
افغان طالبان کے ترجمان سہیل شاہین نے پنجشیر لڑائی میں پاکستان کے ملوث ہونے سے متعلق الزامات کی تردید کردی ہے۔
خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق دوحہ میں ایرانی خبررساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے سہیل شاہین نے ان الزامات کو مسترد کیا اور کہا کہ یہ الزامات سوائے منفی پراپیگنڈے کے اور کچھ نہیں ہے، امریکہ کے خلاف جنگ کے 20 سالوں میں ہم نے کسی ملک کی مدد نہیں لی۔
انہوں نے مزید کہا کہ طالبان کے پاس تجربہ کار لڑاکا جنگجو اور جدید اسلحہ موجود ہے جس کی بدولت طالبان نے نہ صرف امریکہ کے خلاف بلکہ پنجشیر میں بھی جنگ جیتی ہے۔
سہیل شاہین نے کہا کہ موجودہ افغان حکومت عارضی ہے، جو افغانستان میں خلاء کو پر کرنے کیلئے قائم کی گئی تاکہ لوگوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی جاری رکھی جائے، ہم افغانستان میں مشترکہ حکومت کے قیام پر یقین رکھتے ہیں۔
ترجمان طالبان کا کہنا تھا کہ آج کی حکومت میں نائب وزیراعظم ازبک قوم اور چند وزیر تاجک قوم کے ہیں، مستقبل میں افغانستان کی دیگر قوموں کے رہنماؤں کو بھی کابینہ میں شامل کیا جائے گا۔
- Featured Thumbs
- https://i.ibb.co/KLDQnmQ/7.jpg