آٹھ طریقوں سے موٹاپا ختم کریں

USTADBONA

Senator (1k+ posts)
408078_56639909.jpg


اگر آپ بھی موٹاپے کی وجہ سے بے حال ہیں تو فوراً کمر کس لیں اور آ جائیں میدان میں۔

موٹاپا انسان کی ظاہری حالت کے ساتھ ساتھ اندرونی صحت کو بھی تباہ کر کے رکھ دیتا ہے۔ جسم پر چربی کی تہیں چڑھتی جاتی ہیں اور جسمانی اعضاء کی کارکردگی کم سے کم ہوتی جاتی ہے۔ اگر موٹاپے کو کم کرنے کے لئے بروقت اقدامات نہ کیے جائیں تو انسان کو کئی موذی امراض جکڑ لیتے ہیں۔ موٹاپا کم کرنا کوئی مشکل کام نہیں ہے۔ بس ذرا سی ہمت اور استقلال درکار ہے۔

روزانہ دو سے تین لیٹر پانی پئیں

water(2).jpg


اگر آپ موٹاپا کم کرنا چاہتے ہیں تو اپنا پانی کا استعمال بڑھا دیں۔ روزانہ کم از کم دو سے تین لیٹر پانی پئیں۔ پانی انسان کی صحت کے لئے بہت مفید ہے۔ یہ ہمارے جسم سے فاسد مادوں کے اخراج میں مدد دیتا ہے۔ انسانی جسم کے خلیوں کو بھی بہترین کارکردگی کے لئے پانی کی ضرورت ہوتی ہے۔

سفید گوشت کا استعمال کریں

meat(1).jpg


سفید گوشت مچھلی اور مرغی کے گوشت کو کہا جاتا ہے۔ یہ سرخ گوشت کے مقابلے میں جلدی ہضم ہوتا ہے۔ اس میں چکنائی کی مقدار بھی کم ہوتی ہے۔ موٹاپا کم کرنے کے لئے اپنے روز کے کھانے میں مرغی یا مچھلی کے گوشت کو مناسب مقدار میں شامل کریں۔

پھلوں اور سبزیوں کا زیادہ استعمال کریں

fruits.jpg


اپنی کھانے کی پلیٹ میں آدھی مقدار سبزیوں کی رکھیں۔ سبزیوں کو اتنا مت پکائیں کہ وہ اپنی غذائیت ہی کھو بیٹھیں۔ سبزیوں کو کچا یا گِرل کر کے کھانا زیادہ مفید ہے۔ سبزیوں کے ساتھ ساتھ پھل کا استعمال بھی کریں۔ صبح کے ناشتے میں انڈے اور دودھ کے ساتھ پھل بھی استعمال کریں۔ شام کو اگر کچھ کھانے کا دل کرے تو کوئی سا بھی ایک موسمی پھل کھا لیں۔

دن میں پانچ بار کھانا کھائیں

meal.jpg


ایسٹ فن لینڈ یونیورسٹی کی ایک تحقیق کے مطابق جو لوگ دن میں پانچ بار کھانا کھاتے ہیں، ان کا وزن ان لوگوں کی نسبت کم ہوتا ہے جو دن میں تین بار کھانا کھاتے ہیں۔ اس کا مطلب یہ بھی نہیں کہ پانچوں وقت پیٹ بھر کر کھانا کھایا جائے بلکہ اس کا مطلب یہ ہے کہ اپنے کھانے کو پانچ حصوں میں تقسیم کریں اور ہر حصہ مختلف اوقات میں کھائیں۔ اس سے آپ کو بھوکا رہنے کا احساس نہیں ہوگا۔

سبز قہوے کا استعمال شروع کریں

green-tea.jpg


سبز قہوہ انسانی جسم کا میٹابولزم تیز کرنے میں مدد دیتا ہے۔ دن میں دو سے تین سبز قہوے کی پیالیاں وزن کم کرنے میں مدد گار ثابت ہو سکتی ہیں۔

میٹھی اشیاء اور بیکری مصنوعات کو ترک کریں
bakery.jpg


میٹھی اشیا اور بیکری کی تمام مصنوعات موٹاپے کو اپنے ساتھ لاتی ہیں۔ یہ تمام اشیا کھانے میں جتنی مزیدار ہوتی ہیں، صحت کے لئے اتنی ہی نقصان دہ ہوتی ہیں۔ میٹھی اشیا جگر پر چکنائی ذخیرہ کرتی ہیں اور بیکری مصنوعات کے استعمال سے کولیسٹرول لیول بڑھتا ہے۔ اس لئے اگر موٹاپے کو بھگانا ہے تو سب سے پہلے ان چیزوں کو خیر باد کہہ دیں۔

ورزش کریں

exercise.jpg


طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ وزن کم کرنے کے لئے کھانے کو کم کرنے کے ساتھ ساتھ انسان کو ورزش بھی کرنی چاہیے۔ اس سے وزن جلد کم ہوتا ہے اور انسان چست و توانا بھی رہتا ہے۔ وزن کم کرنے کے لئے ورزش کم از کم ہفتے میں پانچ بار کرنی چاہیے۔ آپ اپنی مرضی کی کوئی بھی ورزش کر سکتے ہیں مثلاً تیراکی، رقص، فٹ بال کھیلنا، بھاگنا یا کرکٹ کھیلنا۔

