ارشد شریف کے قتل پر اقوام متحدہ کا کینیا سے تحقیقات کا مطالبہ

arshad-sharif-un-tqr.jpg


اقوام متحدہ نے پاکستانی صحافی ارشد شریف کی موت کی مکمل تحقیقات کا مطالبہ کر دیا،اقوام متحدہ نے کینیا سے ارشد شریف کی پراسرار موت کی تحقیقات پر زور دیتے ہوئے تحقیقاتی رپورٹ منظرعام پر لانے کا مطالبہ کر دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ترجمان سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ اسٹیفن ڈوجارک نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ارشد شریف کی موت کی المناک رپورٹ دیکھی ہے۔

انہوں نے کہا میرے خیال میں وجوہات کی مکمل چھان بین کی ضرورت ہے اور کینیا کے حکام نے کہا ہے کہ وہ ایسا کریں گے۔یواین سیکرٹری جنرل نے اس بات پر بھی زور دیتے ہوئے کہا کہ واقعہ کی تحقیقات مکمل کرکے تحقیقاتی رپورٹ جلد منظر عام پر لائی جائے۔

دوسری جانب امریکا نے بھی سینئر صحافی اور اینکر پرسن ارشد شریف کی موت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کینیا کی حکومت سے واقعہ کی مکمل تحقیقات پر زور دیا۔امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا کہ یہ مکمل طور پر واضح نہیں ہے کن حالات میں ارشد شریف کی موت واقع ہوئی لیکن ہم اس کی مکمل تحقیقات پر زور دیتے ہیں۔

یاد رہے کہ کینیا میں قتل کیے گئے ملک کے ممتاز سینئر صحافی ارشد شریف کی میت رات پاکستان پہنچی۔ ارشد شریف کا جسد خاکی نجی ائیرلائن کے طیارے کے ذریعے اسلام آباد ائیرپورٹ پر پہنچایا گیا۔

ارشد شریف کی میت لینے کیلئے سینئر صحافی کے اہل خانہ، تحریک انصاف کے کئی رہنما اور صحافی ائیرپورٹ پہنچے ۔جبکہ ارشد شریف کے اہل خانہ نے دوبارہ پوسٹ مارٹم کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔

تاہم پمز اسپتال نے سینئر صحافی ارشد شریف کا پوسٹ مارٹم کرنے سے انکار کر دیا۔ پمز حکام کا کہنا ہے کہ ارشد شریف کے پوسٹ مارٹم کے لیے پمز اسپتال کا سرد خانہ فعال نہیں اور سرد خانے میں مرمت کا کام جاری ہے۔ اطلاعات کے مطابق ارشد شریف کا پوسٹ مارٹم اب ہولی فیملی اسپتال راولپنڈی یا قائداعظم اسپتال میں کیا جائے گا۔
 

Abdullah9

Senator (1k+ posts)
کمیشن ، تحقیقات اور مٹی پاؤ مہم میں انٹرنیشنل اسٹبلشمنٹ پاکستانی اسٹبلشمنٹ کا ساتھ دینے پہنچ گئی _ اور دوسری صورت میں پاکستانی اسٹبلشمنٹ کو بلیک میل کر نے کیلئے نیا سٹنٹ