امریکی حملے، ایران کی پارلیمنٹ نے آبنائے ہرمز بند کرنے کی منظوری دے دی

20250619-20250619-hurmuz-bogazi-1-webp46449e-image-jpg6ba80c-image.jpg

ایران کی جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں کے بعد کشیدگی میں انتہائی شدت آ چکی ہے، اور ایرانی پارلیمنٹ نے جوابی اقدام کے طور پر آبنائے ہرمز بند کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ اگر اس فیصلے پر عملدرآمد ہوتا ہے تو اس کا براہِ راست اثر دنیا بھر کی توانائی کی رسد پر پڑے گا۔

ایران کے سرکاری نشریاتی ادارے پریس ٹی وی کے مطابق ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیشن کے رکن میجر جنرل اسماعیل کوثری نے کہا ہے کہ پارلیمان اس نتیجے پر پہنچی ہے کہ امریکہ کی جارحیت کے جواب میں آبنائے ہرمز کو بند کر دینا چاہیے۔ تاہم انہوں نے واضح کیا کہ اس اقدام پر حتمی فیصلہ سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کرے گی، جو ایران کی اعلیٰ ترین دفاعی و سلامتی پالیسی ساز باڈی ہے۔

آبنائے ہرمز عالمی سطح پر توانائی کی ترسیل کے لیے ایک انتہائی اہم بحری گزرگاہ ہے۔ خلیج فارس اور خلیج عمان کو ملانے والی یہ تنگ آبی پٹی صرف 33 کلومیٹر چوڑی ہے، مگر دنیا کی تقریباً 20 فیصد تیل کی رسد اسی راستے سے گزرتی ہے۔ اس کے علاوہ دنیا کی 3 فیصد خام تیل اور 5 فیصد مائع قدرتی گیس (LNG) اسی گزرگاہ سے بین الاقوامی منڈیوں تک پہنچتی ہے۔ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، کویت اور خود ایران کی تیل برآمدات بھی اسی راستے سے دنیا کو بھیجی جاتی ہیں۔

عالمی رپورٹس کے مطابق گزشتہ سال آبنائے ہرمز سے روزانہ 20 ملین بیرل تیل کی ترسیل ہوئی، جو عالمی پیٹرولیم استعمال کا پانچواں حصہ ہے۔ ہر ماہ تقریباً 3 ہزار تجارتی اور تیل بردار بحری جہاز اسی آبی راستے سے گزرتے ہیں، جو اسے دنیا کی سب سے مصروف اور اسٹریٹیجک بحری گزرگاہوں میں شامل کرتا ہے۔

اگر ایران اس گزرگاہ کو بند کرنے کا عملی اقدام کرتا ہے تو عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں بھونچال آ سکتا ہے، جس کے نتیجے میں کئی ممالک میں مہنگائی کی نئی لہر شروع ہو سکتی ہے۔ ماہرین کے مطابق، آبنائے ہرمز صرف ایک بحری راستہ نہیں بلکہ عالمی توانائی کے نظام کے لیے ایک لائف لائن ہے۔ دفاعی اور معاشی تجزیہ کار متفق ہیں کہ اس کی بندش عالمی معیشت کے لیے ایک سنجیدہ دھچکا ہو گی۔


یاد رہے کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری تنازع کے باعث خام تیل کی قیمتوں میں پہلے ہی 13 فیصد اضافہ ہو چکا ہے، اور اگر ایران کی جانب سے مزید جوابی اقدامات کیے گئے تو بین الاقوامی توانائی بازار مزید غیر مستحکم ہو سکتا ہے۔
 

pinionated

Minister (2k+ posts)
Isn’t that funny that it was in the news just days ago that Pakistan is buying a lot of petroleum… proof that Pakistan was in on it… Muneera is a sell out… actually a Kafir, because he trusts Trump more than Allah… he thinks he can save Pakistan by doing a deal… mark my words, next number is Pakistan and Pakistan will be threatened with similar consequences as Iran, but unlike Iran it will sign all its assets away…
to all army supporters on this forum, either wake up or start posting in support of Israel as u will likely get a raise for doing that
 

Back
Top