
ایران کی ایٹمی تنصیبات پر مبینہ امریکی فضائی حملے کے بعد پاکستان کے خلاف سوشل میڈیا پر منفی پراپیگنڈا مہم شروع کر دی گئی ہے، جس پر پاکستانی سیکیورٹی اداروں نے وضاحت جاری کر دی ہے۔
ڈان نیوز کے مطابق سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کی فضائی حدود امریکی بمبار طیاروں نے استعمال نہیں کی۔ ان کے مطابق امریکی بی ٹو بمبار طیارے کسی بھی مرحلے پر پاکستانی فضا، زمین یا سمندری حدود سے نہیں گزرے۔
ذرائع نے مزید کہا کہ پاکستان نہ صرف کسی فوجی بلاک کا حصہ ہے اور نہ ہی کسی دوسرے ملک کے تنازع میں فریق بنے گا۔ پاکستان نے عالمی سطح پر ایران پر اسرائیلی حملوں کی مذمت کی ہے اور سفارتی، اخلاقی اور سیاسی سطح پر ایران کی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔
پاکستانی وزارت خارجہ کی جانب سے بھی بیان جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ایران کو اپنی سالمیت کے دفاع کا مکمل حق حاصل ہے۔ وزارت خارجہ نے ایران کی پرامن جوہری توانائی کی تنصیبات پر حملے کو بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی قرار دیا۔
- Featured Thumbs
- https://i.dawn.com/large/2025/06/2218211328bc051.jpg