افغانستان میں داعش کی تازہ کاروائی

adamfani

Minister (2k+ posts)
Deleted****************************************************************
 
Last edited:

اجل کنول

MPA (400+ posts)
کفر جتنا مرضی زور لگا لے، افغان مجاہد عوام،خدا کی نصرت اور مدد سے،ضرور امریکہ اور اس کے پٹھوئوں سے آزادی حاصل کر لیں گے۔ اور جلد ہی افغانستان میں ایک آزاد اسلامی حکومت قائم ہو گی (انشاءا للہ)۔
آزاد اسلامی حکومت سے آپ کی کیا مراد ہے؟ طالبان، داعش یا کوئی تیسرا؟میرے خیال میں تو طالبان اور داعش نے ثابت کردیا کہ وه نہ آزاد ہیں اور نہ ہی اسلامی. دونوں نام نہاد اسلامی گروه اب تک یا تو ایک دوسرے کو مار رہے ہیں یا پھر "افغان مجاهد عوام" کا گلا کاٹ رہے ہیں۔

مسلم امت کا سب سے بڑا المیہ یہی ہے کہ وه سب کچھ خود بخود ٹهیک ہونے کا انتظار کرتی ہے۔
 
Shanzeh

Minister (2k+ posts)
IS/DAESH are purely CIA/MOSAD assets hatched and launched as proxy. Kind of under cover Black Water. An open secret now.

شانزے خان ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

اگر آپ حقيقت کو مدنظر رکھيں تو امريکہ تو ان غير ملکی ممالک کے اتحاد ميں پيش پيش ہے جنھوں نے اس سوچ اور نظريے کے خاتمے اور اسے محدود کرنے کے ليے بيش بہا معاشی امداد اور لاجسٹک سپورٹ اور تعاون فراہم کيا ہے جو آپ کے نزديک خطے ميں ہمارے مفادات اور اہداف کے حصول ميں مددگار ثابت ہو رہا ہے۔

اگر آپ گزشتہ چند برسوں کے دوران امريکہ ميں قومی سطح پر ميڈيا پر ہونے والی عمومی گفتگو، خارجہ پاليسی کے دھارے اور عالمی سطح پر ہمارے اسٹريجک تعلقات کے ضمن ميں اہم ترين معاملات کا جائزہ ليں تو آپ خود ديکھ سکتے ہیں کہ خطے کے سياسی اور جغرافيائ مستقبل پر آئ ايس آئ ايس کی خونی سوچ کے دوررس نتائج اور اس عفريت سے درپيش خطرات سے آگاہی کو بڑھانے کے ليے ہماری جانب سے تو ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے۔

اگر آپ کے الزامات ميں کوئ بھی صداقت ہوتی تو کيا اس صورت ميں ہمارے ليے يہ زيادہ مفيد نہيں ہوتا کہ ہم خطے ميں آئ ايس آئ ايس کی ممکنہ پہنچ پر پردہ ڈالنے کی کوشش کر رہے ہوتے، بجاۓ اس کے کہ ہم ہر عالمی فورم پر اس خطرے کے حوالے سے آگہائ پيدا کرنے کے ليے سعی کر رہے ہيں؟

ستم ظريفی ديکھيں کہ ايک جانب تو امريکی فوج روزانہ عراق ميں داعش کے محفوظ اور اہم ترين ٹھکانوں پر تابڑتوڑ حملے کر کے اس کی صلاحيت کو کم کرنے کے علاوہ اس کی پيش رفت کو روک رہی ہے اور اس کے باوجود ايسے راۓ دہندگان موجود ہيں جو بدستور ان احمقانہ کہانيوں پر يقين کيے بيٹھے ہيں کہ جن دہشت گردوں کا ہم تعاقب کر رہے ہيں وہ کسی بھی طور ہمارے ہی "اہم ترين اثاثے" ہيں۔

