ifteeahmed
Chief Minister (5k+ posts)
اقتدار بچانا ہے تو اسے عوام کی نظروں سے گرانا ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یوں محسوس ہورہا ہے جیسے میڈیا ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت عمران خان کی کردار کشی کرتے ہوئے پاکستانیوں کے اذہان میں یہ بات بھر رہی ہے کہ عمران خان ایک جلد باز ، ناسمجھ اور حب اقتدار کا مارا ہوا انسان ہے ۔۔۔۔
دو دو ٹکے کے افلاطون جن کو بات کرنے کا سلیقہ نہیں ہوتا جب اسکرین پر آتے ہیں تو جان بوجھ کر ایسا تاثر پھیلاتے ہیں جیسے عمران خان بصیرت اور تدبر سے عاری انسان ہیں اور اقتدار کا حصول ہی اس کا مطمع نظر اور مقصد وحید ہے ۔۔۔۔
ایک منظم پروپیگنڈہ مجھے یہ کہنے پر مجبور کرتا ہے کہ اس کے پیچھے وہی طاقتیں ہیں جو عوام میں عمران خان کی مقبولیت سے خائف ہیں اور نہیں چاہتیں کہ عوام اسٹیٹسکو کے اس جال کو توڑ سکیں جو ستر سال میں انہوں نے اس ملک کے بے بس عوام کے گرد بڑی چالاکی سے بن رکھا ہے ۔۔۔۔
کسی زمانے میں بائیس خاندان پاکستان کے کرتا دھرتا کے مالک تھے ۔۔۔
اب یہ تعداد بڑھ کر چند سو ہوچکی ہوگی ۔۔۔
یہ وہ اشرافیہ ہے جو اس ملک کو کنٹرول کرتی ہے ۔۔۔
یہ اشرافیہ ایک آکاس بیل کی طرح پھیلا ہوا ہے جس کی جڑوں تک پہنچا جائے تو پتہ چلتا ہے کہ ایک ہی چشمہ حیوان سے زندگی کا رس چوس رہے ہیں ۔۔۔
یہ لوگ بظاہر آپس میں ایک دوسرے کے کتنے ہی مخالف کیوں نہ ہوں مگر حقیقت میں ملے ہوئے ہیں ۔۔۔
آپس میں ایک دوسرے کے کف ہیں اور رشتہ دار بھی ۔۔۔
ان کے پنجے صرف سول ہی نہیں آرمی تک پھیلے ہوئے ہیں ۔۔۔
بڑے بڑے سرمایہ دار جاگیردار اور جرنیل سب کا قریبی کنکشن ہے اس لئے کبھی بھی کسی بھی قیمت پر ایک دوسرے کے مفادات پر وار نہیں کرسکتے ۔۔۔
بلکہ ایک دوسرے کو تحفظ فراہم کرتے ہیں اور نہیں چاہتے کہ عوام کے گرد انہوں نے جو جال بڑی حکمت اور ہوشیاری سے پھیلایا ہے یہ ٹوٹ جائے ، یہ سسٹم خراب ہوجائے ان کے مفادات کی نیا ڈوب جائے اور جو مزے عیاشی ، طاقت اور بادشاہی انہیں حاصل ہے اس پر کوئی زد آئے ۔۔۔۔
چونکہ یہ جال اتنا مضبوط اتنا متنوع ، پیچیدہ اور ہمہ گیر ہے کہ اسے توڑنے کیلئے سوائے اس کے کوئی چارہ نہیں کہ اس ملک کے اٹھارہ کروڑ عوام کو متحرک کیا جائے ، انہیں احساس زیاں دلایا جائے اور پھر انہیں سربکف بناکر اس سسٹم سے ٹکرایا جائے ۔۔۔۔
ان کی بدقسمتی کہ جس عمران خان کو ابتدا میں یہ لوگ ہلکا لے رہے تھے اپنے فولادی ہمت اور عزم سے وہ یہ کرنے میں بڑی حد تک کامیاب ہوگئے ۔۔۔
عمران خان کا یہ کلیمی کردار ان کے بنے ہوئے جال پر بجلی بن کر گرا جس نے انہیں آنے والے وقت کے تصور سے خوفزدہ کردیا ہے ۔۔۔۔
اب وہ کرتے تو کیا کرتے ؟۔۔۔
سو انہوں نے وہی کیا جو ہر زمانے کا طاغوت کرتا ہے ۔۔۔
انقلابیوں کے رہنما کو پست ثابت کرنا، اس کی کردارکشی کرنا ، اس کی اخلاقی پوزیشن کو کمزور کرنا ، اسے ذہنی طور پر کم تر ثابت کرنا اور ان سب کے نتیجے میں عوام کے دلوں میں یہ بات ڈالنا کہ جس کے پیچھے تم لوگ چل رہے ہو اور جس بندے کو تم لوگوں نے اپنا رہنما بنایا ہوا ہے یہ اس قابل نہیں کہ اس کے پیچھے چلا جاسکے اور اسے اپنا رہبر مان کر منزل پانے کی امید کی جاسکے ۔۔۔۔
تو میں عمران خان کے خلاف حالیہ پروپگنڈے کو اسی نظر سے دیکھتا ہوں ۔۔۔
ورنہ جس ملک کا وزیراعظم اپنے گھر میں بیلوں اور بھینسوں کا طبیلہ سری پایوں میں تبدیلی کیلئے ہر وقت بھرا رکھتا ہومگر لائبریری اور کتب خانے کے سوال پر حیرت سے صحافی کا منہ تکتا ہو وہ تو ہمارے سب کے دلوں کی دھڑکن نواز شریف بن جائے اور جو کئی کتابوں کا مصنف ہو اور پوری دنیا جس کا احترام کرتی ہو اسے سیاسی
نابالغ قرار دیا جاتا ہوتو یقین آجاتا ہے کہ لفافے میں کتنی طاقت ہوتی ہے ۔
------***-------
[TABLE="class: outer_border, width: 90, align: right"]
[TR]
[TD]ہمدرد حسینی[/TD]
[/TR]
[/TABLE]
Last edited: