ارشدشریف قتل کیس داخل دفتر کردیاگیا؟ ثاقب بشیر کاانکشاف

saqi1b1hh311.jpg

ارشد شریف قتل کا مقدمہ شریف خاندان و ن لیگی رہنماؤں کے خلاف درج کرنے کی درخواست، عدالت نے آئی جی سے جواب طلب کرلیا

سیشن کورٹ اسلام آباد میں سینئر صحافی ارشد شریف کے قتل کا مقدمہ شریف خاندان اور ن لیگی رہنماؤں کے خلاف درج کرنے کی درخواست دائر کی گئی ہے، سیشن کورٹ نے اس درخواست پر آئی جی اسلام آباد ،ایس ایس پی اور ایچ او سے جواب طلب کرلیا ہے، ارشد شریف کے اہلخانہ درخواست کے حوالے سے ناعلم۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی سیشن عدالت میں دائر درخواست کی نقل شیئر کی جس میں شاکر علی نامی شہری نے ارشد شریف قتل کا مقدمہ نواز شریف، شہباز شریف، مریم نواز، حمزہ شہباز، حسین نواز، اسحاق ڈار، مریم اورنگزیب ، رانا ثناء اللہ، پرویز رشید و دیگر کے خلاف ارشد شریف قتل کا مقدمہ درج کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

درخواست میں آئی جی اسلام آباد، ایس ایس پی اسلام آباد اور کراچی کمپنی تھانہ جی 9 مرکز کے ایس ایچ او کو فریق بنایا گیا ہے۔


سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر سینئر صحافی و کورٹ رپورٹر ثاقب بشیر نے یہ درخواست شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ارشد شریف قتل کا کیس مجسٹریٹ داخل دفتر کرچکا ہے ، سپریم کورٹ نےبھی پچھلے سال جون سے اس معاملے پر از خود نوٹس کیس مقرر نہیں کیا، ارشد شریف کی فیملی انصاف کی منتطر ہے ، ایسے میں ایک شہری تھانہ کراچی کمپنی پہنچے اور ارشد شریف قتل کا مقدمہ شریف خاندان و ن لیگی رہنماؤں کے خلاف درج کرنے کی درخواست دی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پھر یہ شہری سیشن کورٹ پہنچے جہاں انہوں نے درخواست دی اور موقف اپنایا کہ ارشد شریف نے شریف خاندان کی کرپشن کے حوالے سے پروگرامز کیے،ان کا قتل ایک قومی سانحہ ہے جس کا مقدمہ کوئی بھی درج کرواسکتا ہے، لہذا اس معاملے کا مقدمہ شریف خاندان کے خلاف درج کرنے کا حکم دیتے ہوئے عدالت ان افراد کے نام ای سی ایل پر ڈالے تاکہ یہ اشتہاری نا ہوجائیں۔
 

Aliimran1

Chief Minister (5k+ posts)

MUNIRAY Dalay Nadem Anjum Khusray Faisal Naseer Qadiani Faheem Kanjar aur RASHID Qadiani —— Yâd rakhna —- KHOON -E - NAHAQ kabhi nahi chupata 😡😡😡