شانزے خان ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

[email protected]

www.state.gov

https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu

http://www.facebook.com/USDOTUrdu

USDOTURDU_banner.jpg
 
Shanzeh

Minister (2k+ posts)
اس سے قبل عراق میں جب دا عیش عراقی فوج کا قتل عام کر رہی تھی امریکی جہاز اور ڈرون بھنگ پی کر سو رہے تھے پھر اچانک آنکھ کھلی اور یاد آیا دا عیش تو دہشت گرد ہے جب کے وہ برطانیہ سے بھی بڑا علاقہ ہتھیا چکی تھی

شانزے خان ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

اس حوالے سے کوئ ابہام نہيں ہونا چاہیے۔ امريکی حکومت نے آئ ايس آئ ايس کو باضابطہ ايک عالمی دہشت گرد تنظيم کا درجہ دے رکھا ہے، جس کے بعد اس حوالے سے شک وشہبے کی کوئ گنجائش باقی نہيں رہ جاتی کہ اس تنظيم کی قانونی حيثيت کے بارے ميں ہمارا موقف کيا ہے۔

حتمی تجزيے ميں يہ امريکی افواج نہيں ہيں جو زمين پر دہشت گردوں کے خلاف برسرپيکار ہیں۔ شروع دن سے امريکہ اس موقف پر قائم ہے کہ آئ ايس کے خلاف کامياب حکمت عملی فقط امريکہ کی مرہون منت ممکن نہيں ہے۔ اس کا دارومدار خطے کے عوام اور حکومتوں اور ان کے ليے جانے والے فيصلوں پر ہے۔ تاہم صدر اوبامہ نے يہ بھی واضح کيا ہے کہ امريکہ آئ ايس کو مکمل طور پر ختم کرنے کے ليے عراق اور شام سميت ہر اس جگہ کردار ادا کرنے کے ليے پرعزم ہے جہاں پر اس تنظيم کا وجود ہے۔

شانزے خان ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

[email protected]

www.state.gov

https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu

http://www.facebook.com/USDOTUrdu

USDOTURDU_banner.jpg

Shah Shatranj

Chief Minister (5k+ posts)

شانزے خان – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

ISIS-toyota-680x365.jpg

پہلے دن سے دہشت گرد قرار دی گئی تنظم سر عام گھومتی رہی لوگوں کی گردنیں اڑاتی رہی عورتوں کو اغوا کرتی رہی
لیکن امریکا کی آنکھ تب کھلی جب اربیل ڈیم پر حملہ آور ہوئی
 
Wadaich

Prime Minister (20k+ posts)

شانزے خان ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

اگر آپ حقيقت کو مدنظر رکھيں تو....................................................................................

شانزے خان ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

[email protected]

www.state.gov

https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu

http://www.facebook.com/USDOTUrdu

USDOTURDU_banner.jpg

اگر آپ حقیقت کو مد نظر رکھیں تو یہ ہیں آپ اصل النسل
wolf-in-sheeps-clothing1.jpg

crowbar

Senator (1k+ posts)
Hazaras of Quetta and Zabul are enrolled by Iran and make them fight in Syria & Iraq . Now they have to pay the price back home. Jaisa karogay waisa bharogay.
 
اجل کنول

MPA (400+ posts)
Hazaras of Quetta and Zabul are enrolled by Iran and make them fight in Syria & Iraq . Now they have to pay the price back home. Jaisa karogay waisa bharogay.
انصاف کرنا تو کوئی داعش یا اس کے حمایتیوں سے سیکهے. داعش کی نام نہاد خلافت کے مطابق اگر کویٹہ کا کوئی ہزاره عراق اور شام میں لڑ رہا ہو تو کسی دوسرے بے گناه ہزاره کو بس سے اتار کر اس کا گلا کاٹنا انصاف یا قصاص سمجھا جاتا ہے. یعنی کرے کوئی اور بھرے کوئی۔ دولت غیر اسلامیہ کا ہر لاجک نہ صرف ناقص بلکہ بربریت پر مبنی ہوتا ہے۔
 
Shanzeh

Minister (2k+ posts)

