اڈیالہ جیل یا ایک مذاق؟ حامد میر

naveed

Chief Minister (5k+ posts)
نواز شریف کو راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں بند کر دیا گیا ہے۔ 13جولائی کی شب لندن سے واپسی پر اُنہیں اڈیالہ جیل بھیجا گیا تو اُن کے کئی ناقدین اور سیاسی مخالفین کے لئے یہ کوئی غیرمعمولی بات نہیں تھی کیونکہ الیکشن سے کچھ دن پہلے کسی سیاستدان کو جیل میں بند کرنے کے واقعات کو ہم اپنی تاریخ میں آسانی سے تلاش کر سکتے ہیں۔ جس الیکشن میں نواز شریف کو زبردستی ایک بڑی اکثریت دلوائی گئی تھی وہ الیکشن 24اکتوبر 1990ءکو منعقد ہوا اور اس الیکشن سے صرف دو ہفتے قبل آصف علی زرداری کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔

hamid_mir1.jpg


اس وقت تک زرداری صاحب باقاعدہ سیاست میں نہیں آئے تھے لیکن ان کی گرفتاری نے اُنہیں سیاستدان بنا دیا اور پھر انہوں نے جیل سے الیکشن لڑا اور کامیابی حاصل کی۔ نواز شریف کو 25جولائی کے الیکشن سے 12دن قبل گرفتار کیا گیا۔ وہ الیکشن میں حصہ نہیں لے رہے لیکن اگر اُنہیں الیکشن سے پہلے ضمانت پر رہائی مل جاتی تو کم از کم چوہدری نثار علی خان کے لئے الیکشن میں کامیابی حاصل کرنا مشکل تھا۔ 17جولائی کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں نواز شریف کی درخواست ضمانت پر کارروائی کا آغاز ہوا اور سماعت 30جولائی تک ملتوی کر دی گئی۔ اتنی لمبی تاریخ پر قانونی ماہرین بہت سے سوالات اٹھا رہے ہیں لیکن میں کسی قانونی بحث میں نہیں الجھتا۔ میری ناچیز رائے

میں نواز شریف کو 25جولائی سے پہلے ضمانت پر رہائی مل جاتی تو الیکشن کی کچھ نہ کچھ عزت باقی رہ جاتی۔ یہ بہت مشکل تھا تو کم از کم سماعت کو طویل عرصہ کے لئے ملتوی نہ کیا جاتا لیکن اس سماعت کو کئی دنوں کے لئے ملتوی کر کے نواز شریف کے لئے ہمدردیوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔ کچھ لوگ 25جولائی کے الیکشن کو ملتوی کرانے کے درپے تھے۔ الیکشن ملتوی نہ ہو سکا لیکن بدقسمتی سے 25جولائی سے قبل ہی اس الیکشن کی ساکھ مجروح ہو چکی ہے۔ کم از کم چھ اہم جماعتیں الیکشن سے پہلے سیاسی انجینئرنگ کی شکایت کر رہی ہیں۔ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے علاوہ متحدہ مجلس عمل کے سربراہ مولانا فضل الرحمان، اے این پی کے سربراہ اسفند یار ولی اور بی این پی کے سربراہ اختر مینگل کے ساتھ ساتھ ایم کیو ایم پاکستان کے کئی رہنما بھی یہ شکایات کر رہے ہیں

کہ ایک مخصوص جماعت کو فائدہ پہنچانے کی کوشش ہو رہی ہے یا من پسند افراد کو جتوانے کے جتن کئے جا رہے ہیں۔ کوئی مانے یا نہ مانے 1990ء کی تاریخ دہرائی جا رہی ہے۔ مت بھولئے کہ 2002ء میں محترمہ بے نظیر بھٹو اور نواز شریف پاکستان میں نہیں تھے۔ عدلیہ اور میڈیا بھی ایک ڈکٹیٹر پرویز مشرف کی جیب میں تھے لیکن 10اکتوبر 2002ء کو ہونے والے انتخابات میں تمام ریاستی ادارے مل کر بھی مسلم لیگ (ق) کو سادہ اکثریت نہ دلوا سکے تھے۔

