انفارمیشن ٹیکنالوجی کے فروغ کیلئے وزیراعظم کا سٹارٹ اپ فنڈ کے قیام کا اعلان

imran-khan-ptii-it.jpg


وزیراعظم عمران خان نے ملک میں آئی ٹی کے شعبے کو فروغ دینے کے لیے اسٹارٹ اپ فنڈ کے قیام کا اعلان کردیا۔ عمران خان کی زیر صدارت آئی ٹی کے شعبے سے متعلق اجلاس ہوا، جس میں وفاقی وزرا نے شرکت کی۔ اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے ملک میں آئی ٹی کے شعبے کی ترقی کے لیے تاریخی پیکج کی منظوری دی۔

https://twitter.com/x/status/1496139509691555841
سرکاری ٹی وی کی جانب سے شیئر کردہ تفصیلات کے مطابق اس منظوری کے تحت شعبے میں 50 نئے کاروباریوں کو سالانہ ایک ارب روپے مالیت کی سیڈ فنڈنگ فراہم کرنے کیلئے پاکستان ٹیکنالوجی اسٹارٹ اپ فنڈ کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1496139509691555841
وزیراعظم نے کہا کہ ہم آئی ٹی کے شعبے میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بیورو کے ساتھ رجسٹرڈ آئی ٹی کمپنیوں اورفری لانسرز کے لیے ٹیکس ہالیڈے اور 100 فیصد FOREX RETENTION کا اعلان کر رہے ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1496139551567495174
وزیراعظم نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ آئندہ چند سال میں آئی ٹی کی برآمدات کو 50 ارب ڈالر تک بڑھانے کا منصوبہ ہے، جس کے لیے آئی ٹی انڈسٹری کو کاروبار کرنے میں آسانی اور عالمی سطح پر دستیاب بہترین مراعات فراہم کر کے اسے آگے بڑھانے کی اہمیت کو بڑھایا اور اجاگر کیا جائے گا۔