
عام انتخابات کے نتائج آنے کے بعد معروف اداکارہ نور بخاری کا سیاست میں کردار ادا کرنے کی خواہش ادھوری رہ گئی۔ ذاتی زندگی کے حوالے سے سوشل میڈیا پر موضوع رہنے والی معروف اداکارہ نور بخاری کے سیاست میں کردار ادا کرنے کی خواہش ادھوری رہنے کی وجہ انتخابی قوانین اور قواعدوضوابط ہیں۔ استحکام پاکستان پارٹی کی طرف سے خواتین کے لیے مخصوص صوبائی نشست کے لیے نور بخاری کے کاغذات نامزدگی جمع کروائے گئے تھے۔
عام انتخابات کے اب تک کے جاری ہونے والے نتائج کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) نے صوبائی اسمبلی کی صرف ایک جنرل نشست پر کامیابی حاصل کی ہے جس کی وجہ سے آئی پی پی کو خواتین کی مخصوص نشست نہیں ملے گی۔ آئی پی پی پنجاب اسمبلی کے حلقے PP-149 سے صرف ایک نشست پر کامیاب ہوئی ہے جہاں علیم خان انتخابات میں حصہ لے رہے تھے۔
عام انتخابات میں آئی پی پی کی بدترین ناکامی کے ساتھ ساتھ ان کی پارٹی کو ایک جنرل نشست پر خواتین کی مخصوص نشست ملنے کے امکانات بھی ختم ہو چکے ہیں۔ انتخابی قوانین کے تحت اگر کوئی سیاسی جماعت پنجاب اسمبلی کی 5 نشستوں پر کامیاب ہو جائے تو اسے خواتین کی ایک نشست ملتی ہے، اس لیے اب تک کے نتائج کے مطابق آئی پی پی کو ایک نشست ملنے کا امکان بھی ختم ہو چکا ہے۔
استحکام پاکستان پاکستان (آئی پی پی) کی بطور جماعت انتخابات میں بدترین کارکردگی کے بعد اب نوربخاری بھی خواتین کے لیے مخصوص نشست پر رکن اسمبلی نہیں بن سکیں گی۔ نور بخاری تو رکن اسمبلی نہ بن سکیں لیکن ان کے شوہر عون چوہدری عقاب کے انتخابی نشان پر اپنی نشست جیتنے کے بعد رکن قومی اسمبلی بننے کے قریب ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/aunch1h14.jpg