اسے عوام کی نظروں سے گرانا ہے

ifteeahmed

Chief Minister (5k+ posts)

اقتدار بچانا ہے تو اسے عوام کی نظروں سے گرانا ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

یوں محسوس ہورہا ہے جیسے میڈیا ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت عمران خان کی کردار کشی کرتے ہوئے پاکستانیوں کے اذہان میں یہ بات بھر رہی ہے کہ عمران خان ایک جلد باز ، ناسمجھ اور حب اقتدار کا مارا ہوا انسان ہے ۔۔۔۔

دو دو ٹکے کے افلاطون جن کو بات کرنے کا سلیقہ نہیں ہوتا جب اسکرین پر آتے ہیں تو جان بوجھ کر ایسا تاثر پھیلاتے ہیں جیسے عمران خان بصیرت اور تدبر سے عاری انسان ہیں اور اقتدار کا حصول ہی اس کا مطمع نظر اور مقصد وحید ہے ۔۔۔۔

ایک منظم پروپیگنڈہ مجھے یہ کہنے پر مجبور کرتا ہے کہ اس کے پیچھے وہی طاقتیں ہیں جو عوام میں عمران خان کی مقبولیت سے خائف ہیں اور نہیں چاہتیں کہ عوام اسٹیٹسکو کے اس جال کو توڑ سکیں جو ستر سال میں انہوں نے اس ملک کے بے بس عوام کے گرد بڑی چالاکی سے بن رکھا ہے ۔۔۔۔

کسی زمانے میں بائیس خاندان پاکستان کے کرتا دھرتا کے مالک تھے ۔۔۔
اب یہ تعداد بڑھ کر چند سو ہوچکی ہوگی ۔۔۔
یہ وہ اشرافیہ ہے جو اس ملک کو کنٹرول کرتی ہے ۔۔۔
یہ اشرافیہ ایک آکاس بیل کی طرح پھیلا ہوا ہے جس کی جڑوں تک پہنچا جائے تو پتہ چلتا ہے کہ ایک ہی چشمہ حیوان سے زندگی کا رس چوس رہے ہیں ۔۔۔
یہ لوگ بظاہر آپس میں ایک دوسرے کے کتنے ہی مخالف کیوں نہ ہوں مگر حقیقت میں ملے ہوئے ہیں ۔۔۔
آپس میں ایک دوسرے کے کف ہیں اور رشتہ دار بھی ۔۔۔
ان کے پنجے صرف سول ہی نہیں آرمی تک پھیلے ہوئے ہیں ۔۔۔
بڑے بڑے سرمایہ دار جاگیردار اور جرنیل سب کا قریبی کنکشن ہے اس لئے کبھی بھی کسی بھی قیمت پر ایک دوسرے کے مفادات پر وار نہیں کرسکتے ۔۔۔
بلکہ ایک دوسرے کو تحفظ فراہم کرتے ہیں اور نہیں چاہتے کہ عوام کے گرد انہوں نے جو جال بڑی حکمت اور ہوشیاری سے پھیلایا ہے یہ ٹوٹ جائے ، یہ سسٹم خراب ہوجائے ان کے مفادات کی نیا ڈوب جائے اور جو مزے عیاشی ، طاقت اور بادشاہی انہیں حاصل ہے اس پر کوئی زد آئے ۔۔۔۔

چونکہ یہ جال اتنا مضبوط اتنا متنوع ، پیچیدہ اور ہمہ گیر ہے کہ اسے توڑنے کیلئے سوائے اس کے کوئی چارہ نہیں کہ اس ملک کے اٹھارہ کروڑ عوام کو متحرک کیا جائے ، انہیں احساس زیاں دلایا جائے اور پھر انہیں سربکف بناکر اس سسٹم سے ٹکرایا جائے ۔۔۔۔

ان کی بدقسمتی کہ جس عمران خان کو ابتدا میں یہ لوگ ہلکا لے رہے تھے اپنے فولادی ہمت اور عزم سے وہ یہ کرنے میں بڑی حد تک کامیاب ہوگئے ۔۔۔
عمران خان کا یہ کلیمی کردار ان کے بنے ہوئے جال پر بجلی بن کر گرا جس نے انہیں آنے والے وقت کے تصور سے خوفزدہ کردیا ہے ۔۔۔۔

اب وہ کرتے تو کیا کرتے ؟۔۔۔
سو انہوں نے وہی کیا جو ہر زمانے کا طاغوت کرتا ہے ۔۔۔

انقلابیوں کے رہنما کو پست ثابت کرنا، اس کی کردارکشی کرنا ، اس کی اخلاقی پوزیشن کو کمزور کرنا ، اسے ذہنی طور پر کم تر ثابت کرنا اور ان سب کے نتیجے میں عوام کے دلوں میں یہ بات ڈالنا کہ جس کے پیچھے تم لوگ چل رہے ہو اور جس بندے کو تم لوگوں نے اپنا رہنما بنایا ہوا ہے یہ اس قابل نہیں کہ اس کے پیچھے چلا جاسکے اور اسے اپنا رہبر مان کر منزل پانے کی امید کی جاسکے ۔۔۔۔

تو میں عمران خان کے خلاف حالیہ پروپگنڈے کو اسی نظر سے دیکھتا ہوں ۔۔۔
ورنہ جس ملک کا وزیراعظم اپنے گھر میں بیلوں اور بھینسوں کا طبیلہ سری پایوں میں تبدیلی کیلئے ہر وقت بھرا رکھتا ہومگر لائبریری اور کتب خانے کے سوال پر حیرت سے صحافی کا منہ تکتا ہو وہ تو ہمارے سب کے دلوں کی دھڑکن نواز شریف بن جائے اور جو کئی کتابوں کا مصنف ہو اور پوری دنیا جس کا احترام کرتی ہو اسے سیاسی
نابالغ قرار دیا جاتا ہوتو یقین آجاتا ہے کہ لفافے میں کتنی طاقت ہوتی ہے ۔

------***-------​

ہمدرد حسینی

Last edited:

نادان

Prime Minister (20k+ posts)
ایک تو یہ ہی سمجھ نہیں آتی کہ اس قبضہ گروپ کو اشرافیہ کیوں کہا جاتا ہے ....
اس میں دو رائے نہیں ہو سکتیں کہ عمران کا اقتدار میں آنا ان سب کرپٹ لوگوں کی موت ہے چاہے اس کا تعلق فوج سے ہو یا سیاست دانوں سے ..میڈیا سے ہو یا عدلیہ سے .یا بیوروکریٹ سے ...اس لئے ان سب کا گٹھ جوڑ سمجھ آتا ہے ...جو سمجھ نہیں آتا وہ پڑھے لکھے ووٹر کی سوچ ...وہ کس بنا پر ان کرپٹ لوگوں کو سپورٹ کرتے ہیں ...کیا ان کو خود اپنے آپ سے زیادہ ان لوگوں سے پیار ہے .....جو ان کی زندگی کے اندھیرے تین تین بار آ کر دور نہ کر سکے ان سے پھر بھی امید لگائے بیٹھے ہیں ..جواز یہ دیتے ہیں کہ ٹرم پوری کرنے ک موقع نہیں ملا ...قوم کے لئے کچھ کرنے کا موقع تو انہیں صدیاں بھی دے دی جائیں تو نہیں ملنے والا ...ہاں اپنی قسمتیں سنوار گئے ..
 
GreenMaple

Prime Minister (20k+ posts)
اب یہ بھی بتا دیتے کہ کس کو کہا ہے ..خواہ مخواہ میں اپنے لئے نہ سمجھ بیٹھوں

آپ تو بہت اعلٰی ہیں ہی ـ حسن کو آئینے کی کیا ضرورت
 
Last edited:

Galaxy

Chief Minister (5k+ posts)
And one more thing Bro.Our people are not alone in this campaign ,many foreign governments with their agencies are behind this too.
 
Galaxy

Chief Minister (5k+ posts)
IK is not death to our corrupt system ,he is also death to US and British slavery.How can they allow this.
 
Galaxy

Chief Minister (5k+ posts)
Be leave me bro ,you just hit the nail on the head.millions of Pakistanis do not understand this.This corrupt media which is funded by the western soap and chocolate companies are given the agenda to malign PTI at every step.
 
Lord Botta

Minister (2k+ posts)
عمران خان بے شک اقتدار کی ہوس رکھتا ہے ، جلد باز بھی ہے ، جھوٹا بھی ہے ، کانوں کا کچا بھی ہے اور اب بہت کم سنجیدہ لوگ عمران خان کی حمایت کرتے ہیں - عمرانیوں عمران خان کی غلطیوں اور عیوب کو تسلیم کرو نہ کہ شتر مرغ کی طرح سر ریت میں ڈال دو
 
نادان

Prime Minister (20k+ posts)
عمران خان بے شک اقتدار کی ہوس رکھتا ہے ، جلد باز بھی ہے ، جھوٹا بھی ہے ، کانوں کا کچا بھی ہے اور اب بہت کم سنجیدہ لوگ عمران خان کی حمایت کرتے ہیں - عمرانیوں عمران خان کی غلطیوں اور عیوب کو تسلیم کرو نہ کہ شتر مرغ کی طرح سر ریت میں ڈال دو

جب میں فورم پر لوگوں کے کومنٹ پڑھتی ہوں یا ٹی وی ٹاک شو دیکھتی ہوں یا لفافہ صحافیوں کی تحریریں پڑھتی ہوں تو بلکل ایسا ہی لگتا ہے جیسا کہ آپ نے کہا ...لیکن جب جب عمران کو سنا یا کے پی کے میں رہنے والوں سے بات ہوتی ہے تو عمران پر یقین بڑھ جاتا ہے
 
Abdul jabbar

Minister (2k+ posts)
ایک تو یہ ہی سمجھ نہیں آتی کہ اس قبضہ گروپ کو اشرافیہ کیوں کہا جاتا ہے ....
اس میں دو رائے نہیں ہو سکتیں کہ عمران کا اقتدار میں آنا ان سب کرپٹ لوگوں کی موت ہے چاہے اس کا تعلق فوج سے ہو یا سیاست دانوں سے ..میڈیا سے ہو یا عدلیہ سے .یا بیوروکریٹ سے ...اس لئے ان سب کا گٹھ جوڑ سمجھ آتا ہے ...جو سمجھ نہیں آتا وہ پڑھے لکھے ووٹر کی سوچ ...وہ کس بنا پر ان کرپٹ لوگوں کو سپورٹ کرتے ہیں ...کیا ان کو خود اپنے آپ سے زیادہ ان لوگوں سے پیار ہے .....جو ان کی زندگی کے اندھیرے تین تین بار آ کر دور نہ کر سکے ان سے پھر بھی امید لگائے بیٹھے ہیں ..جواز یہ دیتے ہیں کہ ٹرم پوری کرنے ک موقع نہیں ملا ...قوم کے لئے کچھ کرنے کا موقع تو انہیں صدیاں بھی دے دی جائیں تو نہیں ملنے والا ...ہاں اپنی قسمتیں سنوار گئے ..
خاتون محترم،آپ کی پی ٹی آئی سے محبت کا ہمیں اندازہ ہے اور اس کا آپ کو پورا پورا حق بھی ہے۔ مگر پی ٹی آئی کے لا ابالی ٹائیگرز کے انبوہ کثیر میں آپ کا شمار ان میں کیا جا سکتا ہے جو فہم و شعور سے تہی دامن نہیں ہیں۔ اس کے باوجودبعض اوقات اپنی ذہنی تسکین کے لئے حقائق میں ڈنڈی مار جانا آپ سے بھی سر زد ہو جاتا ہے۔
ایک جمہوری ملک کا شہری ہونے کے ناطے اپنی سیاسی پسند نا پسند ہر ایک کا حق ہے۔ جیسا آپ کو حق ہے کہ عمران کو انسان سے فرشتہ ثابت کریں اسی طرح اگر کوئی عمران کی سیاست سے اختلاف کرتا ہے تو اسے بھی اس کا حق ہے۔ مگر افسوس کی بات ہے کہ آپ ان تمام لوگوں کواور ان کے لیڈر منتخب کرنے کے حق کو تسلیم کرنا ہی نہیں چاہتے۔ ان کے انتخاب کو کرپٹ چور ڈاکو اور نجانے کن کن تذہیک آمیز ناموں سے پکارتے ہو۔اور صرف یہی نہیں انہیں ووٹ کرنے والوں کوبھی اپنے نفرت انگیز خیالات سے نوازتے ہو۔ آپ کی سوچ ہے کہ اگر کوئی بھی فرد آپ کی سوچ کے خلاف سوچتا ہے چاہے سیاست دان ہو۔میڈیا سے ہو، عدلیہ سے ہو یا بیورو کریٹ ہو سب کرپٹ ہیں۔ آپ کو سمجھ یہ نہیں آتا کہ پڑھے لکھے ووٹر کس بنا پر ان لوگوں کو سپورٹ کرتے ہیںَ ۔دوسرے لفظوں میں ان تعلیم یافتہ حضرات کی تعلیم اور دانش صرف اس بنا پر آپ کے لئے مشکوک ہو جاتی ہے کہ وہ آپ کی سوچ کو نہیں اپناتے۔
خاتون، یہی بچپنا ہے۔ اسے ہی ان میچورٹی کہتے ہیں۔ سیاست ،سیاست ہے۔ عمران خان پر ہزاروں الزامات لگا دو اسے اپنے چاہنے والوں کی نظر میں ڈی گریڈ نہیں کیا جا سکتا۔بلکہ لیڈر کے خلاف مہم سے اس کے پیرکار اور پختہ ہو جاتے ہیں۔ اسی طرح آپ لوگوں کی اپنے مخالف سیاسی لیڈروں کی منفی مہم شاید ان کا ووٹ بنک اور پختہ کرنے کا سبب بنتی ہے۔ آپ جب ساری ہی سیاسی جماعتوں کو گند قرار دیتے ہو، ان کی قیادت کو چور ڈاکو قرار دیتے ہو تو اس کے جواب میں وہ آپ کی جماعت اور قیادت کو پھولوں کے ہار تو نہیں پہنائیں گے۔ عزت کرنے سے عزت ملتی ہے۔ مگر جہاں یہ حال ہوکہ ہم جو کہیں سب جائز لیکن ہمارے لئے کوئی منفی سوچے بھی مت۔
آپ جیسی محترم خاتون سے میں صرف یہ کہنا چاہتا ہوں کہ پی ٹی آئی کواپنے لیڈر اور جماعت کے لئے رطب السان ضرور ہونا چاہیئے مگر اس حقیقت کو مد نظر ضرور رکھنا چاہیئے کہ پاکستانی سیاست میں ووٹ ڈالنے والوں کی صرف سترہ فیصد تعداد نے انہیں اپنی چوائس مانا ہے۔ تراسی فیصد لوگوں نے عمران کی قیادت اور اس جماعت کی سیاست کو مسترد کیا ہے۔ آپ کیسے تراسی فیصد لوگوں کی لیڈر شپ کوگالی دے سکتے ہو۔
map1.jpg

http://www.dawn.com/news/1027198/the-election-score
 
Last edited:

Bawa

Chief Minister (5k+ posts)

جس بندے کی اپنی کوئی سوچ نہیں ہوتی ہے، اسے ہر کوئی پھدو بنا دیتا ہے

کوئی اسکے کان میں پھوک مارتا ہے تو وہ بغیر سوچے سمجھے پریس کانفرنس بلا کر چولیں مارنا شروع ہو جاتا ہے کہ

ہفتے کی رات ائیمپائر کی انگلی آٹھ جائے گی

وزیر اعظم کا استیفہ لیے بغیر کنٹینر چھوڑ کر نہیں جاؤں گا

وزیر اعظم کی موجودگی میں کسی عدالتی کمیشن کو نہیں مانوں گا

پارلیمنٹ اور اسمبلیاں فراڈ ہیں اور کسی صورت واپس پارلیمنٹ میں نہیں جاؤں گا

سول نافرمانی کروں گا اور کبھی بجلی کا بل نہیں دوں گا

اسے کوئی عوام کی نظروں سے گرانے کی کوشش نہیں کر رہا ہے بلکہ وہ اپنی نت نئی چولوں کی وجہ سے عوام کی نظروں سے گر گیا ہے

جو کوئی اسے اقتدار کی ہڈی دلانے کا لالچ دیتا ہے وہ اسکے پیچھے پیچھے چل پڑتا ہے

GreenMaple

Prime Minister (20k+ posts)
خاتون محترم،آپ کی پی ٹی آئی سے محبت کا ہمیں اندازہ ہے اور اس کا آپ کو پورا پورا حق بھی ہے۔ مگر پی ٹی آئی کے لا ابالی ٹائیگرز کے انبوہ کثیر میں آپ کا شمار ان میں کیا جا سکتا ہے جو فہم و شعور سے تہی دامن نہیں ہیں۔ اس کے باوجودبعض اوقات اپنی ذہنی تسکین کے لئے حقائق میں ڈنڈی مار جانا آپ سے بھی سر زد ہو جاتا ہے۔
ایک جمہوری ملک کا شہری ہونے کے ناطے اپنی سیاسی پسند نا پسند ہر ایک کا حق ہے۔ جیسا آپ کو حق ہے کہ عمران کو انسان سے فرشتہ ثابت کریں اسی طرح اگر کوئی عمران کی سیاست سے اختلاف کرتا ہے تو اسے بھی اس کا حق ہے۔ مگر افسوس کی بات ہے کہ آپ ان تمام لوگوں کواور ان کے لیڈر منتخب کرنے کے حق کو تسلیم کرنا ہی نہیں چاہتے۔ ان کے انتخاب کو کرپٹ چور ڈاکو اور نجانے کن کن تذہیک آمیز ناموں سے پکارتے ہو۔اور صرف یہی نہیں انہیں ووٹ کرنے والوں کوبھی اپنے نفرت انگیز خیالات سے نوازتے ہو۔ آپ کی سوچ ہے کہ اگر کوئی بھی فرد آپ کی سوچ کے خلاف سوچتا ہے چاہے سیاست دان ہو۔میڈیا سے ہو، عدلیہ سے ہو یا بیورو کریٹ ہو سب کرپٹ ہیں۔ آپ کو سمجھ یہ نہیں آتا کہ پڑھے لکھے ووٹر کس بنا پر ان لوگوں کو سپورٹ کرتے ہیںَ ۔دوسرے لفظوں میں ان تعلیم یافتہ حضرات کی تعلیم اور دانش صرف اس بنا پر آپ کے لئے مشکوک ہو جاتی ہے کہ وہ آپ کی سوچ کو نہیں اپناتے۔
خاتون، یہی بچپنا ہے۔ اسے ہی ان میچورٹی کہتے ہیں۔ سیاست ،سیاست ہے۔ عمران خان پر ہزاروں الزامات لگا دو اسے اپنے چاہنے والوں کی نظر میں ڈی گریڈ نہیں کیا جا سکتا۔بلکہ لیڈر کے خلاف مہم سے اس کے پیرکار اور پختہ ہو جاتے ہیں۔ اسی طرح آپ لوگوں کی اپنے مخالف سیاسی لیڈروں کی منفی مہم شاید ان کا ووٹ بنک اور پختہ کرنے کا سبب بنتی ہے۔ آپ جب ساری ہی سیاسی جماعتوں کو گند قرار دیتے ہو، ان کی قیادت کو چور ڈاکو قرار دیتے ہو تو اس کے جواب میں وہ آپ کی جماعت اور قیادت کو پھولوں کے ہار تو نہیں پہنائیں گے۔ عزت کرنے سے عزت ملتی ہے۔ مگر جہاں یہ حال ہوکہ ہم جو کہیں سب جائز لیکن ہمارے لئے کوئی منفی سوچے بھی مت۔
آپ جیسی محترم خاتون سے میں صرف یہ کہنا چاہتا ہوں کہ پی ٹی آئی کواپنے لیڈر اور جماعت کے لئے رطب السان ضرور ہونا چاہیئے مگر اس حقیقت کو مد نظر ضرور رکھنا چاہیئے کہ پاکستانی سیاست میں ووٹ ڈالنے والوں کی صرف سترہ فیصد تعداد نے انہیں اپنی چوائس مانا ہے۔ تراسی فیصد لوگوں نے عمران کی قیادت اور اس جماعت کی سیاست کو مسترد کیا ہے۔ آپ کیسے تراسی فیصد لوگوں کی لیڈر شپ کوگالی دے سکتے ہو۔
map1.jpg

http://www.dawn.com/news/1027198/the-election-score

چوروں کی نہ تو عزت ہوتی ہے اور نہ ہی کرنی چاہیئے