
انسپکٹر جنرل خیبرپختونخوا نے انکشاف کیا ہے کہ افغانستان میں امریکہ کا چھوڑا ہوا اسلحہ کےپی کے میں استعمال ہورہا ہے۔
تفصیلات کےمطابق پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی خیبرپختونخوا معظم جاہ انصاری نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں افغانستان میں امریکہ کا چھوڑا ہوا اسلحہ استعمال ہونے کےشواہد ملے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ جنگ ہماری نہیں تھی بلکہ ہم پر مسلط کی گئی تھی، اب تک ہم نے بہت سے دہشت گردں کا خاتمہ کیا ہے، کل ہم نے باجوڑ سے دہشت گردوں کا خاتمہ کیا، ہمارا کسی سے ذاتی جھگڑا نہیں ہے ہم صرف قوم کی خاطر سب کررہےہیں۔
آئی جی کے پی کے نے کہا کہ 15 اگست 2021 کو افغانستان میں حکومت کی تبدیلی کے بعد دہشت گردوں کو رہا کیا گیا، دہشت گردوں کی جانب سے پولیس پر حملوں کا مقصد یہ پیغام دینا ہے کہ آپ کے محافظ ہی محفوظ نہیں ہیں،مگر ہم جدیدٹیکنالوجی کی مدد سے دہشت گردوں کو شکست دیں گے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/moazm11h1.jpg