
تحریک انصاف کے ناراض رکن قومی اسمبلی راجہ ریاض نے مستعفی ہو کر دوبارہ الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا، کہتے ہیں کہ الیکشن آنے پر مسلم لیگ ن کی ٹکٹ پر الیکشن لڑوں گا۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی راجہ ریاض نے سندھ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ کہ پارلیمنٹ لاجز پر حملے کے خدشے کے پیش نظر وہ لوگ سندھ ہاؤس میں موجود ہیں، ہم ووٹ ڈال کر استعفیٰ دیں گے اور دوبارہ الیکشن لڑیں گے، صحیح وقت کا انتظار کررہا تھا، الیکشن آنے پر مسلم لیگ ن سے ٹکٹ لوں گا، ایسے اور بھی بہت سے لوگ ہیں جو ٹکٹ مانگ رہے ہیں۔
انہوں نے پاکستان تحریک انصاف پر کرپشن کے الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی میں سب سے زیادہ کرپشن ہے، کئی نام لے سکتا ہوں جنہوں نے اربوں روپے کی کرپشن کی ہے، جہانگیر ترین سے ڈھائی سال سے جبکہ عمران خان سے بہت عرصے سے اختلافات چل رہے تھے ۔
راجہ ریاض نے کہا کہ حلفاً کہتا ہوں کوئی ہارس ٹریڈنگ نہیں ہوئی ہے، ایک روپیہ نہیں لیا ہے، کسی سے چھپ کر نہیں بیٹھا ہوں جہاں کہیں گے چائے پینے آجاؤں گا ۔
راجہ ریاض کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی رکن اسمبلی نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ عمران خان گارنٹی دیں تا کہ ارکان جو چاہیں فیصلہ کرسکیں۔وہاں موجود پی ٹی آئی کے ایم این ایز کو گنا تو وہ 20 تھے تاہم باقی اور لوگ بھی موجود ہوسکتے ہیں۔
دوسری جانب نجی نیوز چینل کے اینکر کاشف عباسی کی جانب سے سوال کیا گیا کہ کیا کہ سیاست میں لوٹا کیا ہوتا ہے؟ جس کا جواب دیتے ہوئے راجہ ریاض کا کہنا تھا کہ ہمیں یہ پتا ہے کہ ہم لوٹے نہیں ہیں۔
انہوں نے ایک خاتون رکن کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایک خاتون رکن ایوان میں لے کر آئی تھیں لوٹا وہ ہوتا ہے۔
اس سے قبل راجہ ریاض نے عمران خان سے پارلیمانی پارٹی س بلانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ دو درجن سے زائد ارکان ہمارے ساتھ ہیں، عمران خان اجلاس بلائیں سب پتا چل جائے گا۔
تحریک عدم اعتماد سے قبل سندھ ہاؤس میں چھپے پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی سامنے آگئے جن میں خواتین بھی شامل ہیں، راجا ریاض، نواب شیرو سیر، نور عالم خان، باسط بخاری سمیت 27 ارکان کی جانب سے سندھ ہاؤس میں پناہ لی گئی ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/raja-riaz112.jpg
Last edited by a moderator: