امریکا میں آزادی اظہار کا ایک منظر

Username

Senator (1k+ posts)

بس یہ فرق ہے ، یہ نظم ہے ، بد نظمی کسی کو برداشت نہیں ، یہ ہی کامیابی ہے ، ارکان براہ راست امیر سے سوالات پوچھ سکتے ہیں اور امیر جواب دہ ہے ، اجتماع عام تو پھر عام ہے
شوریٰ کا تو منظر ہی اور ہے ، وہاں امیر چپ اور بولنے والے صرف دوسرے ، امیر کا کام صرف جواب دینا ہے ، یہ جمہوریت ہے اس لئے یہ جماعت قائم ہے
عمران خان نے تو" کٹ" اپنے لوگوں سے خود کھائی تھی لیڈر بننے کے لئے ، وہ خود مانتا ہے ، اس لئے مجھے کیا اعتراض

Imran khud pita?
Jhoot boltay hoye aap gittay jor jortay hain ke nahi?
 
Raaz

(50k+ posts) بابائے فورم
ان کو جواب سے نہیں ، اپنی جاب سےدلچسپی ہے
ویسے عافیہ والے تھریڈ پر تم نے اچھے جواب دیئے ہیں ، وہاں ان کا آزادی کے حق کا دوسرا مطلب ہوتا ہے

;)...نہی یار میں تو جانور ہوں

لیکن جب کسی پر الزام لگاو تو اس کے جواب کو یا مانو یا رد کرو
یہ چپ رہنے والا کام منافقوں کا ہوتا ہے
 
Username

Senator (1k+ posts)
عمران کی پٹائی آزادی رائے کے نتیجے میں نہی دخل در معقولات کے نتیجے میں ہوئی تھی

عمران کو علم ہونا چاھے تھا کے جس طرح پاکستان اسلام کا قلعہ ہے جامعہ پنجاب جماعت کا

That's an unfair statement

We have been part of Jamiat at Punjab University and we know many courageous guys stood against Jamiat. They not only survived but also left a mark.
 
Raaz

(50k+ posts) بابائے فورم

شانزے خان – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

اس ويڈيو کے ضمن ميں يہ وضاحت ضروری ہے کہ خاتون کو کمرے سے ان کے خيالات اور نظريات کی وجہ سے نہيں نکالا گيا تھا۔ سيکورٹی کو مجبوری کے عالم میں يہ قدم اس ليے اٹھانا پڑا کيونکہ خاتون دانستہ کاروائ ميں خلل ڈال رہی تھيں اور مہمان خصوصی کو اپنی تقرير مکمل نہيں کرنے دے رہی تھيں جو کہ اس تقريب کو منعقد کرنے کا اصل مقصد اور سبب تھا۔

ميں نے بھی وڈرو ولسن سينٹر ميں بے شمار سيمينارز ميں شرکت کی ہے اور تقريريں بھی سنی ہيں جن ميں سابق صدر پرويز مشرف، مليحہ لودھی سميت کئ اہم پاکستانی عہديدار اور پرنٹ اور ميڈيا سے تعلق رکھنے والی نامور شخصيات بھی شامل ہيں۔ فورمز پر موجود حاضرين کی تو حوصلہ افزائ کی جاتی ہے کہ وہ سوالات بھی کريں اور مہمان خصوصی سے تعميری بحث اور گفتگو کريں۔ ليکن کسی بھی دوسرے فورم کی طرح کچھ اصول اور قواعد کو ملحوظ رکھنا لازمی ہے تا کہ ديگر شرکا اور مہمان خصوصی کو بھی يکساں مواقع فراہم ہو سکيں۔ ويڈيو ميں جس خاتون کو دکھايا گيا ہے، اگر وہ چاہتيں تو تقرير کے بعد سوال و جواب کے مرحلے کے دوران اپنا نقطہ نظر اور سوالات سب کے سامنے رکھ سکتی تھيں۔ ليکن انھوں نے دانستہ وہ رويہ اپنايا جو اس واقعے کا موجب بنا جو ويڈيو ميں دکھايا گيا ہے۔

خاتون کو اپنی راۓ کے اظہار کی پاداش ميں نہيں بلکہ ايک عوامی فورم کے قواعد اور رائج اصولوں کو پامال کرنے پر کمرے سے نکالا گيا تھا۔

شانزے خان – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

اسکو اٹھا کر کیوں پھینکا ؟
اس کو پھینٹی کیوں نہ لگائی

اس تھریڈ کا اصل مقصد یہ تھا
 
Afaq Chaudhry

Chief Minister (5k+ posts)
;)...نہی یار میں تو جانور ہوں

لیکن جب کسی پر الزام لگاو تو اس کے جواب کو یا مانو یا رد کرو
یہ چپ رہنے والا کام منافقوں کا ہوتا ہے

میں اگر چپ ہوں تو تھریڈ لگانے کی کیا ضرورت ؟؟؟؟؟
اس خاتون نے صرف دفاع کرنا ہے ، اس کو اپنی جاب کرنے دو ، ہاں تم اس والا کام سمبھال لو ، پھر جواب دیتا ہوں ، دیکھتا ہوں کس جنگل کی طرف بھاگتے ہو
:lol:
ویسے اچھا ہوا تم نے تسلیم کر لیا ، مجھے اکثر شک ہوتا تھا ، یہ
راز کیوں ہے
 
Username

Senator (1k+ posts)
آپ تو غصہ کھا گئے شاید غصے میں حس مزاح ختم ہو جاتی ہے

ذرا غور سے میرا فقرہ دوبارہ پڑھ لیں اور جان کی امان پاؤں تو عرض کروں کے اپ کی عقلمندی کا راز میری بیوقوفی نہی ہونا چاهیے

Haha
Honesty, I've also failed to see any kind of humour in your statement, which is why like Raaz I've also replied.
 
