اعظم نذیر تارڑ کے قوم سے معافی مانگنے پر فوادچوہدری کا جواب

azmaahshai.jpg


وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے 2 جونیئر ججز کو سپریم کورٹ لانے کے لیے ووٹ دینے پر قوم سے معافی مانگ لی۔

اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ مانتا ہوں میں نے ووٹ دیا مجھے یہ ووٹ نہیں دیناچاہیے تھا، مجھے اصول کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیےتھا۔میں بطور بار کونسل اور نمائندہ قانون کبھی اس کے حق میں نہیں تھا۔

انہوں نے کہا کہ پوری قوم سے معذرت خواہ ہوں اس وقت کھڑے ہونے کا وقت تھا، حکومت کو بھی کھڑا ہونا چاہیے تھا۔

اعظم نذیر تارڑ کی اس معافی پرفوادچوہدری نے ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ پوری دنیا میں ججوں کی تعیناتیاں میرٹ پر ہوتی ہیں یہاں نئی منطق ہے کہ کوئ قابل ہے یا نہیں سینئر ہے تو لگا دو۔۔
https://twitter.com/x/status/1646407581559078913
فوادچوہدری نے مزید کہا کہ میرٹ کے خلاف تعیناتیاں تباہ کن ہیں پوری دنیا میں بہترین لوگ سپریم کورٹ میں لگائے جاتے ہیں، اس وقت پاکستان کے بہترین جج سپریم کورٹ میں ہیں
 

bahmad

Minister (2k+ posts)
Either stand against Evil or ready to face conciquences but according to his statement means "life ko enjoy bhi kro, public k drr sy mafi bhi mangh lo, مجبور insan sirf نفس ky agye hota ha".
 

Back
Top