
غیر ملکی اخبار کے تحقیقاتی صحافی نیابوگا کیاگ نے جو ارشد شریف کی ہلاکت کے دن سے ہی اس واقعے کی کھوج میں لگے ہیں کا کہنا ہے کہ حملے کی رات خرم احمد نے ارشد شریف کیلئے معمول سے ہٹ کر راستہ اختیار کیا۔
اس صحافی کا دعویٰ ہے کہ اسے حیرت اس بات پر ہے کہ ارشد شریف کو لے جانے والی گاڑی نے ایک ٹائر کے بغیر 30 کلومیٹر کا سفر کیسے طے کیا؟
نیابوگاکیاک نے کہا کہ اس بات کی بھی فوری تفتیش ہونی چاہئے تاکہ مقتول کی فیملی کو انصاف مل سکے۔ اولیٹ پیسی تک پہنچنے کے دو راستے ہیں لیکن جب ان کو گولی ماری گئی تو وہ معمول سے ہٹ کر تیسرے راستے پر تھے۔
انھوں نے کہا کہ انھیں حیرت اس بات پر ہے کہ انھوں نے اس راستے کا انتخاب کیوں کیا؟ جس کو انھوں نے اس سے قبل کبھی استعمال نہیں کیا اور شاید ہی اسے استعمال کیا جاتا ہے۔
کرائم رپورٹر نے بتایا کہ واقعے میں شریک تمام افسران اپنے بیان ریکارڈ کرا چکے ہیں اور اب تفتیش حتمی مراحل میں ہے۔ اس نے بتایا کہ اس نے سنا ہے کہ غیرتصدیق شدہ خبروں کے مطابق مقتول کو قتل کرنے سے قبل ان پر تشدد کیا گیا تھا اور ناخن تک کھینچے گئے تھے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/arsh1i11h1.jpg