18فروری 2008ء کو ہونے والے الیکشن کے دنوں میں مجھ پر پابندی تھی۔ مشرف حکومت نے اس الیکشن سے قبل بنائی گئی نگران حکومت میں کچھ ٹی وی اینکرز کو شامل کر لیا اور کچھ ٹی وی اینکرز کو اسکرین سے غائب کر دیا لیکن وہ بھی مطلوبہ رزلٹ حاصل نہ کر سکے۔ گیارہ مئی 2013ء کے الیکشن میں دھاندلی کا شور صرف تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی نے نہیں بلکہ مسلم لیگ (ن) والوں نے بھی مچایا لیکن چیف جسٹس ناصر الملک صاحب کے سامنے کچھ ثابت نہ کیا جا سکا۔ اب وہی ناصر الملک نگران وزیر اعظم ہیں اور 25جولائی کے الیکشن سے قبل ہی دھاندلی کا شور مچ چکا ہے لیکن اس کے باوجود 25جولائی کو وہ نتائج نہیں آئیں گے

جن کی پیشین گوئیاں کی جا رہی ہیں اور الیکشن کے بعد آپ کو کچھ ایسے لوگ بھی روتے اور چیخیں مارتے نظر آئیں گے جو آج کل کسی اور کی طاقت کے بل بوتے پر فاتحانہ بڑھکیں مار رہے ہیں۔ ہوش مندی سے کام نہ لیا گیا تو 25جولائی کے بعد ملک میں ایک بہت بڑا سیاسی طوفان آئے گا اور اگر مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی، ایم ایم اے، اے این پی اور کچھ دیگر اہم جماعتیں اکٹھی ہو گئیں تو اس دفعہ نہ تو ق لیگ کام آئے گی اور نہ ہی جیپ والے کسی کی مدد کر سکیں گے۔ دو ریاستی اداروں کو اپنی ساکھ بچانے کے لئے جیلیں بھرنی پڑ جائیں گی۔ اڈیالہ جیل چھوٹی پڑ جائے گی۔

سیاسی لوگوں کو جیلوں میں بند کرنے سے پاکستان کے مسائل حل نہیں ہوں گے۔ بندش کسی مسئلے کا حل نہیں۔ مجھے یاد ہے کہ 1993ء میں محترمہ بے نظیر بھٹو دوبارہ وزیر اعظم بنیں تو انہوں نے ایف آئی اے کے ایک افسر رحمان ملک کو شریف برادران کے پیچھے لگا دیا۔ شہباز شریف کو گرفتار کر کے اڈیالہ جیل میں بند کر دیا گیا۔ میں کبھی کبھی شہباز شریف کو ملنے اڈیالہ جیل جایا کرتا تو وہ مجھے بتاتے کہ جیل میں اُن کے ساتھ بہت بُرا سلوک ہوتا ہے۔ اسی زمانے میں چوہدری شجاعت حسین اور پرویز الٰہی سے بھی اسی جیل میں ملاقاتیں ہوتیں۔ ایک دن ہم اسلام آباد کے پنجاب ہائوس میں گورنر چوہدری الطاف حسین کے پاس بیٹھے تھے کہ وہاں ایک صاحب آئے اور ہمارے سامنے انہیں ایک دستاویز دی۔ گورنر صاحب نے دستاویز پر نظر ڈالی اور کہا پانچ نہیں سات سال۔ ان صاحب نے مودبانہ انداز میں وہ دستاویز واپس لی اور چلے گئے۔

پتہ چلا کہ یہ ایک جج صاحب تھے جو کلاشنکوف کیس میں شیخ رشید احمد کی سزا لکھ کر لائے تھے لیکن گورنر صاحب نے کم سزا پر ناگواری کا اظہار کیا۔ اگلے ہی دن میں اور عامر متین اڈیالہ جیل پہنچے اور شیخ رشید احمد کو بتایا کہ آپ کو سات سال قید ہونے والی ہے۔ شیخ صاحب نے جیل سے نواز شریف کو پیغام بھیجا کہ میری سزا کے خلاف شور مچائیں لیکن نواز شریف خاموش رہے۔ 1997ء میں نواز شریف وزیر اعظم بنے تو سینیٹر سیف الرحمان نے جسٹس ملک قیوم کے ذریعہ آصف زرداری اور محترمہ بے نظیر بھٹو کے خلاف فیصلہ حاصل کیا لیکن کچھ عرصہ بعد سیف الرحمان بھی اڈیالہ جیل میں زرداری صاحب کے ساتھ بند کر دیئے گئے۔ پھر میری گناہ گار آنکھوں نے مشرف دور میں احتساب عدالت کے اندر وہ منظر بھی دیکھا جب سیف الرحمان دھڑام سے آصف زرداری کے قدموں میں گرے اور معافی مانگتے ہوئے کہا میں نے نواز شریف کے دبائو پر آپ کے خلاف جھوٹے مقدمے بنائے۔

اسی اڈیالہ جیل میں جاوید ہاشمی کو ملنے جایا کرتا تھا تو وہاں یوسف رضا گیلانی سے بھی ملاقات ہوتی تھی۔ رحمان ملک بھی اسی اڈیالہ جیل سے مجھے خط لکھا کرتے تھے اور جس کھولی نمبر ایک میں رحمان ملک نے وقت گزرا یہاں آصف زرداری، شہباز شریف اور شیخ رشید بھی وقت گزار چکے ہیں۔ اب اسی کھولی نمبر ایک میں نواز شریف کو بند کیا گیا ہے۔ اڈیالہ جیل کے ویمن ونگ میں مریم نواز بند ہیں۔ یہ وہ جگہ ہے جہاں ایان علی کو بند کیا گیا۔ کیپٹن صفدر اس بات پر خوش ہیں کہ اُنہیں ایک ایسی جیل میں وقت گزارنے کا موقع ملا جہاں ممتاز قادری نے قید کاٹی تھی۔ اڈیالہ جیل میں سیاستدانوں کا آنا جانا لگا رہے گا۔ یہ سیاستدان جب حکومت میں ہوتے ہیں تو اس جیل کے باتھ روم بہتر بنانے پر توجہ نہیں دیتے جب اس جیل میں قید ہو جاتے ہیں تو باتھ روم کی خستہ حالی پر رونے لگتے ہیں۔ ہمارے سیاستدانوں نے تاریخ سے سبق نہ سیکھنے کی قسم کھا رکھی ہے

اسی لئے بار بار جیل میں پہنچتے ہیں۔ وہ لوگ جو سیاستدانوں کو بار بار جیل بھیجتے ہیں انہیں سمجھ لینا چاہئے کہ جیل کا خوف اب کوئی خوف نہیں رہا۔ آپ نے خود ہی قانون کو ایک مذاق بنا دیا ہے کیونکہ یہ قانون پرویز مشرف کے سامنے بے بس ہے۔ لوگوں کو بھی نظر آ رہا ہے کہ اڈیالہ جیل میں آصف زرداری اور نواز شریف تو جا سکتے ہیں لیکن مشرف نہیں جا سکتا۔
یہ جیل بھی ایک مذاق بن گئی ہے اور یہی ہماری ریاست کا بڑا المیہ ہے۔


https://jang.com.pk/news/522873
 
Last edited by a moderator:

Young_Blood

Minister (2k+ posts)
Shabash yehi best time hai namak hilali ka,,, aap ne jitni b parties k naam liay wo sab k sab aaj se nahi roz e awwal se PTI aur imran khan k khilaaf hein, ye Imran Khan ke 22 saal ke mekhnat hai koi mou uthaa ker PM bunney nahi ja raha wo, Imran Khan se 22 saal tak apni party ko bananey logo ka shaour bedaar kerne mein waqf ker diay hein,,, Aap k jesa aik aur sahafi Dawn Group ka BBC k news anchor k samney NANGA ho chuka hai, jo hawa mein batein ker raha tha, ham viewers ba khoobi jante hein k kon kis k payroll per hai, kon sacha muhibb e watan pakistani hai aur kon pakistan ka dushman, Army ka dushman hai, kon mulk e pakistan mein fasaad barpa kerwana chahta hai, kon kis ke zubaan bolta hai aur kis k agenday ko aagay bherha raha hai,, Insha AA Allah aik waqt zaroor aaey ga jab watan e aziz mein majood jitne b fitnay aur black sheeps hein wo ya to jail mein ho ge ya mulk se farar ho jaein gay ya marey jaein gay,aap ke baaton se aap k cloumn se aap ke ilzaam tarashi se donkeys aur mushrik (PPPP) k jiyalay to khush ho sakte hein magar ham nahi,,
 

Aussie

Politcal Worker (100+ posts)
Dear Hamid

Hope you are doing fine

I try to read your columns and watch your programs when I can .. usually you have great point of views and mostly I agree with your analysis. But your column from yesterday has greatly disappointed me .. you have turned into a typical “patwari” as they call them.

Nawaz going to jail cannot be compared to any of the previous examples you have given – Zardari, Yousaf Raza, Javed Hashmi were all picked up on frivolous charges which were mostly perceived and politically motivated. None of them were to carry out a sentence given by a court of law. Nawaz had his long court trial with not just one judge, supreme court 5 judges, then a 8 member JIT, then an open court trial which was dragged on and on by Nawaz himself .. the decision could have come months ago but they dragged it and its a coincidence that it came a couple of weeks before the elections. So please do not give the impression that Nawaz is a political prisoner. He has to go to Jail and treated as a common criminal and prisoner.

I give a damn what is happening in Pakistani politics. I think that country needs a thorough cleansing and it has started with Nawaz. People say that it is only directed against the PMLN .. well naturally it would be cos they are just out of office and you know very well that it was a very corrupt government (like almost all of them before him). So obviously the process begins with them. It has not only against them – PPP stalwarts have also been dragged through the system, including Zardari. And some of the PTI people as well. The reason PTI is not being investigated by same yard stick is because they have not been in power till now, but don’t worry, soon the KPK govt will be scrutinised soon also.

Instead of journalists like you writing about the blatant corruption of Nawaz and the course of law, it is very disturbing to read the sheer bias in your tone. Hope you can think with your brains for once.
 

shafali

Chief Minister (5k+ posts)
Dear Hamid

Hope you are doing fine

I try to read your columns and watch your programs when I can .. usually you have great point of views and mostly I agree with your analysis. But your column from yesterday has greatly disappointed me .. you have turned into a typical “patwari” as they call them.

Nawaz going to jail cannot be compared to any of the previous examples you have given – Zardari, Yousaf Raza, Javed Hashmi were all picked up on frivolous charges which were mostly perceived and politically motivated. None of them were to carry out a sentence given by a court of law. Nawaz had his long court trial with not just one judge, supreme court 5 judges, then a 8 member JIT, then an open court trial which was dragged on and on by Nawaz himself .. the decision could have come months ago but they dragged it and its a coincidence that it came a couple of weeks before the elections. So please do not give the impression that Nawaz is a political prisoner. He has to go to Jail and treated as a common criminal and prisoner.

I give a damn what is happening in Pakistani politics. I think that country needs a thorough cleansing and it has started with Nawaz. People say that it is only directed against the PMLN .. well naturally it would be cos they are just out of office and you know very well that it was a very corrupt government (like almost all of them before him). So obviously the process begins with them. It has not only against them – PPP stalwarts have also been dragged through the system, including Zardari. And some of the PTI people as well. The reason PTI is not being investigated by same yard stick is because they have not been in power till now, but don’t worry, soon the KPK govt will be scrutinised soon also.

Instead of journalists like you writing about the blatant corruption of Nawaz and the course of law, it is very disturbing to read the sheer bias in your tone. Hope you can think with your brains for once.

Aussie sahib, your response to Hamid Mir's column is brilliant and well articulated.
 

