انڈین کرکٹ بورڈ کا ایک اور یوٹرن، ایشین گیمز میں کرکٹ ٹیمز بھیجنے کا فیصلہ

aisiananah.jpg

انڈین کرکٹ بورڈ کا ایک اور یوٹرن، ایشین گیمز میں کرکٹ ٹیمز بھیجنے کا فیصلہ۔۔بھارتی کھلاڑی ایشین گیمز کے مردوخواتین کے مقابلوں میں حصہ لیں گے: میڈیا رپورٹس

بورڈ آف کنٹرل فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے ایک اور یوٹرن لیتے ہوئے اپنی مینز اور ویمنز ٹیمیں ایشین گیمز میں بھیجنے کا فیصلہ کر لیا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق بی سی سی آئی کی طرف سے ایشین گیمز 2023ء کیلئے اپنی مردوں اور خواتین کی کرکٹ ٹیم کو بھیجنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ ایشین گیمز 2023ء کے موقع پر بھارت کی مرکزی کرکٹ ٹیم ڈیبیو کرے گی جبکہ کرکٹ کے تمام مقابلے ٹی ٹوینٹی فارمیٹ میں کھیلے جائیں گے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ کپ اور ایشین گیمز 2023ء کی تاریخیں متصادم ہونے کے باعث بھارتی کرکٹ ٹیم کا کوئی سٹارز کھلاڑی شریک نہیں ہو رہا۔ ورلڈکپ میں شریک ایشیائی ملکوں کی 2،2 ٹیمیں ایک ہی وقت انٹرنیشنل کرکٹ میں کھیلیں گی۔ ایشین گیمز 23 ستمبر سے 8 اکتوبر 2023ء چین کے شہر ہینگ زو میں کھیلا جائے گا جبکہ آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 5 اکتوبر سے 19 نومبر تک شیڈولڈ ہیں۔

یاد رہے کہ انڈین کرکٹ بورڈ کی طرف سے اس سے پہلے ایشین گیمز 2023ء کے لیے اپنی کرکٹ ٹیمیں چائنہ بھیجنے سے انکار کیا جاتا رہا ہے۔ انڈین کرکٹ بورڈ کا موقف تھا کہ انٹریز کی ڈیڈلائن سے ایک دن پہلے آگاہ کیا گیا، تب تک ٹور پروگرام طے ہو چکے تھے۔ پیشگی مصروفیات کی وجہ سے اب بھارت کیلئے ایشین گیمز میں کھیلنے کیلئے اپنا ٹیمیں بھیجنا ممکن ہے۔

بھارتی خبر رساں ادارے انڈین ایکسپریس کے مطابق مردوں کی کرکٹ ٹیم بی سکواڈ جبکہ خواتین کی ٹاپ ٹیپ ایشین گیمز میں حصہ لے گی۔ 30 جون سے قبل بی سی سی آئی کی طرف سے کھلاڑیوں کی فہرستیں بھیجی جانی ہیں۔ 2010ء اور 2014ء کی ایشینز گیمز میں کرکٹ کھیلی گئی تھی لیکن بھارت کی کسی ٹیم نے مقابلے میں حصہ نہیں لیا تھا۔ ایشین گیمز گزشتہ برس کرونا کے باعث ملتوی کر دیا گیا تھا۔
 

Back
Top