پہلے دن سے دہشت گرد قرار دی گئی تنظم سر عام گھومتی رہی لوگوں کی گردنیں اڑاتی رہی عورتوں کو اغوا کرتی رہی
لیکن امریکا کی آنکھ تب کھلی جب اربیل ڈیم پر حملہ آور ہوئی

شانزے خان ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

يہ بات غور طلب ہے کہ برسوں تک کچھ راۓ دہندگان اور تجزيہ نگار 911 کے واقعات کے بعد افغانستان ميں امريکی فوجی کاروائ کو "جارح" اور "حد سے بڑھا ہوا" ردعمل قرار ديتے رہے اور اسی بات کو بنياد کو اس بات پر استدلال کرتے رہے کہ امريکی ردعمل خطے ميں دہشت گردی کے شعلوں کو بڑھاوا دينے ميں سب سے اہم ترين محرک رہا ہے۔ ان دلائل کے پيچھے بنيادی سوچ يہی رہی ہے کہ امريکہ کو ايک ايسے ولن اور شر کی علامت کے طور پر پيش کيا جاۓ جو واقعات کے تسلسل پر اثرانداز ہو کر اپنے مفادات کو پروان چڑھانے کی سعی ميں لگا رہتا ہے۔ ستم ظريفی ديکھيں کہ اس امر کو يکسر فراموش کر ديا جاتا ہے کہ ہماری جانب سے افغانستان ميں فوجی کاروائ کا فيصلہ بادل نخواستہ اس وقت کرنا پڑا جب تاریخ کے سب سے بڑے دہشت گردی کے واقعے ميں ہزاروں امريکی شہری اپنی جان سے ہاتھ دھو بيٹھے۔

اور اب امريکہ پر يہ الزام ہے کہ آئ ايس آئ ايس کے خلاف ميدان جنگ ميں اپنے فوجی نا بيجھنے کا فيصلہ کر کے اور ہمارے مبينہ نرم رويے کے باعث اس تنظيم کی دہشت گردی کے ليے کسی طور امريکہ ہی کو ذمہ دار قرار دينا چاہيے، باوجود اس کے کہ امريکی حکومت تواتر کے ساتھ علاقائ فريقين کو آئ ايس آئ ايس جيسی دہشت گرد تنظيم سے لاحق خطرات سے خبردار بھی کرتی رہی ہے اور اس سے آگاہی بھی دلاتی رہی ہے۔

حقيقت يہ ہے کہ کچھ تجزيہ نگاروں کے ليے امريکہ ايک ايسا "ورسٹائل ولن" ہے جو ہر کہانی، ہر بحث اور ہر دليل ميں بالکل فٹ بيٹھتا ہے۔ کبھی کبھار تو اس ولن کو بحث سے متعلقہ متضاد راۓ زنی ميں دونوں طرف کے دلائل ميں استعمال کيا جاتا ہے۔

اس ميں کوئ شک نہيں کہ سال 2001 ميں طالبان اور القائدہ کی قوتوں سے نبردآزما ہونے کے ليے مشترکہ عالمی کاوشوں کو متحرک کرنے کے ضمن ميں امريکہ نے مرکزی کردار ادا کيا تھا اور اس ضمن ميں اپنے فوجیوں سميت وسائل بھی فراہم کيے تھے۔

تاہم يہ نہيں بھولنا چاہيے کہ 911 کے واقعات کے بعد امريکہ ايک ايسی صورت حال سے دوچار تھا جہاں ہماری سرحدوں کے اندر حملے نے ہميں تنازعے کا براہراست فريق بنا ديا تھا اور دنيا بھر ميں القائدہ کے عفريت سے اپنے شہريوں کو محفوظ کرنے کے ليے ہميں ہر ممکن قدم اٹھانا تھا۔

آئ ايس آئ ايس کے معاملے ميں امريکی حکومت اور صدر اوبامہ نے واضح کر ديا ہے کہ مسلۓ کا مستقل اور پائيدار حل صرف مقامی فريقين کے ہاتھوں ميں ہے جنھيں دہشت گردی کے اس عفريت کے روکنے کے ليے بند بھی باندھنا ہے اور رہنمائ بھی فراہم کرنا ہے جس نے نا صرف يہ کہ عراق اور شام کے شہريوں کی زندگی اجيرن کر رکھی ہے بلکہ خطے کے ديگر ممالک بھی اس سے محفوظ نہيں ہيں۔ اس ميں کوئ شک نہيں امريکہ سميت عراق اور شام سے ہٹ کر ديگر ممالک اور عالمی براداری ميں آئ ايس آئ ايس کےحوالے سے تشويش اور بے چينی پائ جاتی ہے۔ تاہم مشرق وسطی کے کئ ممالک کے اسٹريجک اتحادی ہونے کی حيثيت سے ہم مقامی حکومتوں اور عہديداروں کی جانب سے مساوی کاوشوں، سياسی جدوجہد اور شموليت کے بغير زبردستی فيصلے، حل اور حکمت عملی مسلط نہيں کر سکتے ہيں۔

علاوہ ازيں آئ ايس آئ ايس کے ضمن ميں اہم بات يہ ہے کہ ہماری کاوشيں اس وسيع عمل کا حصہ ہوں گی جس ميں علاقائ شراکت دار اور اسٹريجک اتحادی بھی شامل ہوں گے جو آئ ايس آئ ايس کی خونی مہم سے اسی نوعيت کا خطرہ محسوس کر رہے ہيں۔ اس بات کو صدر اوبامہ نے بھی اپنے بيان ميں ان الفاظ کے ساتھ اجاگر کيا تھا۔

"يہ صرف ہماری لڑائ نہيں ہے۔ امريکی طاقت فيصلہ کن کردار ادا کر سکتی ہے۔ تاہم ہم عراقيوں کے ليے وہ نہيں کر سکتے جو انھيں بہرصورت اپنے ليے خود کرنا ہے۔ اسی طرح اپنے خطے کے تحفظ کے ليے ہم اپنے عرب شراکت داروں کی جگہ نہيں لے سکتے ہيں۔"

غور طلب بات یہ ہے عراق پر امریکا کا حملہ صرف اور صرف اپنی فرعونیت کا اظہار تھا جس کے نتیجے میں دا عیش بنی . مطلب امریکا پر حملہ صرف بہانا تھا تا کے امریکا افغانستان اور عراق میں بربادی کے ھل چلا سکے
امریکا پاکستان کو بھی جنگ کی دھمکیاں دیتا رہا اور بھارت اور افغانستان کی مدد سے پاکستان میں بد ترین دہشت گردی کرواتا رہا .
امریکا آج بھی القاعدہ کو شام میں ہتھیار دے رہا ہے ... جو کچھ امریکا نے مسلمانوں کے ساتھ ظلم کیا ہے اس کی قیمت امریکی ضرور چکائیں گے
مسلمان ملکوں میں ڈکٹیٹروں کی مدد سے وہاں کی عوام پر مظالم
افغانستان ، عراق ، لیبیا اور شام کی بربادی
فلسطین میں امریکی پالتو اسرائیل کا مسلمانوں قتل عام
کشمیر میں مسلمانوں کا قتل عام
مسلمان امریکا فرعون سے بدلہ ضرور لیں گے
فرعون نے ملک میں سر اُٹھا رکھا تھا اور وہاں کے باشندوں کو گروہ گروہ بنا رکھا تھا اُن میں سے ایک گروہ کو (یہاں تک) کمزور کر دیا تھا کہ اُن کے بیٹوں کو ذبح کر ڈالتا

clip_126.jpg

اور وہ اور اس کے لشکر ملک میں ناحق مغرور ہورہے تھے اور خیال کرتے تھے کہ وہ ہماری طرف لوٹ کر نہیں آئیں گے
تو ہم نے اُن کو اور اُن کے لشکروں کو پکڑلیا اور دریا میں ڈال دیا۔ سو دیکھ لو ظالموں کا کیسا انجام ہوا
 
Shanzeh

Minister (2k+ posts)
امریکا آج بھی القاعدہ کو شام میں ہتھیار دے رہا ہے ...

شانزے خان – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

اگر امريکہ کسی قدرتی آفت، جارج فوج کے حملے يا ظلم وتشدد کے ردعمل ميں مشترکہ عالمی کاوش کا حصہ بنتا ہے جيسا کہ 80 کی دہائ ميں افغانستان پر سويت تسلط کے بعد ہوا تو ہميں يہ کہہ کر ولن بنا ديا جاتا ہے کہ ہم کسی بيرون ملک کی خودمختاری کو پامال کر کے مداخلت کر رہے ہيں۔ ليکن اگر فريقين کے عدم تعاون کے باعث کئ دہائيوں پرانے تنازعے کے حل ميں ہم اپنا کردار ادا نہ کريں جيسے کہ کشمير کا مسلۂ، تو پھر پينترا بدل کر يہ الزام دھر ديا جاتا ہے کہ ہم اپنے سياسی اثرورسوخ اور عالمی حيثيت کو بروکار نا لا کر زيادتی کے مرتکب ہو رہے ہيں۔شام کے عوام کا ساتھ دينے کی پاداش ميں ہم پر تنقيد کرنے سے پہلے وہاں پر جاری خانہ جنگی کو بھی مدنظر رکھيں جس کی بدولت طاقت کے نشے ميں چور جابر حکمران کے ہاتھوں ہزاروں بے گناہ شہريوں کا قتل عام جاری ہے۔

ايک ايسی حکومت جو نا تو کسی عالمی قانون اور ضابطے کو خاطر ميں لا رہی ہے اور نا ہی عالمی براداری کی جانب سے اپيلوں پر کان دھر رہی ہے۔قريب تين برس قبل جب شام کے عوام نے ملک کے بہتر مستقبل کی خاطر جمہوری اصلاحات کے مطالبے کی غرض سے پرامن احتجاج کا سلسلہ شروع کيا تو وہاں کے حکمران نے لوگوں کے جائز مطالبات کو تسليم کرنے کی بجاۓ حزب الله اور قدس کے دہشت گردوں کے تعاون سے جبر اور تشدد کی نئ تاريخ رقم کر دی۔ ستر ہزار سے زائد بے گناہ شہريوں کا قتل اور عورتوں اور بچوں سميت لاکھوں افراد کی نقل مکانی ان بموں اور سکڈ ميزائلوں کا نتيجہ تھی جو وہاں کے اپنے حکمرانوں کے ظلم کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

اس بےمثال انسانی ظلم و تشدد کے نتيجے ميں امريکی عوام اور حکومت کے پاس اس کے سوا کوئ چارہ نہيں تھا کہ وہ شام کی عوام کے اپنے بہتر مستقبل کی خواہش کے جائز اور ايک آزاد اور جمہوری حکومت کے قيام کے مطالبے کا ساتھ ديں۔ اسی موقف کا اظہار صدر اوبامہ نے اپنی تقرير ميں بھی کيا

جيسا کہ صدر اوبامہ نے واضح کيا کہ ہم شام ميں غير مسلح اور معصوم عورتوں، مردوں اور بچوں کی حفاظت کے ليے صرف غير دفاعی اور لاجسٹک مدد فراہم کر رہے ہيں، ان حالات ميں جب کہ ان کے تحفظ کی ذمہ دار حکومت ان پر بموں سے حملے کر رہی ہے۔ مقصد صرف ان کی حفاظت کو يقينی بنانا ہے۔يقينی طور پر آپ ان لوگوں کی مدد کے ليے ہميں ہدف تنقید نہيں بنا سکتے۔

شانزے خان – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

[email protected]

www.state.gov

https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu

http://www.facebook.com/USDOTUrdu

USDOTURDU_banner.jpg
 
Shanzeh

Minister (2k+ posts)

غور طلب بات یہ ہے عراق پر امریکا کا حملہ صرف اور صرف اپنی فرعونیت کا اظہار تھا جس کے نتیجے میں دا عیش بنی .

شانزے خان ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

واقعات کا تسلسل، عالمی خدشات اور مختلف عالمی فورمز پر کی جانے والی بحث جو سال 2003 ميں فوجی کاروائ کے فيصلے پر منتہج ہوئ ان مظالم کی وجہ نہيں ہے جو آج آئ ايس آئ ايس عراقی عوام پر ڈھا رہی ہے اور زبردستی اپنی سوچ اور مرضی عام عوام پر مسلط کرنے پر بضد ہے۔ آپ کی راۓ کی روشنی ميں اگر آئ ايس آئ ايس کوئ ايسی تنظيم ہوتی جو خطے ميں امريکی موجودگی کے نتيجے ميں ردعمل کے طور پر وجود ميں آئ ہوتی تو پھر اس منطق کے تحت تو اس تنظيم کا وجود سال 2011 ميں اس وقت ختم ہو جانا چاہیے تھا جب امريکی افواج نے سيکورٹی کے معاملات عراقی عوام کے منتخب جمہوری نمايندوں کے حوالے کر کے علاقے سے مکمل طور پر انخلاء کر ليا تھا۔

مگر ہم جانتے ہيں کہ صورت حال يہ نہيں ہے۔ اس گروہ کو تو تقويت ہی اس وقت ملی تھی جب امريکی افواج خطے سے نکل چکی تھيں۔ عراق ميں ہماری موجودگی کے حوالے سے آپ کا سوال اور دليل موجودہ صورت حال کے تناظر ميں غير متعلقہ ہو جاتی ہے۔

شانزے خان ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

[email protected]

www.state.gov

https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu

http://www.facebook.com/USDOTUrdu

USDOTURDU_banner.jpg

Shanzeh

Minister (2k+ posts)

مطلب امریکا پر حملہ صرف بہانا تھا تا کے امریکا افغانستان اور عراق میں بربادی کے ھل چلا سکے

شانزے خان ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

ستمبر11 2001 کو ورلڈ ٹريڈ سينٹر پر حملہ القائدہ اور اسامہ بن لادن کی جانب سے امريکہ پر پہلا حملہ نہيں تھا بلکہ اس سے پہلے دس سالہ تاريخ ہے جس ميں اسامہ بن لادن اور ان کی تنظيم کی جانب سے دنيا بھر ميں امريکی سفارت کاروں اور عمارات پر حملے کيے جا رہے تھے۔ اسامہ بن لادن کی جانب سے امريکہ کے خلاف باقاعدہ اعلان جنگ کيا چا چکا تھا۔ افغانستان ميں بے شمار ٹرينيگ کيمپ قائم کيے جا چکے تھے جہاں دنيا بھر سے نوجوانوں کو اکٹھا کر کے انہيں دہشت گردی کی تربيت دی جا رہی تھی۔ دنيا کے بے شمار ممالک ميں القائدہ کے خفيہ سيل دہشت گردی کی مزيد کاروائيوں کے ليے تيار کيے جا رہے تھے۔

ميرا آپ سے سوال ہے کہ 11 ستمبر 2001 کے واقعے کے بعد امريکہ کو کيا کرنا چاہيے تھا؟ کيا اسامہ بن لادن کو مذاکرات کی ميز پر بلوا کر ان کے مطالبات سنے جاتے اور ان پر بحث کے ليے کميٹياں تشکيل دی جاتيں۔ اگر تھوڑی دير کے ليے يہ غير منطقی بات مان بھی لی جاۓ تو اس کا نتيجہ کيا نکلتا؟

کيا اسامہ بن لادن کو افغانستان ميں کھلی چھٹی دے کر القائدہ کو مزيد فعال کرنے کے مواقع دينا "عالمی امن" کے ليے درست فيصلہ ہوتا؟

شانزے خان ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

[email protected]

www.state.gov

https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu

http://www.facebook.com/USDOTUrdu

USDOTURDU_banner.jpg