
دیکھئے عوام کی زندگی میں یہ حکومت کیا تبدیلی لائی؟ اسد عمر کا طنر
رہنما پی ٹی آئی اسد عمر نے ملک میں بڑھتی مہنگائی پر عوام کو خوب آڑے ہاتھوں لیا، ٹوئٹر پیغام میں کہاں دیکھئے عوام کی زندگی میں یہ حکومت کیا تبدیلی لائی ہے، پی ٹی آئی حکومت کے خاتمے اور آج کی قیمتوں کا موازنہ کریں۔
اسد عمر نے کہا آٹے کی قیمت میں ایک سو بتیس فیصد، چاول کی قیمتوں میں اٹھاسی فیصد،مرغی کا گوشت باہتر فیصد،دال مسور اکہتر فیصد،دودھ چوالیس فیصد مہنگا ہوا،چینی کے نرخ میں سینتئس فیصد اضافہ ہوچکاہے، ایسی تباہی پاکستان کی تاریخ میں نہیں آئی،شاید اسی لئے آپ آج کل میڈیا میں مہنگائی کا تذکرہ نہیں سن رہے۔
https://twitter.com/x/status/1661988595576471554
ملک میں مہنگائی کی شرح پینتالیس اعشاریہ سات دو فیصد تک ریکارڈ کی گئی، ادارہ شماریات نے ماہانہ مہنگائی کے اعداد و شمار کے مطابق ایک ماہ کے دوران مہنگائی کی شرح میں 4.32 فیصد مزید اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
چین سے دو اعشاریہ تین ارب ڈالر کا مزید قرض ملے گا،ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق ایک اعشاریہ تین ارب ڈالر کے تجارتی قرضوں کی ری فنانسنگ ہوگی۔ ایک ارب ڈالر کے چینی فنڈز سے پاکستانی معشیت کو فوری سہارا ملے گا۔ چند ممالک سے چار سو ملین ڈالر تک کی امداد ملنے کا امکان ہے۔