افسران کی تعیناتی، وزیراعلیٰ مریم نواز اور وزیرداخلہ محسن نقوی آمنے سامنے

11punjabbaafsaran.png

ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت کی طرف سے 2 اہم ترین پولیس افسران کو ریلیو کرنے سے معذرت کی گئی ہے جن میں سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو سہیل اشرف اور ڈی آئی جی آپریشنز لاہور علی ناصر بھی شامل ہیں۔

ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کو جب اسلام آباد کا آئی جی لگایا گیا تو پنجاب حکومت نے ریلیو کرنے سے انکار کرتے ہوئے وفاق سے درخواست کی کہ پنجاب سے وفاق میں افسران کا تبادلہ کرنے سے پہلے پنجاب حکومت کو اعتماد میں لیا جائے ، اہم پوسٹوں پر تعیناتیاں کرنا ہوتی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی سی بی و وزیر داخلہ محسن نقوی کی خواہش ہے کہ سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو سہیل اشرف کا پاکستان کرکٹ بورڈ میں تبادلہ کر دیا جائے مگر پنجاب حکومت کی طرف سے انہیں پی سی بی میں رپورٹ کرنے سے روک دیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کا کہنا ہے کہ اس وقت انتہائی اہم منصوبوں پر کام ہو رہا ہے اس لیے فوری طور پر سیکرٹری کو تبدیل نہیں کیا جا سکتا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی چاہتے ہیں کہ وہ اپنی ٹیم کیلئے افسران کا پنجاب سے وفاق میں تبادلہ کروانا چاہتے ہیں جس کیلئے انہوں نے آئی جی پنجاب عثمان انور کو سیکرٹری سیکرٹری داخلہ لگانے کے لیے بھی کوشش کی جو ناکام رہی کیونکہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف ان کو ان کے عہدے پر برقرار رکھنا چاہتی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی جی اسلام آباد کیلئے بعدازاں علی ناصر کی سمری بھیجی گئی جسے منظور کر کے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا جبکہ اکبر ناصر نے آئی جی اسلام آباد کا عہدہ چھوڑ دیا لیکن 2 ہفتے بعد بھی علی ناصر نے چارج نہیں سنبھالا۔ آئی جی اسلام آباد کا چارج اس وقت بطور قائم مقام ڈی آئی جی آپریشنز شہزاد بخاری کے پاس ہے۔

ذرائع کے مطابق محسن نقوی اور پنجاب حکومت میں فی الحال اہم افسران کی تقرریوں پر معاملات طے نہیں پا رہے، پنجاب حکومت نے وزیر داخلہ سے کہا ہے کہ محسن نقوی اپنی ٹیم بنانے کیلئے افسران صوبے کے بجائے باہر سے لائیں۔ محسن نقوی آئی جی اسلام آباد کیلئے اب تین نام بھجوائیں گے جن میں سے کوئی ایک افسر آئی جی اسلام آباد تعینات کیا جائیگا اور مزید افسران کی تبدیلی پر عید کے بات بات ہو گی۔
 

chandaa

Prime Minister (20k+ posts)
Mohsin naqvi Aal e Sharif ka baap hai kiyun ke issey Asim Yazeed ki Biwi ki full support hai. Woh waqat dour nahin jab Naani 420 phir se ronaa peetanaa shuroo karey ga
 

stoic

Minister (2k+ posts)
now niece is going to help uncle in daily wiping of motion naqli's ass... tsk tsk tsk what a fall...
 

Melanthus

Chief Minister (5k+ posts)
Mohsin Naqli and Mai Maryam were imposed by the establishment.Naqli was selected directly.Mai became CM as a result of massive rigging by ECP/establishment.It s bit odd to see two puppets of establishment fighting with each other.Is this real or just a drama?