
الیکشن ملتوی کروانے کیلئے الیکشن کمیشن اور پنجاب پولیس نے کمال کردیا۔
عامر سعید عباسی نے چیف الیکشن کمشنر کے خط کا ایک صفحہ شئیر کیا جسے شئیر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن اور پنجاب پولیس نے انتخابات ملتوی کرتے ہوئے کمال ہی کردیا
خط کے مطابق 8 فروری کو ہونے والے اجلاس کی بریفننگ میں آئی جی پنجاب پولیس نے بتایا تھا کہ 16 فروری کو ساہیوال میں جعفر ایکسپریس میں آئی ای ڈی دھماکہ ہوگا اس لیے حالات بہت خراب ہیں انتخابات نہیں ہوسکتے۔
https://twitter.com/x/status/1639147454309253120
اس پر ثاقب بشیر نے ردعمل دیا کہ کیا زبردست وجہ بتائی ہے ؟ اور وہ مان بھی لی گئی واہ
https://twitter.com/x/status/1639148044791828481
صحافی ذوالقرنین اقبال کے مطابق مطلب واقعہ ہونے سے 8 دن پہلے ہی.. لگتا ہے جلدبازی میں تاریخیں بھی ٹھیک لکھنا بھول گئے
https://twitter.com/x/status/1639147270150004737
اوریا مقبول جان نے تبصرہ کیا کہ پنجاب کا آئی جی پولیس اسقدر نجومی صفت ہے کہ الیکشن کمیشن کے ساتھ اس کی آٹھ فروری 2023کی میٹنگ میں اس نے سیکورٹی خطرات بتاتے ہوئے آٹھ دن بعد سولہ فروری 2023کو جعفر ایکسپریس پر ساہیوال میں ہونے والے دھماکے کا بھی بتا دیا ۔۔واہ واہ واہ
https://twitter.com/x/status/1638969101900034048
تیمورسلیم جھگڑا بھی الیکشن کمیشن کا آرڈر شئیر کرکے مذاق اڑاتے رہے۔
https://twitter.com/x/status/1638984986090000395
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/ighaaasajaa.jpg