اُردو زبان

نادان

Prime Minister (20k+ posts)
میرا کہنے کا مقصد تھا کہ کیا اب زیادہ بہتر نظر آرہا ہے؟؟ زیادہ ماہین یا چھوٹا تو نہیں؟؟

میں نے بھی تو یہ ہی کہا ہے کہ اسے دیکھنے کی کب ضرورت پڑتی ہے ..خود بخود نظر آجاتا ہے
 

Haristotle

Minister (2k+ posts)
هم صورتوں کو دیکهه کے هوتے رہیں هیں خوش
کردار میں وه دوست کبهی هم سے کم نه تهے

چہرہ کتاب انسان کا ایسا عنوان ہے جس کا اس کے مندراجات سے کوئی تعلق نہیں ہوتا
 

نادان

Prime Minister (20k+ posts)
دنیا کی ہر زبان کا ہر لفظ اردو زبان کا لفظ ہے،اردو گرامر کے تحت استعمال کیا جائے تو

درست ...اردو اسی طرح وجود میں آئی ہے ..لشکری زبان ہے یہ
 

khandimagi

Minister (2k+ posts)
لفنگا مجسم ضد ہے، اسکی کوئی ضد نہیں

آپ صحیح فرما رہے ہیں، لفنگالوجی ہمیں ایسا ہی بتاتی ہے
مگر جب سائینٹفک اصولوں پر گھریلو اور بازارو، معاشرت کوپرکھا گیا تو،سولڈ، ضد صرف ابا جان کی پائی گئی
اسکے متعلق،پرانے ارسطو،فیثا غورث، نانا فرنویس اور شیخ پیر،،نے بھی بہت کچھ کہا ہے،جو مجھے اسوقت یاد نہیں آرہا
لیکن بہرحال کہا وہی ہوگا جو میں آپ سے کہہ رہا ہوں
 

نادان

Prime Minister (20k+ posts)

کی بورڈ پر ایک نمبر بار ہے جس پر ون ٹو تھری فور لکھا ہوتا ہے۔ وہاں زیرو کے بعد ڈیش یا ماینس کا نشان ہے۔ وہ تشدید کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ شفٹ کے بٹن کے ساتھ دبائیں۔

کیا تھا نا ..ڈیش ہی لگے
 

taban

Chief Minister (5k+ posts)
چہرہ کتاب انسان کا ایسا عنوان ہے جس کا اس کے مندراجات سے کوئی تعلق نہیں ہوتا
صورت پرست هوتے نہیں معنی آشنا
هے عشق سے بتوں کے میرا مد عا کچهه اور
 

نشان حیدر

Politcal Worker (100+ posts)
قبل اس کے کہ زیرِ بحث لڑی اردو کی آخری لڑی ثابت ہو اِس ناچیز نے بھی بہتی گنگا میں ہاتھ دھونے میں عافیت جانی۔ سچ جانیے تو جس برق رفتاری سے موجودہ لڑی کے اوراق میں اضافہ ہو رہا ہے خدشہ ہے کہیں یہ ننھی مُنّی جالا گاہ اس لڑی کے بوجھ تلے دفن نہ ہو جائے۔
 

لفنگا

Politcal Worker (100+ posts)
صورت پرست هوتے نہیں معنی آشنا
هے عشق سے بتوں کے میرا مد عا کچهه اور

چارہ گری بیماریِ دل کی رسمِ شہرِ حُسن نہیں
ورنہ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
 

Back
Top