
نجی ٹی وی چینل اے آر وائی نیوز کے مطابق عالمی یوم خواتین کے روز بھی افسوس ناک واقعہ پیش آیا جس میں غصے میں بپھرے ہوئے شوہر کی فائرنگ کے اس کی بیوی، سسر، بیوی کا بھائی اور ایک اسپتال کا ملازم جاں بحق ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق فائرنگ کے دو پے درپے واقعات پیش آئے جن میں ایک ہی ملزم نے پہلے سسرال میں جا کر گولیاں چلائیں جہاں اس کا سسر اور سالا مارے گئے، پھر اسلام آباد کے پولی کلینک اسپتال زچہ بچہ سنٹر میں فائرنگ کی جس کے نتیجے میں اس کی اہلیہ جو کہ اسپتال میں اسٹاف نرس تھی اور اسپتال کے ایک وارڈ ماسٹر کو بھی جان سے مار ڈالا اور خود فرار ہو گیا۔
پولی کلینک اسپتال کی جانب سے کہا جا رہا ہے کہ فائرنگ کرنے والا کوئی اور نہیں بلکہ مقتولہ اسٹاف نرس کا شوہر تھا جس نے اسپتال میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کی، پولیس نے تمام 4 لاشیں تحویل میں لینے کے بعد اسپتال منتقل کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
پولیس نے ابتدائی تحقیقات کے بعد یہ کہا ہے کہ واقعہ گھریلو جھگڑے کا شاخسانہ لگتا ہے، مزید گواہوں اور ثبوتوں کو سامنے رکھ کر تحقیقات کی جائیں گی اور جلد ازجلد ملزم کو گرفتار کر لیا جائے گا پھر ہی حتمی وجوہات سامنے آئیں گی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/police-ism-m4.jpg