ادویات بنانیوالوں کو قیمت میں ایک مرتبه 70 فیصد اضافے کی اجازت

kwan225

Minister (2k+ posts)
عوام کو حکومتِ وقت کے اس فیصلے کو ایپریشیئیٹ کرنا چاہیے۔۔
حکومتِ وقت صحت مند معاشرہ تشکیل دے رہی ہے۔۔
سارے غریب مار کر۔۔۔
 

Visionartist

Chief Minister (5k+ posts)

Above mentioned is a fake thread as per news of daily jang 29.04.2023 as reproduced below​

https://jang.com.pk/news/1219971


اسلام آباد (نیوز ایجنسیاں) اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے ادویات 14سے 20 فیصد تک مہنگی کرنے کی منظوری دیدی، دوا ساز کمپنیاں جان بچانے والی ادویہ کی قیمتوں میں 14 اور دیگر تمام دواؤں میں 20 فیصد تک اضافہ کرسکیں گی، ای سی سی نے روز ویلٹ ہوٹل دوبارہ کھولنے، سندھ کو گندم 4 ہزار روپے من کے حساب سے خریدنےاور وزارت داخلہ کو 45 کروڑ روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ فراہم کرنے کی منظوری دیدی، اقتصادی رابطہ کمیٹی کو بتایا گیا کہ نیویارک حکومت روز ویلٹ ہوٹل کو 200 ڈالر فی کمرہ یومیہ کرائے پر لینے کی خواہش مند ہے۔ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس جمعہ کو منعقد ہوا۔ ای سی سی نے روز ویلٹ ہوٹل نیویارک دوبارہ کھولنے کیلئے وزارت ایوی ایشن کی سفارشات کی منظوری دیدی ،ای سی سی نے 1.145 ملین ڈالر کے دستیاب فنڈز روزویلٹ ہوٹل دوبارہ کھولنے کیلئے استعمال کرنے کی بھی اجازت دیدی ہے۔​