
سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ اس وقت کاموں سے اہم اگر کوئی کام ہے تو وہ اس ظالم حکمران سے قوم کو نجات دلوانا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نےپارٹی کے سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کے اجلاس کے بعد لندن میں اپنی رہائش گاہ کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کی، اس موقع پر ان کے ہمراہ سابق وزیر خزانہ اسحٰق ڈار ، سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق اور دیگر پارٹی رہنما موجود تھے۔
نواز شریف نے کہا کہ آج سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کی میٹنگ میں فیصلہ ہوا ہے کہ مسلم لیگ ن اس ظالم حکمران عمران خان سے عوام کو نجات دلوانے کیلئے قدم آگے بڑھائے گی، کیونکہ یہ عین وقت کی ضرورت ہے اور میں نے سمجھتا ہوں کہ اس وقت پاکستان میں اس کام سے بڑھ کر کسی کام کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت اگر کوئی کام اہم ہے تو وہ یہی ہے کہ اس ظالم حکمران سے عوام کی جان چھڑوائی جائے اور انشااللہ مسلم لیگ ن یہ فریضہ ادا کرے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے پاکستان کا پوری دنیا میں تماشا بنادیا ہے، غریبوں کے بچوں کو بھوکا ماردیا ہے ، لوگوں کو روٹی سے ترسا دیا ہے، مہنگائی و بیروزگاری نے لوگوں کی مت ماردی ہے۔
نواز شریف نے کہا کہ اس وقت پاکستان دنیا کے کرپٹ ترین ممالک میں شامل ہوچکا ہے، ایسے حالات میں کونسا پاکستانی ہے جو عمران خان سے نجات حاصل کرنا نہیں چاہتا، اسی لیے ہم نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ عوام کو اس ظالم حکمران سے نجات دلوائی جائے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/15nazazalim.jpg