کھانا جلد کھائیں

dinner.jpg


برطانیہ میں ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق کھانے کے اوقات کا انسان کے وزن سے گہرا تعلق ہوتا ہے۔ جو لوگ دیر سے کھانا کھاتے ہیں ان کا وزن بھی زیادہ بڑھتا ہے۔ اس تحقیق کے مطابق ناشتے کا بہترین وقت صبح 7 سے 8 بجے کا ہے، دوپہر کے کھانے کا وقت دوپہر 12 سے 1 بجے کا ہے اور رات کے کھانے کا وقت شام 6 سے 7 بجے کا ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق رات کے کھانے اور سونے کے درمیان 4 سے 5 گھنٹوں کا وقفہ ہونا چاہیے۔

Source
 
Last edited by a moderator:

Atif-2017

MPA (400+ posts)
کم از کم تین سے پانچ کلو میٹر روانہ پیدل چلیں میٹھی اور نشاستہ دار چیزوں سے پرھیز کریں ایک ماہ میں آپ واضح فرق محسوس کریں گے
 

Zaidi Qasim

Prime Minister (20k+ posts)
کم از کم تین سے پانچ کلو میٹر روانہ پیدل چلیں میٹھی اور نشاستہ دار چیزوں سے پرھیز کریں ایک ماہ میں آپ واضح فرق محسوس کریں گے



شکریہ عاطف بھیا۔ کم ازکم یہ نشاستے والے روغنی نان آۂیندہ دھرنوں میں پکوانا بند کر دیں گے ۔




 

Nice2MU

President (40k+ posts)
ویسے پنجابی تو پھر بھی اچھے رہتے ہیں کہ انہیں کھوتا قیمہ والے نان تو مل جاتے ہیں ورنہ سندھی بیچاروں کو تو یہ بھی نہیں مل جاتا۔۔۔۔۔۔۔۔ وہاں کھانا تو دور کی بات، پینے کے لیے پانی تک نہیں ملتا اور لوگ پیاس سے ہی مرتے ہیں اور پانی ہے تو بھی ایسے جوہڑوں میں جہاں سے جانور اور انسان اکھٹے پانی پیتے ہیں۔

یرہ میں اس قبروں کے پجاروں کے مالکوں کے شہر لاڑکانہ گیا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔ الحفیظ الامان۔ یہ لوگ کیسے جیتے ہیں وہاں؟ ہر طرف خوف کا عالم تھا۔۔۔۔ جو انکے چہروں سے بھی جھلک رہا ہوتا ہے۔ ٹوٹی پھوٹی سڑکیں، گندی نالیاں، وغیرہ جیسے کوئی پندرویں صدی میں آگیا ہو۔


کھوتا قیمہ نان کا کوئی ذکر نہیں ۔ ۔ ۔
 

Zia Yasir

MPA (400+ posts)
:lol: :lol: :lol: :lol:

Welcome back my friend. After a very long absence. Hope all is well with you.






اتنا خوش کیوں ہورہے ہیں، غور سے دیکھئے یہ آپ کے دوست ہی ہیں یا کوئی اور، فری میں دھوکا نہ کھا جائیے گا
;)۔۔۔۔

 

Zaidi Qasim

Prime Minister (20k+ posts)

اتنا خوش کیوں ہورہے ہیں، غور سے دیکھئے یہ آپ کے دوست ہی ہیں یا کوئی اور، فری میں دھوکا نہ کھا جائیے گا
;)۔۔۔۔





دوستوں کے نام پر اگر دھوکہ بھی کھا لیا جاۓ تو کوئ مظاۂقہ نہیں ۔ لیکن آپ کس طرح شک کر سکتے ہیں ؟





 

Zia Yasir

MPA (400+ posts)


دوستوں کے نام پر اگر دھوکہ بھی کھا لیا جاۓ تو کوئ مظاۂقہ نہیں ۔ لیکن آپ کس طرح شک کر سکتے ہیں ؟


آپ اپنے دوست کا اندازِ تحریر ہی نہیں پہچانتے، یہ تو کمال ہوگیا۔۔ خیر تفنن برطرف یہ عاطف کا اکاؤنٹ نہیں ہے، یہ شک نہیں پکی خبر ہے۔۔

 

Zaidi Qasim

Prime Minister (20k+ posts)
آپ اپنے دوست کا اندازِ تحریر ہی نہیں پہچانتے، یہ تو کمال ہوگیا۔۔ خیر تفنن برطرف یہ عاطف کا اکاؤنٹ نہیں ہے، یہ شک نہیں پکی خبر ہے۔۔




شکریہ آپ نے وضاحت کردی ، آۂیندہ احتیاط برتنی پڑے گی۔



 

USTADBONA

Senator (1k+ posts)


شکریہ عاطف بھیا۔ کم ازکم یہ نشاستے والے روغنی نان آۂیندہ دھرنوں میں پکوانا بند کر دیں گے ۔




آپ تو ساری زندگی بمبئی میں وڑاپاؤ کھاتے رہے ،آپ کو روغنی نان کا کیا پتہ ۔
 

Back
Top