
پاکستان کی معروف ریسر سلمیٰ خان کی گاڑی سے موٹرسائیکل سوار 2 افراد کچلے گئے جو کہ سگے بھائی تھے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمیٰ خان کی گاڑی کے نیچے آنے والے دونوں لوگوں میں سے ایک نے اسپتال پہنچ کر دم توڑ دیا جبکہ دوسرے کی حالت تشویشناک ہے۔ حادثے کا شکار ہونے والے دونوں نوجوان کے والد کی مدعیت میں اسلام آباد کے تھانہ شالیمار میں مقدمہ درج کیا گیا ہے جس میں 279/322 اور 337/427 کی دفعات شامل کی گئیں ہیں۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق گاڑی ایک نامعلوم خاتون چلا رہی تھیں اور حادثہ اسلام آباد کے علاقے او پی ایف کالج کی طرف پیش آیا جہاں ایک تیز رفتار ڈبل کیبن گاڑی نے پیچھے سے آکر موٹرسائیکل سوار افراد کو زور دار ٹکر ماری جس کے بعد گاڑی میں سوار خاتون جائے حادثہ سے فرار ہوگئی۔
ایف آئی آر کے مطابق حادثے میں دو نوجوان شبیر احمد اور حمزہ شدید زخمی ہوئے جنہیں پمز اسپتال منتقل کیا گیا تاہم 31 سالہ شبیر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا جب کہ 18 سالہ حمزہ ایمرجنسی میں زیر علاج ہے جس کی حالت تشویشناک ہے۔
یاد رہے کہ حادثہ 2 نومبر کی شام ساڑھے 5 بجے مارگلہ چوک کے قریب OPF کالج F11 مرکز کے قریب پیش آیا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/salma.jpg
Last edited by a moderator: