Akmal Zaidi
Senator (1k+ posts)
سیاست پی کے کا ہے ایک معیار اور بڑہایے
موزوں نہیں گر کچھ کھل کر بتایے
روٹھے ہووں کو ایسے نظر انداز نہ کریں
جو جاچکے ہیں ان کو واپس بُلایے
ایک سے بڑھکر ایک ہے موجود لکھاری
اردو ادب کا یہاں پر لطف اٹھایے
حیدریم ہوں یا طاری عاطف یا بارسا
لفظوں کے کاریگر ہیں پڑھتے جایے
یہ فورم ہے ایک گلستاں کی مانند
کویل بھی ہے بلبل بھی تو کووں کو کیونکر بھگایے
پھولوں کی چاہ میں زخم سہنے پڑتے ہیں
کانٹوں کی شکایت نہ لب پے لایے
اس چمن میں رہنے کا یہ سیکھا ہے سلیقہ
بس پھول اٹھایے خاروں سے بچتے جایے
اور موڈز سے گزارش ہے اکمل کی با ادب
جو پوسٹ ہٹایے لللہ وجہ بتایے
Last edited: