امریکی کی سب سے لمبی زبان

barca

Prime Minister (20k+ posts)

سب سے لمبی زبان والے امریکی کا نام گنیز بک میں درج



287076-LongTung-1410377187-823-640x480.JPG




نیویارک: 3.9 انچ لمبی زبان رکھنے والے امریکی نوجوان کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز میں درج کر لیا گیا ہے۔’’

توبہ توبہ اتنی لمبی زبان ‘‘ یہ الفاظ عام بول چال میں تو ہر کسی نے سنے ہوں گے لیکن اس امریکی شخص کو کیا کہیں جو واقعی کئی انچ لمبی زبان کا مالک ہے۔ امریکی ریاست کیلی فورنیا سے تعلق رکھنے والے 24 سالہ نوجوان آرٹسٹ اور کامیڈین نک اسٹوبرل کا نام دنیا کی سب سے بڑی زبان رکھنے والے شخص کی حیثیت سے گینز بک میں درج کیا گیا ہے۔

گنیز انتظامیہ کی جانب سے کی گئی پیمائش کے مطابق اسٹوبرل کی زبان کی لمبائی 3.97 انچ ہے۔
اس سے قبل یہ ریکارڈ 2002ء سے برطانیہ کے سٹیفن ٹیلر نامی شخص کے پاس تھا جس کی زبان کی لمبائی 3.8 انچ ہے۔

واضح رہے کہ انسانی زبان کی اوسط لمبائی ایک عشاریہ 78 انچ ہوتی ہے تاہم اسٹوبرل کی اتنی لمبی زبمان اور لمبائی میں مسلسل اضافے سے ناصرف ڈاکٹر حیران و پریشان ہیں بلکہ اس کی وجوہات جاننے سے بھی قاصر ہیں



http://www.express.pk/story/287076/
 

barca

Prime Minister (20k+ posts)


نیویارک: دنیا کی سب سے چوڑی زبان کا ریکارڈ سچلینکیر نے اپنے نام کرلیا۔

پہلے یہ ریکارڈ آسٹریلیا کے جے سولٹ نامی شخص کے پاس تھا۔ سولٹ کی زبان کی چوڑائی 7.9 سینٹی میٹر تھی جب کہ سچلینکیر نے 4 ملی میٹر کے فرق سے ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے مطابق دنیا میں سب سے طویل زبان کا ریکارڈ 7.9 سینٹی میٹر تھا۔ سچلینکیر اپنی بیٹی کے ساتھ لائبریری میں ایک کتاب تلاش کر رہا تھا اس دوران اس کی نظر گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ پر پڑی جس میں درج زبان کی لمبائی کے بعد اس نے اپنی زبان کی پیمائش کرنے کا فیصلہ کیا۔

اپنی زبان کی پیمائش پر وہ حیران رہ گیا۔ سچلینکیر نے اپنی زبان کی پیمائش کے لیے گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ کا ای میل بھیجی جس میں اسے تصدیق کے لیے نمائندہ بھیجنے کا کہا گیا۔
8 ماہ بعد لندن میں گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے نمائندے کے سچلینکیر کی زبان کی پیمائش کر کے اسے دنیا کی طویل ترین زبان قرار دیا اور اسے سرٹیفکیٹ جاری کردیا۔

زبان کی پیمائش کے لیے گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی جانب سے ڈاکٹر اور پرانے ریکارڈ ہولڈر پر مشتمل ٹیم بھیجی گئی۔ سچلینکیر کی بیوی اور تین بیٹیوں نے ریکارڈ کو اس وقت تک خفیہ رکھا جب تک یہ کتاب میں شائع نہیں ہو گیا۔


http://www.express.pk/story/287633/
 
ح

حکایت جنوں

Guest
Banned On | Ban Period | Ban Will Be Lifted On | Ban Time Remaining

12-Sep-2014 | 10 Days | 22-Sep-2014, ~11:00 PM | 5 Days, 8 Hours
Shukria barca bhaai. aaj kal aap kuch bujhey bujhey sey lagtey hain?
 

Back
Top