
وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا ہے کہ عمران خان ملکی معیشت کو جس طریقے سے نیچے لے کر جارہے تھے اس کو واپس اوپر لانے کے لئے وقت لگے گا۔ عمران خان نے اپنی حکومت کی آخری دنوں میں پٹرول بلاوجہ سستا کیا جس سے معیشت ڈیفالٹ کے دہانے پر پہنچ گئی۔
انہوں نے کہا کہ اس صورتحال سے نکلنے کے لیے ہمیں آتے ہی پٹرول سو روپے تک مہنگا کرنا پڑا، مگر لوگوں نے برداشت کیا کیونکہ عوام جانتے ہیں کہ اس سب کے پیچھے کون تھا۔ ریڈلائن ود طلعت حسین میں میزبان نے کہا کہ 20 حلقوں میں انتخاب ہوئے جن میں سے 4پر حکومت کامیاب ہوئی۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ اس کی وجہ یہ رہی ہے کہ حکومت کے آتے ہی سیلاب آ گیا جس ہے بعد تمام تر توجہ اس پر مرکوز ہو گئی ہمارے پاس ضمنی انتخابات کی مہم کیلئے وقت ہی نہیں تھا۔ ویسے بھی ٹکٹ ان لوگوں کو دیئے گئے جو پی ٹی آئی سے منحرف ہوئے تھے۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ آئندہ انتخابات میں ہمارے 2013 سے 2018 کے دور کا اور عمران خان کے ان چار سالوں سے مقابلہ ہو گا۔ طلعت حسین نے پھر کہا کہ عمران خان کے دور کے معاشی اشاریے آپ کے دور حکومت سے بہتر ہیں۔
احسن اقبال نے دعویٰ کیا سیلاب اور کورونا کا مقابلہ کیا جائے تو سیلاب نے کورنا سے زیادہ نقصان کیا کیونکہ اس کے ساتھ یوکرین کی جنگ سے جو سپلائی چین متاثر ہوئی اس کا اثر کورونا کے دور سے کہیں زیادہ ہے۔