اسمبلیاں تحلیل کرنے کا معاملہ،ن لیگ نے پی ٹی آئی اراکین سےرابطے شروع کردیے

4hamzaparvezwelahi.jpg

مسلم لیگ ن نے پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کی مخالفت کیلئے پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی سے رابطے شروع کردیئے ہیں۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ کی جانب سے پی ٹی آئی کے 25 اراکین اسمبلی سے رابطےکیے جارہے ہیں، ان رابطوں میں اراکین اسمبلی کو پنجاب اسمبلی کی تحلیل کے عمران خان کے فیصلے کی مخالفت پر تیار کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔


رپورٹ کے مطابق ن لیگ ان اراکین اسمبلی کو پارٹی کے پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں اسمبلی تحلیل کی مخالفت کرنے کا کہا گیا ہے، توقع کی جارہی ہے کہ 2دسمبر کو پی ٹی آئی پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں یہ 25 اراکین عمران خان کے سامنے اسمبلی کی تحلیل کی مخالفت کریں گے۔

اسی حوالے سے گزشتہ روز پی ٹی آئی کی پانچ خواتین اراکین اسمبلی نے ن لیگ کے ایک سابق وزیر سے ملاقات بھی کی جبکہ ن لیگ دیگر اراکین کےساتھ بھی رابطے کی کوشش کررہی ہے۔

اندرونی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ اسمبلیوں کی تحلیل کے معاملے پر پی ٹی آئی کے اندر بھی اختلافات پائے جاتے ہیں، پی ٹی آئی کی مرکزی اور پنجاب کے رہنماؤں کی اس حوالے سے رائے تقسیم ہے، پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت فوری طور پر اسمبلیوں کی تحلیل چاہتی ہے جبکہ پنجاب کے رہنما و صوبائی وزراء جنوری یا فروری تک اس فیصلے کو موخر کرنے کے حق میں ہیں۔
 

Citizen X

President (40k+ posts)
Bus har cheez blackmailing aur paisay zor pe kerni aati hai pmlun walon ko. Awam mein 0 maqbooliyat hai tu awami taqat se yeh kuch bhi nahi ker sakthay. Koi anni khotay ka puttar hi ho ga ke is stage per aa ker ghaddari kare
 

Melanthus

Chief Minister (5k+ posts)
Why is there so much tension in the ranks of Goon League.The solution is simple.Go to the people and get a fresh mandate.This how other countries deal with crisis.Why do they want to cling to power?.They have no roadmap to fix the economy.The PDM government is not legitimate anyway.It came into power through a soft coup by courtesy of Haji Baghlol.