Afaq Chaudhry

Chief Minister (5k+ posts)
اسکو اٹھا کر کیوں پھینکا ؟
اس کو پھینٹی کیوں نہ لگائی

اس تھریڈ کا اصل مقصد یہ تھا
اور راز کے ساتھ جنگل میں کیوں نہیں بھیجا
(bigsmile)​
 
Raaz

(50k+ posts) بابائے فورم
میں اگر چپ ہوں تو تھریڈ لگانے کی کیا ضرورت ؟؟؟؟؟
اس خاتون نے صرف دفاع کرنا ہے ، اس کو اپنی جاب کرنے دو ، ہاں تم اس والا کام سمبھال لو ، پھر جواب دیتا ہوں ، دیکھتا ہوں کس جنگل کی طرف بھاگتے ہو
:lol:
ویسے اچھا ہوا تم نے تسلیم کر لیا ، مجھے اکثر شک ہوتا تھا ، یہ
راز کیوں ہے

نہی تو بھی دلیل دے اور وہ دفعہ کرے گی اور پڑھنے والے فیصلہ کریں گے
ورنہ تو دم دبا کر بھاگنے والی بات ہے
اور تجھے پتہ ہے کہ یہ کس جانور کا کام ہوتا ہے
 
Afaq Chaudhry

Chief Minister (5k+ posts)
نہی تو بھی دلیل دے اور وہ دفعہ کرے گی اور پڑھنے والے فیصلہ کریں گے
ورنہ تو دم دبا کر بھاگنے والی بات ہے
اور تجھے پتہ ہے کہ یہ کس جانور کا کام ہوتا ہے

جانوروں سے پھر بحث کا فائدہ ،،، دیکھ تیرے ساتھ کوئی فائدہ ؟؟؟؟
تو عقلمند ہوتا تو تیرے لئے اشارہ کافی تھا
 
HIDDEN

Minister (2k+ posts)
I think North Americans are one of the most courageous people. Its their government which when comes in power with the help of US people is hijacked by Israeli lobby.

I pray that Allah SWT gives all American people Hidaya.
 
Raaz

(50k+ posts) بابائے فورم

جانوروں سے پھر بحث کا فائدہ ،،، دیکھ تیرے ساتھ کوئی فائدہ ؟؟؟؟
تو عقلمند ہوتا تو تیرے لئے اشارہ کافی تھا

چوہدری بھاگ گیا
(clap)
 
Afaq Chaudhry

Chief Minister (5k+ posts)
چوہدری بھاگ گیا

بحث اس وقت کی جاتی ہے ، جہاں دلیل کی بات ہو ، مسلمانوں کو امریکی پولیسیوں سے اختلاف ہے ، انسانوں سے نہیں ، جماعت اسلامی اس لئے شدید مخالفت کرتی ہے
اس کا کام حکومتی دفاع ہے ، اس کو کرنے دو ، ان کے پاس کوئی جواب ہو تو دے ، حکومتی بیان دینے دو ، لوگ اس
کو نہیں مانتے
اس مضمون کو پڑھو ، کچھ سمجھ آ جائے گی
------------------------------------------------

امریکا کا سامراجی کردار اور اُمت مسلمہ

عبدالرشید صدیقی

بلاشبہہ یہ ایک حقیقت ہے کہ متحدہ ریاست ہاے امریکا ایک سامراجی مملکت ہے۔ سوویت یونین کے سقوط کے بعد جب کمیونسٹ بلاک منتشر ہوگیا تو پھر امریکا تاریخ کا سب سے زیادہ بااثر ملک بن گیا جس کا دبدبہ تمام عالم پر چھا گیا۔ اس کے فوجی اڈے دُنیا کے ۱۴۰ ممالک پر محیط ہیں۔ ۱۱ستمبر ۲۰۰۱ء (نائن الیون) کے حادثے سے پہلے بھی امریکی فوج ۷۰ممالک میں مستقلاً اپنے اڈے قائم کیے ہوئے تھی۔ نائن الیون کے حالات سے فائدہ اُٹھاتے ہوئے اور اپنے مفروضہ خدشات کی بنا پر اس نے اپنی فوجی قوت کو دگنا کر دیا۔ اس کی عسکری طاقت کا اندازہ صرف اس بات سے ہوسکتا ہے کہ اس کی افواج اور ملٹری اخراجات کا بجٹ دیگر بڑی بڑی طاقتوں کے مقابلے میں پانچ گنا زیادہ ہے۔ ظاہر ہے یہ اس کے دفاع اور ملک کی حفاظت سے
کہیں زیادہ ہے۔

امریکا نے اس بہانے، کہ وہ دنیا میں امن اور جمہوریت کو فروغ دینا چاہتا ہے، ان وسائل کے حصول کو سندِ جواز بخشی ہے اور اس زبردست قوت کو مجتمع کیا ہے۔ حالانکہ اگر حقائق پر نظر رکھی جائے تو پچھلے ۵۰برسوں میں امریکا کئی وسیع پیمانے پر ہونے والی جنگوں میں ملوث رہا ہے۔ یہ جنگیں کوریا ، ویت نام، کمبوڈیا، لاؤس، صومالیہ، عراق (دو مرتبہ) اور افغانستان میں ہوئی ہیں۔ ان کے علاوہ اور بھی بہت ساری مختصر فوجی کارروائیاں کیوبا،پاناما اور سربیا میں بھی کی گئی ہیں۔ مزید فوجی انقلاب (coup) جو ایران، گوئٹے مالا، برازیل، انڈونیشیا، نکاراگوا اور چلّی میں برپا ہوئے ان میں امریکا کی پشت پناہی شامل رہی۔ اس پر مستزاد یہ کہ جو عوامی تحریکات یونان، فلپائن اور دیگر جنوبی امریکا کے متعدد ممالک میں ہوئیں ان کو ناکام بنانے اور دبانے میں امریکا کا ہاتھ رہا ہے۔ فرڈینڈ ماؤنٹ ایک برطانوی مبصر کا تجزیہ ہے کہ ۱۶۸ مختلف فوجی اقدامات میں امریکی افواج کا دخل رہا ہے۔ ان جنگوں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد کئی ملین کے قریب ہے۔ اس طرح یہ سامراجی قوت نہایت سفّاک اور بدطینت ہے، بمقابلہ ان قوتوں کے جو پہلے گزر چکی ہیں۔ اس بات کی تائید رچرڈ فالک (Richard Falk) نے اپنی کتاب Choose and Counter Revolution: After the Arab Spring(انقلاب کا انتخاب اور مقابلہ کیجیے، عرب بہار کے بعد) جو اس سال شائع ہوئی، میں کی ہے۔ انھوں نے بہارِعرب کے حوالے سے جو تجزیہ پیش کیا ہے اس میں بڑی وضاحت سے لکھا ہے:
امریکا کی نہایت اہم حکمت عملی اس خطے کے لیے عام طور پر یہی رہی ہے کہ وہ ظالمانہ اور آمرانہ حکومتوں کی پشت پناہی کرے تاوقتیکہ وہاں کی قیادت مغرب کے ساتھ دوستانہ رہے۔ اگر حکومت کے بارے میں یہ تاثر ہو کہ وہ مخالفانہ رویہ رکھتی ہے یا اپنی مملکت کو قابو میں نہیں رکھ سکتی تو اس صورتِ حال میں وہ امریکی فوجی مداخلت کا نشانہ بن جاتی ہے، تاکہ اس کے بجاے کوئی اور دوستانہ، فرماں بردار اور بااثر قیادت کو اقتدار حاصل ہوجائے۔ (ص۱۴)

فوجی کارروائیوں کے علاوہ بھی امریکی استعماری قوت کا مظاہرہ اس کی عالمی، تجارتی اور مالیاتی سرگرمیوں سے ہوتا ہے، جسے coca-colonization کے نام سے منسوب کیا جاتا ہے۔ امریکی تجارتی ادارے اپنے مشروبات اور مصنوعات دنیا بھر میں رائج کر کے اپنے کلچر اور ثقافت کو خوب فروغ دے رہے ہیں۔ ہندستانی نژاد راہول مہاجن اپنی کتاب The New Crusede: American War on Terrorism (نئی صلیبی جنگ: امریکا کی دہشت گردی کے خلاف جنگ)میں لکھتے ہیں:
ترقی یافتہ ممالک کے تجارتی اداروں کو پس ماندہ ممالک کے تجارتی اداروں کے مقابلے میں بہت زیادہ فوقیت حاصل ہوتی ہے۔

چنانچہ یا تو وہ ان کو ضم کرلیتے ہیں یا بالکل تباہ کردیتے ہیں۔ اس وجہ سے امریکا کے آزادانہ تجارتی معاہدات اصلاً پس ماندہ ممالک کی آزادانہ پالیسی کے لیے پیغامِ موت ہے۔ نئے عالمی نظم (New World Order ) کو بروے کار لانے اور ان ممالک میں اپنا کنٹرول قائم کرنے کے لیے آئی ایم ایف (عالمی مالیاتی فنڈ)، عالمی بنک، عالمی تجارتی ادارہ جو بظاہر بین الاقوامی ادارے ہیں لیکن حقیقتاً یہ سب امریکا کے کنٹرول میں ہیں،اس کے آلۂ کار ہیں۔ (ص ۱۰۲۔۱۰۳)

متحدہ ریاست ہاے امریکا اب ایک نئی سامراجی قوت ہے اور اس کی فوجی قوت کے علاوہ چونکہ آئی ایم ایف اور عالمی بنک بھی اس کے دائرۂ اقتدار میں ہیں، اس لیے اس نے ترقی پذیر ممالک کو قرض کے پھندوں میں جکڑ رکھا ہے۔ ان ممالک کو ان بین الاقوامی اداروں کی عائدکردہ پابندیوں کو مجبوراً قبول کرنا ہوتا ہے تاکہ ان کو قرض مل سکے۔ انھیں اپنی برآمدات کو بڑھانے کی خاطر اپنے مزدوروں کی تنخواہوں کو کم کرنا پڑتا ہے۔ وہ بین الاقوامی کمپنیوں کو اپنے ملکوں میں تجارت کرنے کی سہولتیں دینے پر مجبور ہوتے ہیں اور ظاہر ہے کہ مقامی کمپنیاں ان سے مقابلہ نہیں کرسکتیں۔ اس طرح آزادیِ تجارت کے بہانے امریکا اور اس کے تجارتی ادارے بین الاقوامی تجارت پر پوری طرح حاوی ہیں۔ آئی ایم ایف، عالمی بنک اور WTO کی بدولت امریکا کا تسلط ترقی پذیر ممالک پر قائم ہے۔ بظاہر یہ ممالک آزاد اور خودمختار ہیں لیکن حقیقتاً سب امریکا کی غلامی میں پھنسے ہوئے ہیں۔

امریکی قوت اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ ان ممالک میں آمرانہ اور کٹھ پتلی حکمران برسرِاقتدار رہیں تاکہ وہ اپنے آقا کے احکامات کو نافذ کرسکیں۔ انھیں حقوقِ انسانی اور معاشرے کی فلاح و بہبود کی ذرہ برابر بھی پروا نہیں ہوتی اور وہ لوگ جو امریکا کی پالیسیوں سے انحراف کا راستہ اختیار کرنے کی جرأت کرتے ہیں ان کو دست بردار کردیا جاتا ہے اور ان کے بجاے اپنے فرماں بردار لوگوں کو مسلط کردیا جاتا ہے۔ طرفہ تماشا یہ ہے کہ یہ سب ڈراما حقوقِ انسانی اور جمہوریت کے نام پر رچایا جاتا ہے۔ کچھ لوگ اس صورتِ حال کو حقوقِ انسانی کا امپریلزم کہتے ہیں، جو حقوقِ انسانی کی اصطلاح کی توہین ہے اور ناقابلِ قبول تصور ہے۔

عسکری، سیاسی، تجارتی اور مالیاتی ہتھکنڈوں کے ساتھ میڈیا کی قوت ہے جسے سامراجی مقاصد کے لیے بے دریغ استعمال کیا جا رہا ہے۔ اس بات کو بھی ملحوظ رکھنا چاہیے کہ اب اس نئی سامراجیت کا اصل ہدف اُمت مسلمہ ہے اور خاص طور پر اسلامی تحریکات جو امریکا کے عالمی تسلط کے منصوبے میں مزاحم سمجھی جاتی ہیں۔ مغربی مفکرین برملایہ کہہ رہے ہیں کہ احیاے اسلام کے لیے کوشاں جماعتیں ان کے لیے خطرے کا باعث ہیں۔ فرانسس فوکویاما جو مشہور امریکی دانش ور ہے، اپنے ایک مضمون اصلی دشمن (The Real Enemy) میں، جو نیوزویک کے دسمبر۲۰۰۱ء کی خاص اشاعت میں شائع ہوا تھا، ۲۰۰۲ء کے مسائل کا ذکر کرتے ہوئے لکھتا ہے کہ اسلامی انقلاب پسند کسی طرح بھی اختلافات کو برداشت نہیں کریں گے۔

یہ لوگ ہمارے دور کے فاشسٹ ہیں اور ہمیں ان کے خلاف جنگ کرنا ہوگی۔ اس کا پیغام بالکل واضح ہے۔ اگر مسلمان مغرب کے ساتھ اپنے تعلقات برقرار رکھنا چاہتے ہیں تو وہ اسلامی آئیڈیالوجی ترک کر دیں کیونکہ یہ نہ صرف مذہبی رسومات تک محدود ہے بلکہ زندگی کے تمام شعبوں پر ، چاہے وہ سماجی ہوں، سیاسی ہوں یا ثقافتی، حاوی ہے۔

سوال یہ ہے کہ یہ جنگ جو ہمارے ایمان اور طرزِحیات پر مسلط کی جارہی ہے اس کے مقابلے کے لیے حکمت عملی کیا ہے؟ ایک نہایت آسان سا راستہ تو یہی ہے کہ ہم یہ سب من و عن قبول کرلیں جو ہم پر تھوپا جا رہا ہے۔ یہ رویہ تو ہمارے بہت سے لیڈر جو مغرب کی طاقت سے بے حد مرعوب ہیں، قبول کرنا چاہتے ہیں۔ وہ محسوس کرتے ہیں کہ ان میں اتنی حکمت نہیں ہے کہ وہ یہ چیلنج قبول کریں لیکن ہمیں یہ سمجھنا چاہیے کہ سچائی کی راہ پر چلنا کبھی بھی آسان نہیں ہوتا۔ یہ راہ مشکلات سے گھری ہوئی ہے۔ حضرت عیسیٰ علیہ السلام نے فرمایا تھا کہ نیکی کی راہ تنگ ہے اور اس پر چلنے والے کم ہی ہوتے ہیں، لیکن بدی کا راستہ کشادہ اور آسان ہوتا ہے اور اس پر چلنے والوں کا ہجوم ہوتا ہے۔ نشیب کی طرف پھسلنا آسان ہوتا ہے لیکن اُونچائی پر چڑھنے کے لیے جدوجہد کرنی پڑتی ہے۔ یہ وہ راستہ ہے جسے اللہ تعالیٰ نے عقبہ(دشوار گزار گھاٹی) سے سورۃ البلد میں موسوم کیا ہے اور فرمایا: وَہَدَیْنٰہُ النَّجْدَیْنِ o فَلاَ اقْتَحَمَ الْعَقَبَۃَ o (البلد ۹۰:۱۰۔۱۱)ہم نے دونوں نمایاں راستے دکھا دیے ہیں مگر اس نے
دشوار گزار گھاٹی سے گزرنے کی ہمت نہ کی۔

قرآن میں انبیا علیہم السلام کے متعدد واقعات تفصیل سے بیان کیے گئے ہیں۔ ہم دیکھتے ہیں کہ بہت کم لوگوں نے ان کی دعوت کو قبول کیا لیکن وہ بددل نہیں ہوئے بلکہ اپنے مشن پر مسلسل گام زن رہے۔ انھوں نے مصالحت کی آسان راہ نہیں اختیار کی۔ یہی وہ راہ ہے جو ہمیں اختیار کرنی ہے۔ ایک مرتبہ پُریقین ہوکر اگر ہم نے اپنے آپ کو اس کام پر لگا دیا ہے تو پھر کوئی پس و پیش کا سوال ہی نہیں ہونا چاہیے۔ ہمیں مستقل مزاجی سے تمام مشکلات کا مقابلہ کرنا ہوگا۔

درپیش چیلنج اور حکمت عملی
اس صورتِ حال میں مسلمان حکومتوں کی کیا ذمہ داریاں ہیں؟ ایک اہم موضوع ہے جس پر مفصل گفتگو کی ضرورت ہے۔ فی الوقت صرف اُمت مسلمہ کی اور بالخصوص وہ مسلمان جو مغرب میں آباد ہیں ان کی ذمہ داریوں کی نشان دہی مقصود ہے۔ کیوں کہ ان کا سابقہ وہاں کی مقامی آبادی سے رہتا ہے اور ان کی اہم ذمہ داری یہ ہے کہ اسلام کی دعوت کو وہاں عوام تک اس طرح پہنچائیں کہ وہ اسلام کے بارے میں ان بدگمانیوں کو دُور کرسکیں تاکہ خوف کی فضا (Islamphobia) ، جو بنائی جارہی ہے، وہ دُور ہوسکے۔ خاص طور سے ان حالات میں` جب کہ ہم میں سے کچھ عاقبت نااندیش افراد اور جماعتوں نے جہاد کے نام پر جارحیت اور دہشت گردی کی راہ اختیار کرکے اسلام کو بدنام کیا ہے، اور دعوتِ اسلامی کی کوششوں کو اور مشکل بنا دیا ہے اور اس کی راہ مسدود کی ہے۔ تاہم ان تمام مسائل اور مشکلات کے علی الرغم ہمیں ایک منضبط راہِ عمل اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔ اس سلسلے میں پوری اُمت مسلمہ اور خصوصیت سے مغربی ممالک کے مسلمانوں کی خدمت میں کچھ گزارشات غور کرنے کے لیے پیش کی جارہی ہیں۔

۱۔ سب سے اہم بات تو یہ ہے کہ ہمارا اللہ تعالیٰ پر پختہ ایمان ہو اور ہم مسلسل اس کی مدد طلب کرتے رہیں۔ اللہ سے اپنے تعلق کو استوار رکھیں۔ وہ نہایت رحیم و شفیق ہے اور اس کا یہ وعدہ ہے کہ وہ ان لوگوں کو تمام مشکلات سے نجات دے گا جو اس پر ایمان رکھتے ہیں:
فَاسْتَجَبْنَا لَہٗ وَ نَجَّیْنٰہُ مِنَ الْغَمِّ ط وَ کَذٰلِکَ نُنْجِی الْمُؤْمِنِیْنَ o(الانبیاء ۲۱:۸۸) تب ہم نے اس کی(حضرت یونس ؑ ) کی دعا قبول کی اور غم سے اس کو نجات بخشی اور اس طرح ہم مومنوں کو بچا لیا کرتے ہیں۔

ہمیں اپنے مقصد کا پورا شعور ہو کہ ہمیں اللہ کی بات اس کے بندوں تک پہنچانی ہے اور اس کے لیے ہرممکنہ جدوجہد کریں تو ضرور اللہ کی مدد ہمارے شاملِ حال ہوگی۔ اللہ تعالیٰ نے اس کا وعدہ بھی فرمایا ہے:

وَ مَنْ اَرَادَ الْاٰخِرَۃَ وَ سَعٰی لَھَا سَعْیَھَا وَ ھُوَ مُؤْمِنٌ فَاُولٰٓءِکَ کَانَ سَعْیُھُمْ مَّشْکُوْرًاo( بنی اسرائیل ۱۷:۱۹) اور جو آخرت کا خواہش مند ہو اور اس کے لیے سعی کرے جیسی کہ اس کے لیے سعی کرنی چاہیے اور ہو وہ مومن تو ایسے ہرشخص کی سعی مشکور ہوگی۔
۲۔ ہرانسان کی تخلیق اللہ تعالیٰ نے خود ہی کی ہے جیساکہ فرمایا: وَ اِذْ قَالَ رَبُّکَ لِلْمَلآءِکَۃِ اِنِّیْ خَالِقٌم بَشَرًا مِّنْ صَلْصَالٍ مِّنْ حَمَاٍ مَّسْنُوْنٍ o فَاِذَا سَوَّیْتُہٗ وَ نَفَخْتُ فِیْہِ مِنْ رُّوْحِیْ فَقَعُوْا لَہٗ سٰجِدِیْنَo (الحجر ۱۵: ۲۸۔۲۹) جب تمھارے رب نے ملائکہ سے کہا کہ میں ایک بشر پیدا کر رہا ہوں، جب میں اسے پورا بنا چکوں اور اس میں اپنی روح سے کچھ پھونک دوں تو تم سب اس کے آگے سجدے میں گر جانا، تو پھر ہم کیوں کسی شخص کو اسلام کی نعمت سے محروم رکھیں۔ یہ اُمت مسلمہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ تمام انسانوں تک جہاں کہیں بھی ہوں اسلام کی دعوت پہنچائے۔ جو بھی ذرائع ہمیں میسر ہیں ہم اپنے دوستوں، رشتہ داروں، ہمسائیوں چاہے قریب ہوں یا دُور، اللہ تعالیٰ کے پیغامِ رحمت و فضل سے محروم نہ رکھیں۔

۳۔ ہمیں یہ بھی سمجھنا چاہیے کہ ہر انسان بدل سکتا ہے۔ برائی کو اچھائی سے بدلا جاسکتا ہے جیسا کہ قرآنِ حکیم میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا:
وَلَا تَسْتَوِی الْحَسَنَۃُ وَلَا السَّیِّءَۃُ ط اِدْفَعْ بِالَّتِیْ ھِیَ اَحْسَنُ فَاِِذَا الَّذِیْ بَیْنَکَ وَبَیْنَہٗ عَدَاوَۃٌ کَاَنَّہٗ وَلِیٌّ حَمِیْمٌo(حم السجدہ ۴۱:۳۴) اور اے نبیؐ، نیکی اور بدی یکساں نہیں ہیں۔ تم بدی کو اس نیکی سے دفع کرو جو بہترین ہو۔ تم دیکھو گے کہ تمھارے ساتھ جس کی عداوت پڑی ہوئی تھی وہ جگری دوست بن گیا ہے۔

ہمیں اپنی تاریخ میں اس کی مثالیں ملتی ہیں کہ کس طرح دشمن، جانثار دوست بن گئے۔ تاتاریوں نے بغداد کی اینٹ سے اینٹ بجا دی تھی اور خلافتِ عباسیہ کا قلع قمع کر دیا تھا لیکن پھر یہی تاتاری ایمان لاکر اسلام کے داعی بن گئے۔ اقبال نے اس واقعے کی طرف اشارہ کیا ہے ؂

