اسلام آباد پولیس کی پی ٹی آئی ورکرز کو وارننگ

News_Icon

Chief Minister (5k+ posts)
https://twitter.com/x/status/1832675792503108058
اسلام آباد جلسے میں شرکت کے لئے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے روٹ متعین ہیں۔

متعین روٹس کے علاوہ پیدل، موٹرسائیکلوں یا گاڑی پر جلسہ گاہ کی طرف سفر منع ہے اور اس کی قانوناً اجازت نہیں ہے۔

متعین کردہ راستوں کی خلاف ورزی پر سخت سے سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور خلاف ورزی کرنے والوں کو فوری گرفتار کیا جائے گا۔

اسلام آباد میں پرامن اجتماع کا قانون بن چکا ہے جو کہ نافذالعمل بھی ہے۔

قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن ہوگا۔

اس ضمن میں اسلام آباد پولیس اور انتظامیہ کی طرف سے بار بار تاکید کی جارہی ہے۔

ایک دفعہ پھر یہ چیز باور کرائی جارہی ہے کہ روٹ کی خلاف ورزی نہ کی جائے ورنہ سخت سے سخت کارروائی کی جائے گی۔

عوام سے گزارش ہے کہ اس حوالے سے پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔
 

Democratics

Senator (1k+ posts)

Los Angeles Kiss GIF by Los Angeles Zoo and Botanical Gardens
 

Back
Top