Cape Kahloon

Chief Minister (5k+ posts)
Yar Hamid mer tu Ajeeb ulo ka patha ha tu ek chor ke hamyat ker raha ha?
Tu kess hessab main Nawaz Shreef ko election sey phaly zamant delwana Chatay hu
TV shows main tu Bari ikhlaqiyat ke battain kartay hu oor Chatay yeh hu kay Chor 2 din b jail main na rehay.
Shame on you
 

Cape Kahloon

Chief Minister (5k+ posts)
Hamid mer ager PLM N humdardi kay vote lay ker clean sweep be kar lay Pher Be Nawaz chor ke zamant ne huni chaey
 

shafali

Chief Minister (5k+ posts)
Hamid Mir tried to be neutral but failed miserably. The following sentence from his article sums up his uneven handedness:
نواز شریف کو 25جولائی سے پہلے ضمانت پر رہائی مل جاتی تو الیکشن کی کچھ نہ کچھ عزت باقی رہ جاتی۔
He is linking the credibility of the forthcoming elections to Nawaz Sharif's bail before the elections. What does this say about his own credibility?
 

abdullahlone

MPA (400+ posts)
Nawaz Sharif ke haath se sab sahafat & media ne kabi na kabi napaaki khayee ha...jiske asraat majood hain...ye corrupt aadmi sabko masoom Kiun lagta ha...!!!!!
 

Cape Kahloon

Chief Minister (5k+ posts)
Hamid mier ek kalam Hasan, Hussain oor Ishaq dar ko Be court mian Lanay kay leay Be lekh do. Ya srif Mushraf ka he Rona rotay roho Gay.
 

Two Stooges

Chief Minister (5k+ posts)
اللہ کی لعنت ہو اِن رنڈی، اور طوائف جیسے صحافیوں، اور نام نہاد دانش وروں پر
جو لوہار ٹبّر، زرداری، اور دوسرے کرپٹ لوگوں کے متعلق ایسے کالم لکھتے ہیں
جیسے یہ لوگ چور نہیں، بلکہ کسی سازش کے تحت اندر کرائے جا رہے ہیں
 

Birdie101

Senator (1k+ posts)
After watching his talk shows for years, It's obvious that Hamid Mir hates the guts of two people.Sheikh Rasheed about Pervez Musharraf.
 

Nadeem Rana

Councller (250+ posts)
حامد میر کا کرب سمجھ میں آتا ہے جب مالک اندر ہوں تو ۂڈی کو ترستا کتا سیکیورٹی اداروں پر بھونکے گا بھی اور ہمسایوں کو کاٹے گا بھی۔
 

Gujjar1

Minister (2k+ posts)
bohat hi koi haram khor hai ye...13 july ko bhool gya hai jab NS k saath hand ho gya. 13 ko bhi koi nahi nikla aur agey bhi inshAllah koi nahi nikley ga in haram khoroo k liye. ye sabit kerney ki koshish ker raha hai k sab siasi hai NS ney koi corrution nahi ki waisey hi us ko jail main daal diya baqi surry mahal aur avenfild apartments in ko jahaiz main miley thae-

yaar ye kyun nahi ankhain kholtey k ab game in k haath main nahi hai. ye sab Allah k azab main mubtla hain.
 

Nadeem Rana

Councller (250+ posts)
ان سینئر حرام خور نام نہاد صحافیوں کو جواب لینے کی کبھی عادت نہیں رہی۔ جو دل کرتا تھا منہ اٹھا کے کالم لکھنے چل پڑتے تھے اور ان کو کبھی تنقید کا سامنا نہیں کرنا پڑتا تھا۔
سوشل میڈیا کے ذریعے عام عوام نے ان کو آئینہ دکھایا تو ان کا سیاپا دیکھنے لائق تھا۔
یہ اگر خود اول فول لکھیں تو جائز عوام جواب دے تو وہ انہیں گالیاں لگتی ہیں۔
 

Truthstands

Minister (2k+ posts)
حامد میر جعفر پاکستان اور آرمی کے خلاف لابی ہے یہ کسی بھی صورت میں خان صاحب کی حکومت بننے نہیں دینا چاہتا ہے اسلئے ان پر بہت انویسمنٹ ہوئیہے ۔
شوشل مڈیا نے انکو بنقاب کردیا ہے۔
 

Back
Top