیا تھا جس کے بعد سے اب تک متعدد بار ایف اے ٹی ایف پاکستان کو منی لانڈرنگ، دہشت گردی کیلئے فنڈنگ جیسے معاملات کے باعث اس فہرست میں برقرار رکھے ہوئے ہے۔
- Featured Thumbs
- https://i.ibb.co/C94JjPK/FATF.jpg
Last edited: