اعظم تارڑ کو چاہیےکہ ایک محکمہ ایف آئی آر کھول لیں، فواد چوہدری

azam-tarar-fir-fawad-chhhd.jpg


رہنما تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ پرطنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں چاہیے ہمارے خلاف روز ایک نیا پرچہ دینے کیلئے ایک ایف آئی آر ڈیپارٹمنٹ کھول لیں۔

تفصیلات کے مطابق فواد چوہدری نے ایکسپریس نیوز کے پروگرام "کل تک" میں میزبان جاوید چوہدری کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتےہوئے کہا کہ اعظم تارڑ تو ہر بات کے اوپر ہی پرچہ دینے کیلئے تیار ہوجاتےہیں،پاکستان کی تاریخ میں کبھی توہین مذہب کے قوانین اس طرح استعمال نہیں ہوئے جس طرح یہ استعمال کررہےہیں،یہ پہلی حکومت ہے جنہوں نے سیاسی مقاصد کیلئے توہین مذہب کےقوانین کا سہارا لیا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1565043328525156354
انہوں نے مزید کہا کہ اس حکومت نے اپنا کوئی مخالف بندا ایسا نہیں چھوڑا جس پر مقدمہ نا کیا گیا ہو،انسداد دہشت گردی کا قانون بھی ماضی میں کبھی اس طرح سیاسی طورپر استعمال نہیں ہوا جس طرح اس حکومت نے اپنے مخالف صحافیوں کو دہشت گردی کے مقدمات میں پھنسا کر اٹھالیا۔


فواد چوہدری نے کہا کہ اس حکومت نے میڈیا اداروں کو دباؤ میں لانے کیلئے دہشت گردی کے مقدمات درج کیے، عمران خان ، پی ٹی آئی لیڈرز کے خلاف دہشت گردی کے مقدمات درج کیے، روز ایک نیا پرچہ ہوتا ہے،مجھے یہ بھی یاد نہیں کہ کتنے پرچےہوچکےہیں۔
 
Last edited:

nutral is munafek

Minister (2k+ posts)
Fawad ch should advise neutral and PDM
to improve their performance in order to running the so called democracy they need a ministry named “ministry of aggression on opposition “.