آپ اپنی عمرسے کم یا زیادہ کیوں نظرآتے ہو

Night_Hawk

Siasat.pk - Blogger
آپ اپنی عمرسے کم یا زیادہ کیوں نظرآتے ہیں، دلچسپ تحقیق سامنے آگئی


11755635_483074885185028_4554522664309437927_n.jpg


جو لوگ بیماریوں سے محفوظ رہتے ہیں وہ اپنی عمر کے مقابلے میں نوجوان نظر آتے ہیں، تحقیق

نیو یارک: اکثر لوگوں کے چہرے اور جسم کے خدو خال سے ان کی عمر کا اندازہ نہیں ہوتا کچھ لوگ اپنی عمر سے چھوٹے اور کچھ بڑے نظر آتے ہیں لیکن امریکا میں کی گئی تحقیق میں اس رازسے پردہ اٹھا دیا گیا ہے۔
امریکا میں کی گئی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ انسانی جسم کا اندورنی نظام جس قدرمضبوط اور صحت مند ہوتا ہے اس کے اثرات چہرے پرنمودارہوتے ہیں جس سے چہرہ عمرسے چھوٹا نظرآتا ہے اوریہ نظام جس قدر کمزور ہوگا گا چہرہ اتنا ہی مرجھایا ہوا اورعمر سے زیادہ نظرآتا ہے جب کہ اسے بائیولجیکل ایج کہا جاتا ہے۔

تحقیق کے لیے 38 سال کے عمر کے لوگوں کا انتخاب کیا گیا اور محققین نے ان میں سے ہر ایک کی بائیولجیکل ایج کا اندازہ لگانے کے لیے ان کا بلڈ پریشر، گردوں، جگر، پھیپھڑوں اور مزاحمتی نظام اوردیگرعوامل کا جائزہ لیا۔ تحقیق کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ لوگ اپنی عمر یعنی 38 سال کے مقابلے میں 28 سے 61 سال کے درمیان نظر آرہے تھے بلکہ ان میں کچھ لوگ ایسے بھی تھے جو 25 سال کے قریب نظر آرہے تھے جب کہ جن کا اندورونی نظام بری طرح متاثرہوا تھا وہ 60 سال کے نظر آرہے ہیں۔


ڈیوک یونیورسٹی کے شعبہ ایجنگ اینڈ ہیومن ڈویلپمنٹ کے سربراہ ڈین بلسکے کا کہنا ہے کہ اگر عمر کے مطابق بیماریوں سے لوگوں کو بچانا ہے تو زیادہ نوجوان لوگوں پر تحقیق کرنا ہوگی اس لیے کہ لوگوں کی حقیقی عمروں اورنظر آنے والی عمروں کے درمیان فرق حیرت انگیز ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ 30 اور 60 سال کے لوگوں کے درمیان بائیولیجکل ایجز میں اتنا بڑا فرق حیران کن ہے۔


ڈین بلسکے کا کہنا ہے کہ بائیولجیکل ایجز کا اندازہ لگانے کے لیے جو معلومات استعمال کی گئی انہی معلومات کواستعمال کرتے ہوئے ڈاکٹرز ایسے افراد کو بتا سکتے ہیں کہ کس طرح ان کا طرز زندگی ان کی صحت کو متاثر کررہا ہے۔ محققین نے 26 سے 38 سال کے عمروں کے افراد کے بارے میں بھی معلومات جمع کیں جن میں ان کی ہپ کی چوڑائی، باڈی ماس انڈیکس اور دل کی صحت کو سامنے رکھا گیا جس سے یہ بات سامنے آئی کہ جن افراد کے یہ نظام درست کام نہیں کررہے تھے وہ جو لوگ تیزی سے بڑی عمر کے لگنے لگتے ہیں اور ہر سال ان کی بائیولجیکل ایج میں 3 سال کا اضافہ ہو جاتا ہے۔


سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ عمر کے بڑھنے کے ساتھ انسانی جسم کا اندرونی نـظام کمزورپڑنے لگتا ہے اس لیے ضروری ہے کہ ان اعضا کوصحت مند بنایا جائے۔ ڈین بلسکے کا کہنا تھا کہ جو لوگ بیماریوں سے محفوظ رہتے ہیں وہ اپنی عمر کے مقابلے میں نوجوان نظرآتے ہیں۔
 
Last edited by a moderator:

barca

Prime Minister (20k+ posts)

بہت اندر تک تباہی مچا دیتا ہے
وہ اشک جو آنکھوں سے به نہیں سکتا

لوگوں کو روگ مار دیتے
آدمی خود بخود نہیں مرتا
اپنے لوگ مار دیتے ہیں

اندر ٹوٹ پھوٹ ہوگی تو باہر اثرات ہونا لازمی ہے
 

نادان

Prime Minister (20k+ posts)

بہت اندر تک تباہی مچا دیتا ہے
وہ اشک جو آنکھوں سے به نہیں سکتا

لوگوں کو روگ مار دیتے
آدمی خود بخود نہیں مرتا
اپنے لوگ مار دیتے ہیں

اندر ٹوٹ پھوٹ ہوگی تو باہر اثرات ہونا لازمی ہے

بہت ہی زبردست .................
 

Mughal1

Chief Minister (5k+ posts)
pareshaani main har chehre ka rang utar jaata hai. tehqeeq ki zaroorat is baat par hai keh koi insaan bhi doosre insaanu ko parenshaan kyun karta hai. sab duniya pareshaan haal hai aakhir kyun? kia insaanu ki aapas main aik doosre ko pareshaan karne ki bimaari door nahin ki jaa sakti? agar ki jaa sakti hai to kaise? log us raaste ko kyun nahin apnaate jissse un ki bewajah pareshaaniyan door ho jaayen aur door rahen? kia logoon ko yeh maloom nahin hai insaan ke liye zindagi ka har waqt baraabar nahin hota? kabhi aik shakhs bach hota hai, kabhi jawaan aur kabhi boodhaa. kabhi theek thaak hota hai aur kabhi naatawaan, bimaar yaa apahaj.

ghair ikhlaaqi foqiyat haasil karne ke liye aik shakhs baaqi sab ko pareshaan karta hai aur jab har koi aisa hi karta hai doosrun ke saath to duniya jahanam ban jati hai insaaniyat ke liye insaanu hi ke apne haathun. yeh baaten quran main khudaa ne bade achhe tareeqe se samjhayee hen magar quran ko us ke maqsad ke liye padhta kon hai?

insaanu ki 40% abaadi taraqi yaafta mulkun main anti depressant drugs istemaal karti hai magar phir bhi log aqalo fikar se kaam nahin le rahe. jab tak insaan apni ghalat rawish nahin badlen ge maamla aise hi chalta rahe ga. See HERE and HERE.
 
Last edited:

Zaidi Qasim

Prime Minister (20k+ posts)



سلوٹیں ہیں میرے چہرے پہ تو حیرت کیوں ہے
زندگی نے مجھے کچھ تم سے زیادہ پہنا




 

Hadith

Minister (2k+ posts)

بہت اندر تک تباہی مچا دیتا ہے
وہ اشک جو آنکھوں سے به نہیں سکتا

لوگوں کو روگ مار دیتے
آدمی خود بخود نہیں مرتا
اپنے لوگ مار دیتے ہیں

اندر ٹوٹ پھوٹ ہوگی تو باہر اثرات ہونا لازمی ہے

100% true brother