
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے عمران خان کی جانب سے سیلاب متاثرین کیلئے فنڈز اکھٹا کرنے کی مخالفت میں سامنے آ گئے۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان نے ملک میں بدترین سیلاب سےمتاثر ہونےوالے لوگوں کی بحالی کیلئے امدادی کارروائیوں میں حصہ لینے کا اعلان کرتے ہوئے بین الاقوامی ٹیلی تھون کا اعلان کیا تھا۔
عمران خان کے اس فیصلے پر شدید ردعمل دیتے ہوئے احسن اقبال نے 2010 میں عمران خان اور جیو/جنگ گروپ کے مالک میر خلیل الرحمان فاؤنڈیشن کی جانب سے مشترکہ طور پر اس وقت کے سیلاب سے متاثرہ افراد کی بحالی کیلئے کی جانے والی ٹیلی تھون اور اکھٹے کیے گئے فنڈز پر سوالات کھڑے کر دیے۔
عمران خان اور میر خلیل الرحمان کی اس فنڈ ریزنگ مہم کو "پکار" کا نام دیا گیا تھا اور اس ٹیلی تھون کے دوران 1ارب روپے سے زائد کے عطیات اکھٹے کیے گئے تھے۔
احسن اقبال نے ے کہا کہ2010 میں عمران نیازی نے ان کا کاندھا استعمال کر کے جنہیں آج وہ برا بھلا کہتا ہے اربوں روپے سیلاب ذدگان کے نام پہ جمع کئے اور وعدہ کیا کہ وہ لاکھوں مکان بنائے گا، کھاد بیج کسانوں میں تقسیم کرے گا۔احسن اقبال نے کہا کہ مگر آج تک کسی نے نا وہ مکان دیکھے نہ ہی کسی غریب کو کھاد اور بیج نصیب ہوئے۔
https://twitter.com/x/status/1563587305482633219
ایک اور ٹویٹ میں احسن اقبال نے کہا اسکا ٹیلی تھان کا انجام بھی وہی ہو گا جو 2010 میں پکار کے نام سے ٹیلی تھان کا ہوا تھا۔ سیلاب کے نام پہ پیسہ لیا مگر کسی کو نہیں پتہ وہ پیسہ کہاں گیا۔ اس شخص کو موقع چاہیے، چندہ اکھٹا کرنے کا چندہ اکٹھا کرنے میں چیمپئن مگر اس کی سیاست اور ذات کی نظر ہو جاتا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1563610118322696192