
اسلام آباد پولیس نے مشتاق خان سے پولیس افسر کی انگلی اٹھاکر گفتگو کی تصویر کے معاملے پر وضاحت دیدی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر پولیس افسر کی "سیو غزہ موومنٹ" کے رہنما مشتاق احمد خان سےانگلی اٹھا کر بات کرتے ہوئے لی گئی تصویر وائرل ہوئی جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آرہا تھا۔
اسلام آباد پولیس نے اس معاملے پر وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ احتجاج کے دوران بنائی گئی اس تصویر کو سیاق و سباق سے ہٹا کر پیش کیا جارہا ہے، اگر اس واقعہ کی ویڈیو کو ملاحظہ کیا جائے تو پتا چلتا ہے کہ پولیس افسر انتہائی تحمل مزاجی سے مظاہرین سے بات کررہے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1794294858372505960
اسلام آباد پولیس کے مطابق اس ویڈیو میں سے ایک تصویر کو نکال کر سوشل میڈیا پر وائرل کیا جارہا ہے اور اسلام آباد پولیس کے خلاف منفی پراپیگنڈہ کی کوشش کی جارہی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1794412934359032311
ترجمان اسلام آباد پولیس کا مزید کہنا تھا کہ پولیس فورس تمام شہریوں کی عزت و تکریم کا خیال رکھتی ہے، ہر شہری کی عزت اسلام آباد پولیس کا فرض ہے، اسلام آباد پولیس ایک پیشہ ورانہ فورس ہے جو اپنے فرائض منصبی انتہائی احسن طریقے سے سرانجام دیتی ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/18isbbjsswazhahatsjsh.png