
امریکہ نے حواس باختہ ہوکر روس پر یہ الزام لگایا ہے کہ روس خلاء میں اینٹی اسپیس ہتھیار تعینات کررہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق امریکہ کی اسپیس کمانڈ نے روس پر یہ الزام عائد کیا ہے کہ روس نے خلاء میں ممکنہ طور پر اینٹی اسپیس ہتھیار لانچ کیا ہے جو مدار میں موجود دیرا سیٹلائٹس کا معائنہ کرنے اور ان پر حملہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکہ کی جانب سے یہ الزام ایسےوقت میں لگایا گیا ہےجب روسی خلائی جہاز کوسموس 2576 کو نیشنل ریکونیسنس آفس کے امریکی جاسوس سیٹلائٹ کا پیچھا کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے، روس کا یہ سویوز راکٹ 16 مئی کو پلیسیٹسک لانچ سے خلاء میں بھیجا گیا ۔
امریکہ کی اسپیس کمانڈ کے ترجمان نے اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہم نے معمولی سرگرمیوں کا مشاہدہ کیا ہے جس سے اندازہ لگایا گیا ہے کہ ممکنہ طور پر یہ ایک اینٹی اسپیس ہتھیار ہے جو زمین کے نچلے مدار میں موجود دیگر سیٹلائٹس پر حملہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، روسی حکومت کی جانب سے اس اینٹی اسپیس ہتھیار کو امریکی حکومت کے سیٹلائٹ کے مدار میں تعینات کیا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/11ussakjsjjrususiaispac.png