
اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی خلاف ورزی۔۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے بھکر میں درج مقدمے میں پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈا پور کا دو روزہ راہداری ریمانڈ منظور کر کے انہیں بھکر پولیس کے حوالے کردیا۔
اس سے قبل سیشن کورٹ نے راہداری ضمانت کی درخواست خارج کی تھی جبکہ علی امین گنڈاپور کی بھکر پولیس کو حوالگی سے روک رکھا تھا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے ریمارکس دیے تھے کہ پانچ مقدمات ہوں یا پچاس ، بھکر کی پولیس یہاں آکر کیوں تفتیش نہیں کر سکتی، یہ کوئی قدغن نہیں کہ دوسرے صوبے کی پولیس یہاں زیر حراست ہونے کے دوران تفتیش نہیں کر سکتی۔
اسلام آبادہائیکورٹ نے علی امین گنڈاپور کو بھکر پولیس کے حوالےکرنے سے روک دیا اور حکم دیا کہ بھکر پولیس یہاں آکر تفتیش کرسکتی ہے۔
لیکن گزشتہ روز عجیب واقعہ ہوا کہ راتوں رات سیشن عدالت کھلی اور رات 12 بجے کے بعد سیشن عدالت نے علی امین گنڈاپور کو بھکر پولیس کے حوالے کرتے ہوئے اپنے ہی فیصلے کی نفی کی۔
اس پر وکیل نعیم حیدرپنجوتھہ کا کہنا تھا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے واضح احکامات کے باوجود علی امین گنڈا پور کو بکھر پولیس کے حوالے کر دیا گیا،ہائی کورٹ نے حکم دیا تھا کہ آپ نے بھکر پولیس کے حوالے نہیں کرنا ،پہلے تو جج صاحب نے جان بوجھ کر راہداری ضمانت پر فیصلہ رات 9 بجے کے بعد دیا تاکہ ہائی کورٹ کا ٹائم گزر جاۓ ۔۔
نعیم پنجوتھہ کے مطابق دوسرا واضح ہائی کورٹ کے واضح احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوے بکھر پولیس کے حوالے کر دیا اور حکم دیا کہ پہلے کل بکھر کورٹ میں اور پرسوں سرگودھا انسداددہشتگردی کورٹ پیش کیا جاۓ۔
انکا مزید کہنا تھا کہ احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں پر توہین عدالت لگنی چاہیے۔
https://twitter.com/x/status/1646662425066844160
https://twitter.com/x/status/1646685742842740737
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/gandapurss.jpg
Last edited by a moderator: