
ن لیگ سمیت تمام اپوزیشن اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کی مخالف کررہی ہے مگر حیرانی کی بات یہ ہے کہ یہی لیگی قیادت پہلے اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کی حامی تھی۔
نوازشریف، شہباز شریف اور مریم نواز سمیت لیگی قیادت کا مؤقف یہ ہوتا تھا کہ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق ملنا چاہیے اورشدومد سے حمایت کرتی رہیں لیکن جب تحریک انصاف حکومت نے اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ دینے کے حق کی وکالت کی تو ن لیگ مخالفت میں سامنے آگئی
ن لیگ کا موقف ہے کہ ایک لندن میں بیٹھے شخص کو ناروال کی عوام کے مسائل کا کیا علم؟ کچھ روز قبل ن لیگی رہنما اور سپورٹرز اوورسیز پاکستانیز کے خلاف سوشل میڈیا پر کمپین چلارہے تھے جب انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ پاکستان کی طرح وہ جس ملک میں قیام پذیر ہیں وہاں بھی مہنگائی کا طوفان آیا ہوا ہے، مہنگائی عالمی ایشو ہے۔
اس پر نہ احسن اقبال ، خواجہ آصف، عظمیٰ بخاری، حنابٹ سمیت ن لیگی رہنما بلکہ انکے صحافی بھی اوورسیز پاکستانیز پر تنقید کرتے رہے اور انہیں آڑے ہاتھوں لیتے رہے۔
نواز شریف نے2013 میں 25 اپریل بروز جمعرات کو ایک بیان میں کہا تھا کہ " سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کے سپریم کورٹ کے حکم پر عملدرآمد ہونا چاہیے "۔

نواز شریف نے یہ بھی کہا تھا کہ سمندر پار پاکستانی ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں جو ہر سال اربوں ڈالر کا زر مبادلہ پاکستان بھیجتے ہیں۔ اللہ نے موقع دیا تو ہم ان کیلئے ملک میں محفوظ اور منافع بخش سرمایہ کاری کے مواقع پیدا کریں گے اور بینکوں اور مالیاتی اداروں کو ترغیب دیں گے کہ وہ سمندر پار پاکستانیوں کی ترسیلات کا کم ازکم 50 فیصد منافع بخش سرمایہ کاری میں لگائیں۔
یہی نہیں موجودہ اپوزیشن لیڈر اور مسلم لیگ ن کے مرکزی صدر شہباز شریف بھی 30مارچ 2013 کو ٹوئٹر پر کہہ چکے ہیں کہ سپریم کورٹ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کی مخالفت کرنے والوں کو سزا دے۔

شہباز شریف نے یہ بھی کہا تھا کہ یہ تو بہت پہلے ہو جانا چاہیے تھا کیونکہ اوورسیز پاکستانیوں کو یہ حق ملنا چاہیے کہ وہ بھی ووٹ ڈال سکیں۔
مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کے بھی ماضی میں خیالات یہی تھے کہ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ ڈالنے کا حق ملنا چاہیے۔

انہوں نے بھی 8اکتوبر 2012 میں ایک ٹویٹ کیا تھا جس میں ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کے سربراہ نواز شریف نے سمندر پار پاکستانیوں کے حق رائے دہی کی وکالت کرتے ہوئے کہا کہ یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے اپنے خون پسینے سے پاکستان کی خدمت کی ہے۔