امریکا میں 31 ارب پتی افراد کے پاس ملکی خزانے سے زیادہ دولت

dualaahaiaa.jpg


امریکا میں 31 ارب پتی افراد کے پاس ملکی خزانے سے زیادہ دولت ہے، بلومبرگ انڈیکس کی ایک ر پورٹ کے مطابق امریکا میں 31ایسے ارب پتی ہیں جب کے پاس اس وقت امریکی خزانے سے زیادہ دولت موجود ہے۔

جمعہ تک امریکا کے سرکاری خزانے میں صرف 38.8 ارب ڈالرز باقی رہ گئے تھے،وزیر خزانہ جینیٹ یالین خبردار کر چکی ہیں کہ اگر قرض لینے کی حد میں 5 جون تک اضافہ نہ کیا گیا تو ملک تاریخ میں پہلی بار دیوالیہ ہو جائے گا، جس سے عالمی معیشت کو جھٹکا لگے گا۔

بلومبرگ بلینیئرز انڈیکس کے مطابق اس وقت امریکا میں 18 شہری ایسے ہیں جو ملک سے زیادہ امیر ہیں، ان میں ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک، امیزون کے بانی جیف بیزوس، مائیکروسافٹ کے شریک بانی بل گیٹس اور اوریکل کے شریک بانی لیری ایلیسن شامل ہیں۔

مارک زکربرگ 87.3 ارب ڈالرز کے مالک ہیں اور رواں سال کے 4 ماہ کے دوران ان کی دولت میں 41.7 ارب ڈالرز کا اضافہ ہوا ہے۔اسی طرح ایلون مسک 206 ارب ڈالر، بل گیٹس 116 ارب، جیچ بیزوس 147 ارب ڈالر کے مالک ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ پاکستان ایک ایک ارب ڈالر کیلئے آئی ایم ایف کے سامنے ایڑیاں رگڑتا ہے جبکہ امریکہ میں سینکڑوں افراد ایک ارب ڈالر سے زائد اثاثوں کے مالک ہیں۔
 

Back
Top