ہے عیاں یورش تاتار کے افسانے سے
پاسباں مل گئے کعبے کو صنم خانے سے

۴۔ انسان کو متاثر کرنے کی کنجی اس کے دل میں ہے۔ حضرت علی کرم اللہ وجہہ نے بڑی حکمت کی بات فرمائی ہے:
دلوں کی کچھ خواہشیں اور میلانات ہوتے ہیں اور کبھی کسی وقت وہ بات سنے کے لیے تیار رہتے ہیں اور کسی وقت تیار نہیں رہتے۔ تو لوگوں کے دلوں میں ان میلانات کے اندر سے داخل ہو اور اس وقت اپنی بات کہو جب وہ سننے کے لیے تیار ہوں، اس لیے کہ دل کا حال یہ ہے کہ جب اس کو کسی بات پر مجبور کیا جاتا ہے تو وہ اندھا ہوجاتا ہے۔(کتاب الخراج، ابویوسف بحوالہ راہِ عمل، جلیل احسن ندوی،ص ۳۳۲)

یہ اس بات کی تلقین ہے جو اللہ تعالیٰ نے فرمائی:

اُدْعُ اِلٰی سَبِیْلِ رَبِّکَ بِالْحِکْمَۃِ وَ الْمَوْعِظَۃِ الْحَسَنَۃِ وَ جَادِلْھُمْ بِالَّتِیْ ھِیَ اَحْسَنُ ط (النحل ۱۶: ۱۲۵) اپنے رب کے راستے کی طرف دعوت دو حکمت اور عمدہ نصیحت کے ساتھ اور لوگوں سے مباحثہ کرو ایسے طریقے پر جو بہترین ہو۔

۵۔ بہت کم لوگ کتابیں پڑھ کر اور تقریریں سن کر متاثر ہوتے ہیں۔ عمل اور پاکیزہ اعلیٰ اخلاق کے مظاہر الفاظ سے زیادہ متاثر کرتے ہیں۔ یہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی نرم مزاجی اور اعلیٰ اخلاق اور ساتھ ہی طبیعت کی گرم جوشی اور رحم دلانہ برتاؤ تھا جس نے لوگوں کے دل جیت لیے تھے۔ اس بات کی تصدیق خود قرآن نے کی ہے:
فَبِمَا رَحْمَۃٍ مِّنَ اللّٰہِ لِنْتَ لَھُمْ وَ لَوْ کُنْتَ فَظًّا غَلِیْظَ الْقَلْبِ لَانْفَضُّوْا مِنْ حَوْلِکَ (اٰلِ عمرٰن ۳:۱۵۹) یہ اللہ کی بڑی رحمت ہے کہ تم ان لوگوں کے لیے بہت نرم مزاج واقع ہوئے ہو۔ ورنہ اگر کہیں تم تُندخو اور سنگ دل ہوتے تو یہ سب تمھارے گردوپیش سے چھٹ جاتے۔

یہ ہمارے آبا و اجداد ہی کے اخلاق تھے جن سے ساحل ملہار (جنوب مغربی ہندستان)، ملایشیا اور انڈونیشیا میں لوگ مسلمان ہوئے۔ وہاں یہ لوگ بطور تاجر گئے تھے اور وہاں جاکر انھوں نے اسلامی تعلیمات کو پھیلا دیا اور ملک کے ملک مسلمان ہوگئے۔ ان ممالک میں مسلمانوں نے کوئی فوج کشی نہیں کی۔ ہمیں غیرمسلموں کے دل جیتنے ہیں۔ انھیں اسلام کی طرف راغب کرنا ہے، اس لیے بین المذاہب مکالمات اور آپس کے تعلقات کو بحال کرنا ہوگا۔ ممکن ہے کہ ہماری کوشش کے باوجود ہم بہت سارے لوگوں کو اسلام کے دامن میں نہ لاسکیں۔ تاہم یہ بھی ممکن ہے کہ ہم بہت سے لوگوں کے دلوں میں اسلام کے لیے نرم گوشہ پیدا کرسکیں۔اس طرح اگر ہم اپنی دعوت کو عام کرنے کی کوشش کریں تو اللہ سے اُمید ہے کہ یہ نفرت کی فضا جو اسلام کے خلاف پھیلی ہوئی ہے بدل جائے اور اسلام کی صحیح تعلیمات عوام تک پہنچ جائیں اور ہم ان کے دل جیت سکیں۔

تشدد اور جذباتیت کے بجاے اگر ہم حکیمانہ طور سے لوگوں کے دل جیتنے کی کوشش کریں تو اس میں کامیابی ہوسکتی ہے۔ اگر اس طرح کی نعرے بازی کی جائے جو لوگوں کو خوف زدہ کرے تو وہ کیوں ہماری بات سنیں گے۔ لہٰذا بجاے جارحانہ رویے کے اگر ہم حکمت اور دانائی سے لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کرسکیں تو کامیابی ہوسکتی ہے۔ اگر ہم لوگوں کی بھلائی اور ان کے مفاد کے لیے کام کریں تو وہ یقیناًاس کو سراہیں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ جس طرح مغرب کے لوگوں کا اسلام اور مسلمانوں کا کلچر سمجھنا ضروری ہے، اسی طرح ہمیں بھی مغرب کی ان اقدار جیساکہ منصفانہ رویہ، خیرخواہی کا جذبہ، جمہوری طریقۂ کار اور وقت کی پابندی کی قدر کرنی چاہیے۔

۷۔ مغربی ممالک میں جمہوری طریقۂ کار رائج ہے۔ اقتدار محض مرکزی حکومت کے پاس نہیں ہوتا۔ اپوزیشن پارٹی کے منتخب نمایندے، لوکل کونسلر، میڈیا کے نمایندے، پریشر گروپ اور خود مرکزی اور لوکل گورنمنٹ کی مشینری، ان سب کا اثر حکومت کی پالیسی بنانے میں شامل ہوتا ہے۔ اگر ان اداروں میں بھی ہماری موجودگی ہو یا ان تک ہماری رسائی ہو تو ہم بھی بااثر ہوسکتے ہیں۔

۸۔ مسلمان بحیثیت مجموعی علم کے میدان میں بہت پیچھے ہیں۔ علم کے تمام شعبوں میں خاص طور سے سائنس اور ٹکنالوجی میں ہمیں کافی پیش رفت کرنے کی ضرورت ہے۔ جب تک ہم ان علوم میں فوقیت حاصل نہیں کرتے ہم مغرب میں وہ مقام نہیں حاصل کرسکتے کہ دنیا کو درپیش مسائل کا کوئی حل پیش کرسکیں اور اس طرح دنیا کی قیادت کا مقام حاصل کرسکیں۔
مغرب میں اب مسلمان غیرمسلموں کے ہمسایے ہیں۔ وہ یورپ اور امریکا کے کارخانوں، فیکٹریوں، دفتروں، اسکولوں اور کالجوں میں غیرمسلموں کے ساتھ شریک ہیں۔ اس لیے یہ لازمی ہے کہ ان میں باہم اعتماد اور حمیت کی فضا ہو، نہ کہ شک و شبہے کی۔ اس صورت حال میں مسلمانوں کو اسلام کی دعوت غیرمسلموں تک پہنچانے کے بہترین مواقع حاصل ہیں۔ وہ اپنے کردار اور اخلاق کے ذریعے لوگوں کو متاثر کرسکتے ہیں۔

ہمیں سوپر پاور سے خوف زدہ اور مرعوب ہونے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ بقول پروفیسر خورشیداحمد: تاریخ ایک دو نہیں بلکہ درجنوں سوپرپاور کا قبرستان ہے۔ ہم نے اپنی زندگی میں دیکھ لیا کہ وہ برطانیہ جس کی سلطنت پر سورج کبھی غروب نہیں ہوتا تھا، اس کی یہ شہنشاہیت ختم ہوگئی۔ اسی طرح سوویت یونین جس کا بڑا دبدبہ تھا، شکست و ریخت کا شکار ہوگیا۔ فوکویاما جو The End of History and The Last Man (تاریخ کا اختتام اور آخری انسان)کا مصنف ہے اور اس طرح کے اور لوگ جو سمجھتے ہیں کہ امریکا ہمیشہ کے لیے سوپرپاور رہے گا، انھوں نے تاریخ سے کوئی سبق حاصل نہیں کیا۔اس کے برعکس نیل فرگوسن جو اگرچہ امپریلزم کا زبردست حامی ہے اور عراق میں جنگ کے حق میں تھا، اس نے اپنی کتاب Colossus: The Rise and Fall of American Empire(عظیم الجثہ: امریکی ریاست کا عروج و زوال)میں پیش گوئی کی ہے کہ امریکا اپنی سامراجی قوت کو قائم نہیں رکھ سکے گا اور اس کا خاتمہ اور تباہی کا سبب اس کی داخلی قوتیں ہی ہوں گی۔

اگرچہ موجودہ صورت حال میں ہمارا کام مشکل ہے، لیکن اس میں ہمارے لیے بڑا اجر بھی ہے۔ ہمیں صبروثبات اور حکمت و دانش مندی سے تمام علوم اور ہنر حاصل کرتے ہوئے اللہ کے دین کی دعوت اوروں تک پہنچانا ہے۔ بلاشبہہ اُمت مسلمہ اس وقت نہایت نازک دور اور کڑی آزمایش سے گزر رہی ہے لیکن ہمیں پُرامید رہنا چاہیے۔ اگر ہم اپنے ایمان اور دلی وابستگی کے
ساتھ اس راہ پر پوری طرح گامزن رہیں تو ان شاء اللہ اس کی مدد ضرور شاملِ حال ہوگی۔

http://tarjumanulquran.org/site/publication_detail/825
 
Last edited:

Raaz

(50k+ posts) بابائے فورم
بحث اس وقت کی جاتی ہے ، جہاں دلیل کی بات ہو ، مسلمانوں کو امریکی پولیسیوں سے اختلاف ہے ، انسانوں سے نہیں ، جماعت اسلامی اس لئے شدید مخالفت کرتی ہے
اس کا کام حکومتی دفاع ہے ، اس کو کرنے دو ، ان کے پاس کوئی جواب ہو تو دے ، حکومتی بیان دینے دو ، لوگ اس
کو نہیں مانتے
اس مضمون کو پڑھو ، کچھ سمجھ آ جائے گی

گھر بیٹھ کر جو مرضی لکھتے رہو
میں ان کتوں کا کچھ نہی پڑھنا چاہتا ، تو پڑھ اور پاگل ہو اور یورپ میں رہ ساتھ ساتھ

:lol:
 
Haristotle

Minister (2k+ posts)
That's an unfair statement

We have been part of Jamiat at Punjab University and we know many courageous guys stood against Jamiat. They not only survived but also left a mark.

Then, my dear friend, you may even recognize me among them, will you?
 
