انتہائی اہم آئینی امور زیربحث ہیں، فل کورٹ بنا کر مشاورت سے حل نکالا جائے

8justicjamalmandokhel.jpg

کیس میں انتہائی اہم آئینی امور زیربحث ہیں جن کیلئے ضروری ہے کہ فل کورٹ بنا کر مشاورت سے حل نکالا جائے: جسٹس جمال مندوخیل

صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات ملتوی کرنے کے خلاف کیس میں جسٹس جمال مندوخیل نے اختلافی نوٹ جاری کر دیا ہے۔ جسٹس جمال مندوخیل کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز جسٹس امین الدین خان کے کیس سننے سے معذرت کرنے کے بعد اپنے خیالات بتانا چاہتا تھا لیکن چیف جسٹس اور باقی ججز اٹھ گئے تو مزید کارروائی کیلئے اپنے چیمبر میں انتطار کیا لیکن چیف جسٹس کی طرف سے کوئی معلومات نہیں ملیں۔


گھر پہنچنے پر چیف جسٹس کی طرف سے دستخط کرنے کیلئے حکم نامہ موصول ہو گیا۔

جسٹس جمال مندوخیل کا کہنا تھا کہ یہ حکم نامہ کھلی عدالت میں لکھوانے کے بجائے میری غیرموجودگی میں مشاورت کے بغیر لکھوا لیا، بنچ کے 3 ممبران نے کون سی وجوہات کی بنا پر مشاورت نہیں کی مجھے نہیں پتا لیکن میں چاہتا تھا کہ اس تنازعے کو یکم مارچ کے حکم نامے کے تناسب کی بنیاد پر حل ہونا چاہیے۔ یکم مارچ کے اکثریتی عدالتی حکم کو جاری نہیں ہوا نہ ہی اس معاملے کو زیرغور لایا گیا ہے۔

FsjEdadWAAMhEbY


جسٹس جمال مندوخیل کا کہنا تھا کہ بنچ کے اراکین نے سیاسی جماعتوں کے وکلاء کی طرف سے معاملہ اٹھانے کے باوجود جواب نہیں دیا، اس لیے مجھے بنچ کا حصہ رہنا مناسب نہیں لگتا۔

میں اپنے ساتھی ججز کو بنچ کا حصہ رہ کر مشکل میں نہیں ڈالنا چاہتا۔ اس بات میں شک نہیں کہ اس کیس میں انتہائی اہم آئینی امور زیربحث ہیں جن کیلئے ضروری ہے کہ فل کورٹ بنا کر مشاورت سے حل نکالا جائے۔

جسٹس جمال مندوخیل کا مزید کہنا تھا کہ جب بھی فل کورٹ تشکیل دیا جائے گا تو اس کیلئے دستیاب ہوں گا۔ میری دعا ہے کہ ساتھی ججز ان آئینی امور پر جو بھی فیصلہ کریں وہ آئین وقانون کی بالادستی قائم کرے۔ یہ کیس یکم مارچ کے حکم نامے کا تسلسل ہے اسی لیے شروع دن سے کہتا رہا ہوں کہ پہلے عدالت یکم مارچ کے آرڈر آف دی کورٹ کا تنازعہ حل کرے جو اب تک جاری نہیں ہو سکا۔

دریں اثنا انتخابات التوا کیس میں سپریم کورٹ کے 4 رکنی بنچ ٹوٹنے کے بعد 3 رکنی بنچ تشکیل دیا گیا ہے جس میں چیف جسٹس عمر عطاء بندیال، جسٹس منیب اختر اور جسٹس اعجاز الحسن شامل ہیں۔ قبل ازیں 4 رکنی بینچ میں جسٹس جمال خان مندوخیل شامل اور سپریم کورٹ کی طرف سے باقاعدہ کیس کی کاز لسٹ بھی جاری کر دی گئی تھی۔
 

sensible

Chief Minister (5k+ posts)
اس کی شکل یاد رکھیں اسے اپنی زندگی کی بھی امید ہے اور کسی موٹے عہدے کی بھی بشرطیکہ نون لیگ کو اقتدار کی امید رہے ۔
اس وقت سب سے اہم معاملہ الیکشن ہیں اور ان کا نوے روز میں ہونا اس قسم کی کالی بھیڑیں اس سے توجہ ہٹانا چاہتی ہیں ۔کچھ بھیڑوں کو صرف ان کی وڈیوز انعام میں ملیں گی کچھ کو عہدے کا لالچ
 

Jazbaati

Minister (2k+ posts)
Mandokhail is a sellout and corrupt. He is trying his best to help PDM delay elections until Faiz Esa becomes the CJP. They can then rule against IK and disqualify him easily.
 

Melanthus

Chief Minister (5k+ posts)
There is nothing complicated about this case.I as a layman who has no legal training can give the right decision.The constitution says elections must be held in 90 days after assemblies are dissolved.PDM and ECP with backing from dollar generals have violated the constitution.
 

pkpatriot

Chief Minister (5k+ posts)
Any person with even little knowledge of constitution can make the decision in 5 minutes, HOLD the elections within 90 days otherwise amend the constitution.


The try to make new explanations of constitution everytime just to appease their masters.
The timing of the notes from.these judges clearly shows their intent.