
امریکہ میں مقیم پاکستانی خاندان کی جانب سے بہو سے جبری مشقت کروانے کے کیس میں عدالت نے فیصلہ سنادیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق امریکہ کے محکمہ انصاف کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی ریاست ورجینیا میں رہائش پزیر پاکستانی خاندان کے تین افراد پر بہو سے جبری مشقت کروانے کا جرم ثابت ہوگیا ہے جس کے بعد 80 سالہ زاہدہ امان کو12 سال،ان کے48 سالہ بیٹے ریحان چوہدری اور 55 سالہ محمد نعمان کو بالترتیب 10 اور 5 سال قید کی سزائیں سنادی گئی ہیں۔
ساتھ ہی ساتھ امریکی عدالت نے تینوں ملزمان کو ڈھائی لاکھ ڈالر بطور جرمانہ ادا متاثرہ خاتون کو ادا کرنے کا بھی حکم دیدیا ہے۔
امریکی محکمہ انصاف کے مطابق ملزمہ زاہدہ امان نے 2002 میں اپنے بیٹے کی شادی کروائی، بیٹے کے گھر چھوڑ کر جانے کے باوجود 12 سال تک اپنی بہو سےگھر میں جبری مشقت کروائی، ثبوتوں سے ثابت ہوا ہے کہ ملزمہ نے اپنی بہو سے ناصرف گھریلو ملازمہ کے طور پر کام کروایا، بلکہ جسمانی و ذہنی تشدد بھی کیا اور انہیں ان کے اہلخانہ سے رابطے سے روکے رکھا، ان سے پیسے اور پاسپورٹس چھین لیے۔
ملزمہ نے اپنی بہو کو دھمکیاں دیں کہ وہ انہیں پاکستان ڈی پورٹ کرکے ان کے بچوں سے جدا کردیں گی۔
متاثرہ خاتون کی شکایت کے بعد مئی 2022 میں اس کیس کا ٹرائل شروع ہوا جو 7 روز تک جاری رہا ، ٹرائل کے بعد عدالت نے کیس کا فیصلہ جاری کردیا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/wzzizh111.jpg