Afaq Chaudhry

Chief Minister (5k+ posts)

گھر بیٹھ کر جو مرضی لکھتے رہو
میں ان کتوں کا کچھ نہی پڑھنا چاہتا ، تو پڑھ اور پاگل ہو اور یورپ میں رہ ساتھ ساتھ

:lol:

چل پھر اپنا پالتو پن دکھاتا رہ -------------
 
Shanzeh

شانزے خان ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

آپ کے طويل دلائل نا صرف يہ کہ تضادات کا شکار ہيں بلکہ کسی بھی غير جانب دار تجزيے کے نتيجے میں دانشمندانہ قرار نہيں ديے جا سکتے ہيں۔ ايک جانب تو آپ يہ دعوی کرتے ہيں کہ پوری دنيا ميں تمام اہم واقعات ہماری ہی صوابديد پر ہوتے ہيں، تاہم آپ اس ضمن ميں کوئ تاويل نہيں پيش کر سکے کہ تمام تر اختيارات اور وسائل سے ليس ايسی "سپر پاور" کيونکر 911 کو خود اپنی ہی سرزمین پر اتنے بڑے دہشت گرد حملے کو روکنے ميں بے بس اور ناکام نظر آئ؟ اسی طرح آپ يہ دعوی بھی کرتے ہيں کہ امريکہ کسی بھی طور مسلم دنيا ميں فوجی آمروں کو کنٹرول کر رہا ہے ليکن پھر آپ يہ الزام بھی لگاتے ہيں کہ مسلم ممالک ميں گزشتہ چند برسوں ميں برپا ہونے والی بغاوتوں ميں بھی ہمارا ہاتھ ہے۔ يہ کيسے ممکن ہے کہ ہم اپنی ہی مبينہ کٹھ پتليوں اور اثاثوں کے خلاف تحريکوں کی حوصلہ افزائ کريں گے جبکہ آپ يہ دعوی بھی کر رہے ہيں کہ يہ حکمران مسلم ممالک ميں ہمارے ايجنڈوں کو بڑھانے ميں اپنا کردار ادا کرتے ہيں؟

علاوہ ازيں، مسلم دنيا ميں لاکھوں عام لوگ کيونکر اپنی زندگيوں کو خطرے ميں ڈال کر محض ہمارے مبينہ مفادات کے ليے عرب ممالک ميں جاری تحريکوں کو کامياب کرتے رہے ہيں؟

ہر تنازعہ اپنی پيچيدگی کے حوالے سے مختلف اور ايک جامع تجزيے اور مخصوص اقدامات کا متقاضی ہوتا ہے۔ امريکہ اپنے عالمی اتحاديوں بشمول علاقائ تنظيموں، اقوام متحدہ اور دیگر عالمی اداروں سے مشاورت کرنے کے بعد کسی بھی تنازعے کے حوالے سے ردعمل کا فيصلہ کرتا ہے۔ اس تناظر ميں يہ کوئ انہونی بات نہيں ہے مختلف عالمی تنازعات کے حوالے سے امريکہ کا کردار متنوع ہو سکتا ہے۔ اس حقيقت کو مدنظر رکھتے ہوۓ امريکی حکومت کے ليے يہ عملی طور پر ممکن نہيں ہے کہ وہ اپنے تئيں ہر عالمی معاملے کو اپنی منشاء سے کنٹرول کرے يا مسلم ممالک ميں جاری عسکری اور سياسی تنازعات کے ضمن ميں تمام عالمی اسٹريجک اتحاديوں اور شراکت داروں کو اس بات کے ليے مجبور کر سکے کہ ہمارے تجويز کردہ حل کو ہی حرف آخر سمجھا جاۓ۔

بدقسمتی سے جو افراد امريکہ کی جانب سے کی گئ ہر عالمی کوشش کو مسلمانوں کے وسائل کے قبضے کی سازش سے تعبير کرتے ہيں اور اس ضمن ميں جذباتی نعروں اور دلائل کا سہارہ ليتے ہيں وہ حقائق اور سچ کو نظرانداز کرتے ہیں۔ آپ ان امريکی وسائل پر بھی نظر ڈاليں جو ايک ايسے عالمی مسلۓ ميں انسانی جانوں کو محفوظ کرنے کے ليے خرچ کيے جا رہے ہيں جسے نہ تو امريکی حکومت نے شروع کيا تھا اور نہ ہی اس کی حوصلہ افزائ کی تھی

جہاں تک نيو ورلڈ آرڈر اور نۓ اقدار کے حوالے سے آپ کے دعوے ہيں تو اس ضمن ميں آپ کو پورے يقين کے ساتھ بتا سکتی ہوں کہ کم از کم امريکہ ميں اسلام کو کسی خطرے کا سامنا نہيں ہے۔ ايک امريکی مسلمان کی حیثيت سے مجھے اپنی مذہبی رسومات کی ادائيگی اور اسلامی طرز زندگی اپنانے ميں کسی دشواری کا سامنا نہيں کرنا پڑتا۔ مسلمان امريکی معاشرے کا اہم جزو ہيں اور انھيں اسلام کی تبليغ اور تشہير کے ضمن ميں دوسروں کے مساوی اختيارات حاصل ہيں۔ کسی بھی مذہب، نظام يا طريقہ زندگی کی مضبوطی اور مقبوليت اجتماعی سطح پر معاشرے کی بہتری اور انسانوں کے ساتھ بہتر سلوک سے مربوط ہوتی ہے۔ اس تناظر ميں امريکہ ميں مقيم مسلمانوں کے پاس تمام مواقع بھی موجود ہيں اور يہ ان کی اجتماعی ذمہ داری بھی ہے کہ وہ انسانيت کی بھلائ کے ليے اپنا کردار ادا کريں۔

جب امريکی حکومت نے اپنے ملک ميں کسی مذہب يا قوم پر پابندی نہيں لگائ تو پھر يہ الزام کيسے لگايا جا سکتا ہے کہ امريکہ پوری دنيا پر ايک خاص نظام، مذہب يا اقدار مسلط کرنے کا خواہش مند ہے ؟

شانزے خان ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

[email protected]

www.state.gov

https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu

http://www.facebook.com/USDOTUrdu

USDOTURDU_banner.jpg

Back
Top