کینیا میں قتل ہونے والے پاکستانی صحافی ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کےدوران ایف آئی اے نے مراد سعید اور فیصل واوڈا کو طلب کرلیا ہے۔
خبررساں ادارےکی رپورٹ کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کو طلب کرلیا ہے، ان رہنماؤں نے ارشد شریف کے قتل کےبعد یہ دعویٰ کیا تھا کہ وہ ارشد شریف کو لاحق خطرات سے آگاہ تھے۔
ایف آئی اے کی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے فیصل واوڈا اور مراد سعید پیر کے روز ایف آئی اے ہیڈکوارٹرز طلب کرلیاہے، ایف آئی اے رہنماؤں کو شواہد کے ساتھ پیش ہونے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔
واضح رہے کہ چند روز قبل ارشد شریف کی پوسٹ مارٹم کی رپورٹ میں اضافی تفصیلات سامنے آگئی تھیں، 7 صفحات پر مشتمل پوسٹ مارٹم کی رپورٹ پولیس اور ارشد شریف کے اہلخانہ کو فراہم کردی گئی ہے۔
پمز اسپتال میں کیے جانے والے پوسٹ مارٹم کے دوران ارشد شریف کو قتل سے قبل بدترین طریقے سے تشدد کا نشانہ بنائے جانے کا انکشاف ہوا ہے، ارشد شریف کے جسم پر آںے والےزخموں کی تفصیلات بھی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں شامل ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ارشد شریف کے جسم پر 12 نشانات تھے،کمر کے اوپری حصے، سینے کے دائیں جانب اور گردن کے بائیں جانب زخم کا نشان تھا، بائیں آنکھ کے گرد سیاہ نشان موجود تھا، کمر پر موجود زخم کے گرد بھی سیاہ نشان موجود تھا۔