اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ذخائر میں بڑی کمی

6sbppakistanzakhair.jpg

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اعدادو شمار جاری کردیئے، جس کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 12 ارب ڈالر سے کم رہ گئے اور 21ماہ کی کم ترین سطح پر آگئے۔

تفصیلات کے مطابق اگست 2021ء تک پاکستان کے مرکزی بینک کے پاس 20 ارب ڈالر کے ذخائر تھے اور تب سے آج تک زرمبادلہ کے ذخائر میں مسلسل کمی ہو رہی ہے جو فی الوقت 12 ارب ڈالر تک کم ہو چکے ہیں اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 11 ارب 31کروڑ92 لاکھ ڈالر تک گرگئے۔

جاری اعدادو شمار کے مطابق یکم اپریل کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران مرکزی بینک کے پاس موجود ذخائر میں 72کروڑ 80لاکھ ڈالر کی نمایاں کمی آئی ہے۔ ایس بی پی کا کہنا ہے کہ یہ 26جون 2020کے بعد اسٹیٹ بینک کے کم ترین زرمبادلہ ذخائرہیں۔

https://twitter.com/x/status/1512030175428583424
اعداد و شمار میں مزید بتایا گیا ہے کہ دیگر کمرشل بینکوں کے ذخائر میں بھی اس دوران 35کروڑ ڈالر کی کمی آئی جس کے نتیجے میں مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک ہفتے میں ہونے والی کمی ایک ارب7کروڑ80لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی ہے، جبکہ زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 2 ہفتوں کے دوران 3 ارب 96 کروڑ 28 لاکھ ڈالر کم ہوچکے ہیں۔

دوسری جانب اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے وقت سے پہلے ہی نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا ہے۔ اسٹیٹ بینک نے وقت سے پہلے نئی مانیٹری پالیسی جاری کرتے ہوئے شرح سود میں 250 بیسس پوائنٹس کا اضافہ کر دیا ہے۔

ایس بی پی کا کہنا ہے کہ پالیسی ریٹ 250 بیسس پوائنٹس بڑھنے سے 12.25 فی صد ہو گیا، شرح سود میں یہ اضافہ مانیٹری پالیسی کے ہنگامی اجلاس میں کیاگیا ہے۔

واضح رہے سٹیٹ بینک کے پاس موجود زرمبادلہ کے ذخائر قرض لیکر حاصل کئے گئے ہیں۔ اِن میں 6.7 ارب ڈالر آئی ایم ایف‘ 2 ارب ڈالر سعودی عرب‘ 6 ارب ڈالر چین‘ 2 ارب ڈالر متحدہ عرب امارات اُور 4.8 ارب ڈالر قومی اثاثے ہیں۔ لب لباب یہ ہے کہ پاکستان کے 12 ارب ڈالر کے ذخیرے میں 9.5 ارب ڈالر مصنوعی طریقے سے حاصل کئے ہیں اُور وہ مالیاتی بوجھ ہیں‘ جن سے پاکستان کے مالیاتی مسائل کم نہیں ہو سکتے۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہناہے کہ آئندہ 12 ماہ کے دوران پاکستان کی ضروریات کیلئے پاکستان کو 12.4 ارب ڈالر درکار ہوں گے۔​
 

mughals

Chief Minister (5k+ posts)
let the judges arrange the dollars
Dear Overseas Pakistanis, get your dollars out of roshan digital accounts!!
PMLN will eat them up
 

Citizen X

President (40k+ posts)
Ganjus and dakoos happy that they are about to get 17.5 billion more in their accounts ?
 

punjab

Councller (250+ posts)
According to Jati Umra (not so) reliable sources Farah Gujjar stole billions of dollars from SBP put that in her $90000 bag and took off on a private jet.
 

HIDDEN

Minister (2k+ posts)
One of the primary reasons is that overseas Pakistanis are taking back their savings. They can't leave their hard earned money for bhikaris.