
انشورنس کمپنی 'اسٹیٹ لائف ' نے پنجاب حکومت کو ہیلتھ کارڈ سہولت بند کرنے کی دھمکی دیدی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن پاکستان کی جانب سے پنجاب حکومت کو ایک خط ارسال کیا گیا ہے جس میں صوبے میں ہیلتھ کارڈ سہولت بند کرنے کی دھمکی دی گئی ہے۔
انشورنس کمپنی کی جانب سے پنجاب ہیلتھ فسیلیٹی کمپنی کےساتھ تنازعہ کھڑا ہونے کے بعد لکھا گیا ہے جس میں اسٹیٹ لائف نے پنجاب حکومت سے فوری طور پر فنڈز جاری کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کے ذمہ کمپنی کے83 ارب روپے کے بقایا جات ہیں، حکومت نے 125 ارب روپے کا بجٹ مختص کیا تھا مگر انشورنس کمپنی کو صرف 31 ارب روپے کی ادائیگی کی گئی۔
خط میں کہا گیا ہے کہ مزید 94 ارب روپے کے فنڈز جاری ہونا باقی ہیں، کمپنی نے صوبائی انتظامیہ کو فنڈز کی ادائیگی کیلئے 30 بار خطوط لکھے ہیں، جوابا پنجاب ہیلتھ کمپنی کے سربراہ علی رزاق نے کہا کہ پنجاب حکومت جلد تمام فنڈز جاری کردے گی۔
انشورنس کمپنی نے پنجاب حکومت کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ اگر یکم اپریل تک فنڈز جاری نا کیے گئے تو صوبے میں صحت کارڈ کی سہولت بند کردی جائے گی۔