
صحافی و اطہر کاظمی نے کہا ہے کہ مسئلہ بیان نہیں ہے، ایسے بیانات تمام سیاستدانوں نے دیئے ہیں مگر جب بات عمران خان کی ہو تو خاص قسم کا بغض دکھایا جاتا ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام رپورٹ کارڈ میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اطہر کاظمی نے کہا کہ عمران خان کے دور حکومت میں موٹروے پر خاتون سے زیادتی کا واقعہ ہوا اس پر کتنی باتیں ہوئیں،
میڈیا پر پروگرامز ہوئے ، حکومت پر شدید پریشر ڈالا گیا مگر اب سرکاری ٹرین سرکاری ملازمین ایک خاتون سے زیادتی کرتے ہیں اور وزیر ریلوے جو لندن میں علاج کروارہے ہیں انہوں نے اس پر کیا بیان دیا ہے؟
https://twitter.com/x/status/1532381409289150465
انہوں نے کہا کہ ہمارے میڈیا میں اس پر کتنی بات ہوئی ہے؟ مسئلہ یہ ہے کہ عمران خان ایک پاپولر لیڈر ہیں وہ جو بھی بات کرتے ہیں اس پر بحث کا آغاز ہوجاتا ہے اور بعد میں وہ بیان ایک مقبول بیانیہ بن جاتا ہے۔
اطہر کاظمی نے کہا کہ عمران خان کے بیان سے زیادہ خطرناک بیان میاں صاحب دے چکے ہیں، اب مریم نواز عمران خان کے بیان کو غداری قرار دے رہی ہیں، کیا ان کے جو اپنے بیانات ہیں ان پر بھی ایسا ہی ردعمل آیا تھا؟ مسئلہ بیان نہیں ہے ، بیان دینے والا سے مسئلہ ہے، جب کوئی چیز عمران خان یا اس کی حکومت سے منسوب ہوتی ہے تو ایک خاص قسم کا بغض ہمیں نظر آتا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/biyan-khan-sst.jpg